واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > 1971 اور مشرقی پاکستان



1971 اور مشرقی پاکستان ہمارا اس فورم کو شروع کرنے کا مقصد تاریخ کے اس افسوسناک اور دکھ بھرے حصے کو یاد رکھنا ہے جس کو اکثریت بھلا رہی ہے۔


میں نے جو دیکھا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-12-10, 10:46 PM   #1
میں نے جو دیکھا
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 16-12-10, 10:46 PM

مکرمی! 1963ء میں بطور کیپٹن میری پوسٹنگ مشرقی پاکستان میں ہو گئی۔ سونار گائوں میں میری یونٹ تھی۔ ایک دن میں میس میں کھانا کھانے گیا۔ ابھی میں اپنی ٹیبل پر بیٹھا ہی تھا تو ساتھ والی ٹیبل پر براجمان ایک شخص نے مجھے کہا کیا میں آپ کے ساتھ شیئر کر سکتا ہوں۔ میں نے کہا ضرور تو یوں وہ میری ٹیبل پر آ گئے۔ مجھ سے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہنے لگے مجھے شیخ مجیب الرحمن کہتے ہیں۔ میں نے کہا کہ بذریعہ اخبارات آپ سے متعارف ہوں۔ انہوں نے مجھے کہا کہ آپ بطور ایک آرمی آفیسر مغربی پاکستان سے یہاں آئے ہیں۔ یہ بنگالی اپنے مغربی پاکستانی بھائیوں سے محبت رکھتے ہیں۔ انہیں اپنے قریب رکھنا اور یہاں رہ کر بنگالی زبان سیکھنے کی کوشش کرنا۔ میں نے اپنے صوبیدار سے کہا کہ یہاں کا صاحب حل و عقد کون ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک بنگالی ہے اور اس کا نام غلام مرشد ہے۔ میں نے انہیں فون کیا اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا وہ بڑے حیران ہوئے کہ اچھا آپ مجھ سے ملیں گے جب کہ آج تک کسی مغربی پاکستانی کو توفیق نہ ہوئی۔ ضرور تشریف لائیں۔ میں نے ان سے کہا کہ میری اہلیہ بھی مغربی پاکستان سے آنے والی ہیں۔ ہمارے لئے کسی استانی کا بندوبست کریں جو کہ ہمیں بنگالی زبان سکھائے جس کا انہوں نے بندوبست کر دیا اور یوں استانی نے ہم دونوں میاں بیوی کو بنگالی زبان کی تعلیم دینا شروع کر دی۔ کچھ دنوں بعد ہم بنگالی زبان بولنے اور سمجھنے لگے۔ میں نے وہاں مشرقی پاکستان میں دیکھا کہ ہمارے ہاں سے گئے ہوئے افسران بنگالی بھائیوں کو اپنے قریب نہ آنے دیتے تھے۔ جبکہ انہیں ہم سے واقعی محبت تھی۔ اگر سب لوگ میری طرح کرتے تو یہ نفرتیں ہر گز پروان نہ چڑھتیں جسے ہمارے ازلی دشمن بھارت نے خوب ہوا دی ایسے حالات بیورو کریسی کے پیدا کردہ تھے۔ جب بھی کوئی بنگالی کسی مغربی پاکستانی آفیسر سے ملنے جاتا تو اسے کئی کئی دن دفتر کے چکر لگانے پڑتے۔ المیہ مشرقی پاکستان میں ہماری بیورو کریسی کا خاص ہاتھ ہے جس نے ایسے ناگفتہ بہ حالات پیدا کئے جنہیں ہماری مسلح افواج آخری دم تک سلجھاتی رہی۔ میں نے جنگ ستمبر 1965ء مشرقی محاذ پر لڑی اس وقت ہم ایک تھے تو دشمن کو ہماری طرف آنکھ اٹھانے کی جرات نہ ہو سکی جبکہ 1971ء میں اس کا فقدان تھا اور ملک دولخت ہو گیا اور افواج پاکستان کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔ 1966ء میں میری وہاں سے مغربی پاکستان پوسٹنگ ہو گئی۔
(لیفٹنٹ کرنل (ر) عبدالرئوف خان 41 ظہور آفریدی روڈ کینٹ لاہور)


Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | Nawaiwaqt Group | A house of quality news contents
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,089 مراسلہ میں 3,344 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 310
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (16-12-10), نورالدین (23-12-10), غلام خان (21-12-10)
پرانا 16-12-10, 11:00 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,641
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بنگالیوں کو احساس کمتری میں مبتلا کیا گیا۔ اب بلوچستان میں کیا جا رہا ہے۔ قبائلی علاقوں‌ کی تو بات ہی مت کیجئے۔ اللٰہ رحم کرے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (23-12-10)
جواب

Tags
color, com, group, house, pakistan, ہے۔, کوشش, پاکستان, پاکستانی, وقت, لوگ, ملک, متعارف, محبت, آج, بیوی, تعلیم, تعارف, حل, خان, دیکھا, شخص, شروع, عقد, غلام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger