واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے قومی تہوار > 14اگست



14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی


ہیپی برتھ ڈے پاکستان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-08-08, 08:22 PM   #1
ہیپی برتھ ڈے پاکستان
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 01-08-08, 08:22 PM

ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
ہیپی برتھ ڈے ٹو مائی لو
ہیپی برتھ ڈے پاکستان
خیر سے تو 61 سال کا ہو گیا۔ بول بتا سالگرہ پہ ہم تجھے کیا تحفہ دیں ۔ چلو ہم خود ہی انتخاب کر لیتے ہیں۔ ام م م م م م ۔۔۔۔ ایمرجنسی یا مارشل لا کا
دھماکوں کا ، بے گناہ انسانی لاشوں کا
انسانی حقوق کے سلب کرنے کا تغریروں کا ، لفظوں پر پہروں کا۔
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
تو ہو گیا 60 سال کا
پر تو اتنا بوڑھا کیوں ہے
اتنی عمر میں تو اقوام کی مسیں بھی نہیں بھگتیں
اتنی تھکن
پس مردنی
تو زخمی کیوں ہے؟
تیرے ایک بازو کو کیا ہوا؟
تیرا ایک بازو کیوں کٹ گیا ؟
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
ہیپی برتھ ڈے پاکستان
ارے ہم تیرے چاہنے والے
دل سے تجھ کو ماننے والے
تجھے نکھارنے والے
غربت ، بے روزگاری ، خودکشیاں ، لوڈ شیڈنگ ، صوبائیت ، لسانیت ، مذہبی تعصب ، گروہ بندی، رشوت ، طاقت ، ظلم ، قتل و غارت، چھینا جھپٹی ، نفسا نفسی ، دنگا ، قبضہ ، ڈنڈا ، بوٹ اور گولی ، خون کی ہولی، خون کی ہولی
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
ہیپی برتھ ڈے پاکستان
یہ کون لٹیرے ہیں ؟تجھ کو کیوں یہ گھیرے ہیں ؟اپنے تیز پنجوں پر لگے آہنی ناخنوں سے تجھے نوچ رہے ہیں ۔ تیرے چہرے پر، کشادہ ماتھے پر خراشیں ہی خراشیں ہیں ۔ جسم ہے کہ زخموں کی آما جگاہ
اوہ ۔اوہ۔اوہ
تیرا تو لباس بھی خون سے تربتر ہے ۔
چلو پھر بھی کوئی بات نہیں ۔
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
یہ کیک اتنا گندہ بدبو دار کیوں ہے؟۔
اس میں سے تو کروڑوں مظلوموں کے خون کی بو آ رہی ہے ۔ کیا یہ کیک پاکستانیوں کے گوشت سے بنایا گیا ہے ؟۔ اسے خون سے پکایا گیا ہے ؟ وہ خون جو ارزاں ہے ۔ وہ خون جس کی تیرے قیام سے لیکر آج تک کوئی قیمت نہیں ۔ جسے سڑکوں بازاروں ، مسجدوں مدرسوں گلیوں میں پانی کی طرح بہایا گیا ہے۔
یہ کینڈلز کی لو اتنی سرخ کیوں ہے ؟ جیسے لاکھوں شہدا کی قربانیاں شرمندہ شرمندہ پھڑ پھڑا رہی ہیں۔
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
ہیپی برتھ ڈے پاکستان
کیسے گذرے تیرے 61 سال
کبھی سکھ کا سانس بھی لیا تو نے
71 ہو 07 ، رندے ہی چلا جا رہا ہے۔ جنگیں تجھ پر طاری مسلط ہی ہوتی رہیں؟ کیسے جدا ہوا تھا تیرا بازو ، جیسے کوئی درندہ لٹے پٹے جسم کو نیچے گرائے ایک ٹانگ دھڑ پر رکھے اور تھوڑے ادھڑے بازو کو جسم سے جدا کر دے ۔ کتنی تکلیف سے گزرا تو ، کتنی تکلیف میں ہے تو
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
ہیپی برتھ ڈے پاکستان
تیرے بابا کی اولاد ، آج کراچی میں ایک نوالے کو ترستی ہے۔ بابا کا نواسہ ، ظالموں نے مار ڈالا ۔تو نے تو دیکھا ہے وہ منظر لے ہم تجھ کو ابھی معاف نہیں کرینگے ۔ اقتدار کی کشمکش ، تیرے چاند بدن پر ابھی تک لٹکتے جواہرات کی چھینا چھپٹی ، تیرے خزانے ، ہم نے لوٹنے ہیں ابھی اور لوٹنے ہیں۔
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
ہیپی برتھ ڈے پاکستان
آج غیر تجھ پر آنکھیں نکال رہے ہیں حملہ حملہ پکار رہے ہیں، ہمیں اس سے غرض نہیں ، ہم کہ بونے چھوٹے قد والے ، اچھل اچھل کر آسمان کے تارے توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سب ہم پہ ہنستے ہیں ، ہمیں کسی کی کیاپروا ہم بہت ڈھیٹ ہیں بہت ہی ڈھیٹ ۔
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
ہیپی برتھ ڈے پاکستان
کچھ لوگ اس سالگرہ میں اور بھی موجود ہیں ، تیرے جیسے ، لٹے پٹے ، زخمی زخمی تنہا تنہا ، روتے بھی نہیں اور ہماری سر پر سجی لمبی لمبی ٹوپیوں ناک پر لگے سرخ گول نشانوں اور ماتھے پر پڑی لکیروں حتیٰ کے ہمارے سرخ ، سبز دھاری دار لباسوں کو دیکھ کر بھی نہیں ہنستے۔ یہ چپکے چپکے کیا کہہ رہے ہیں ۔ جیسے کوئی گیت
”ہم شرمندہ ہیں پاکستان
ہم شرمندہ ہیں میری جان“
چھوڑو، ان بھوکے ننگوں کو آؤ پاکستان ہمارے ساتھ ہماری مرضی کا رقص کرو ، ہماری ڈکٹیٹ کی گئی دھن پر ناچو امریکن دھن پر جھومو ، میں کہوں گا ، ہیپی برتھ ڈے ٹو یو تم بھی پکارو ہاں ہاں
ہیپی برتھ ڈے ٹو می
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 406
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (05-08-09), رضی (05-08-09), عبدالقدوس (04-08-08)
پرانا 04-08-08, 05:14 PM   #2
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہیپی برتھ ڈے پاکستان

جشنِ آزادی مبارک
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (05-08-09)
پرانا 05-08-08, 10:31 AM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,187
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہیپی برتھ ڈے پاکستان

عبدالقدوس برادر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بٹن دبانے کا شکریہ
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-08-08, 10:32 AM   #4
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,187
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہیپی برتھ ڈے پاکستان

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : champion_pakistani مراسلہ دیکھیں
جشنِ آزادی مبارک
خیر مبارک


Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-08-09, 05:05 PM   #5
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہیپی برتھ ڈے پاکستان








ہیپی برتھ ڈے پاکستان
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (05-08-09)
پرانا 05-08-09, 07:54 PM   #6
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلام و علیکم!
محترم بھائی میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ میں یہاں کیا لکھوں کیونکہ آپ ان الفاظ میں بہت کچھ کہہ گئے ہو میری جانب سے شکریہ
اور پاک نیٹ کی جانب سے انعامی پوائینٹس
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (05-08-09)
جواب

Tags
color, pakistani, ہیپی برتھ ڈے پاکستان, کراچی, پاک, پاکستان, لوگ, آج, انعامی, اسلام, بھائی, جواب, خون, سال, سالگرہ, عبدالقدوس


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھا ئیوں کی لاڈلی بہن؟ ۔۔۔۔ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو ڈاکٹرنور سالگراہیں 68 30-12-10 01:22 AM
ہیپی برتھ ڈے سیپ فنون لطیفہ اور تخلیقات 8 08-12-10 09:22 PM
وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری، دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی بمبارمنٹ، پول کھلنے لگے جاویداسد خبریں 1 01-12-10 01:59 PM
افغانستان: فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور ترقیاتی کام کی بھی ضرورت ہے: ہلری کلنٹن راجہ اکرام خبریں 1 01-02-10 05:25 PM
ہیپی برتھ ڈے میر رافع علی سیپ سالگراہیں 1 05-11-08 10:10 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger