| 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,523
کمائي: 94,496
شکریہ: 1,554
2,992 مراسلہ میں 8,255 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کوئی بھی قوم اس وقت تک زندہ نہیں رہ سکتی جب تک وہ اپنے ملک اور نظرئیے کی جان و مال سے بڑھ کر حفاظت نہیں کرتی۔ قومیں جب تک اپنی تاریخ کو یاد رکھتی ہیں کوئی بھی جارح انہیں شکست سے دوچار نہیں کرسکتا۔ دنیا کی ہر قوم پر کھٹن وقت آیا ہوگا، لیکن زندہ قومیں اتحاد، یک جہتی اور بے مثال جذبے کے تاریخ میں لازوال نقوش قائم کرتی ہیں جنہیں صدیاں بھی ختم کرنے سے قاصر ہوتی ہیں۔ وطن عزیز ”پاکستان“ کی دھرتی اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ اس کے باسی ایک اللہ کو ماننے والے، جفاکش، محب وطن اور جذبہ جہاد سے سرشار ہیں۔ اس پاک دھرتی پر رہنے والوں نے اس کے جھنڈے کی سربلندی اور اس کے بیٹوں نے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لئے اپنا خون بہانے سے گریز نہیں کیا۔ ایسے ہی لمحات اس وقت آئے جب وطن عزیز پاکستان کے قیام کو صرف 18 سال گزرے تھے، جب سرزمین پاک کے ازلی دشمن بھارت نے بھرپور فوجی طاقت اور گھمنڈ کے ساتھ رات کے اندھیرے میں اعلان جنگ کے بغیر اس خیال سے حملہ کردیا کہ شاید یہ قوم اور اس پاک وطن کی حفاظت کے لئے اس کے بیٹے سو رہے ہوں گے۔ بزدل دشمن کے جرنیل تو پاکستان کے دل ”لاہور“ پہنچ کر شام کا جشن منانے کے پروگرام تیار کرکے پوری طرح مطمئن تھے۔ انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ قوم اس طرح سینہ سپر ہوکر سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی اور ان کے جشن منانے کے خواب حسرت بن کر رہ جائیں گے۔ چند کلومیٹر کے فاصلے پر لاہور پہنچنا تو دور کی بات مکار دشمن کی فوجیں بی آر بی نہر بھی پار نہ کرسکیں حتیٰ کہ سرحد کے قریب بھی نہ آسکیں۔ جذبہ جہاد سے سرشار پاک فوج کے جوانوں نے اپنی بے مثال بہادری اور اللہ کے فضل و کرم سے دشمن کے ایسے دانت کھٹے کئے کہ اسلحہ کی فراوانی کے باوجود بھارتی افواج کی ایک نہ چل سکی۔ یہ صورتحال دشمن جرنیلوں کے لئے سخت ہزیمت کا باعث بن گئی انہوں نے لاہور سیکٹر پر ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد سیالکوٹ سیکٹر میں بھی جنگ چھیڑ دی۔ وہاں بھی دشمن کی فوج اپنے مذموم عزائم کی تکمیل نہ کرسکی اور پاکستانی جوانمردوں نے بھارتی ٹڈی دل فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ چونڈہ کے محاذ پر وطن کے بہادر سپوتوں نے ٹینکوں کی سب سے بڑی عالمی جنگ میں چونڈہ کا میدان دشمن کے ٹینکوں کا قبرستان بنادیا۔ پاک فوج کے نڈر جوانوں نے چھمب سیکٹر میں پہاڑوں پر موجود دشمن کے فوجیوں کی گولہ باری کے باوجود کھلے میدان میں اپنی پیش قدمی سے انہیں مورچوں سے بھاگنے پر مجبور کردیا، پاک فوج کے جیالے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے اس حد تک آگے چلے گئے کہ بزدل بھارتی اپنے آہنی مورچے چھوڑ کر دم دبا کر ایسے بھاگے کہ ان کی جوتیاں اور نیکریں دریائے توی کے کنارے (چھمب) کے میدان میں بکھری ہوئی دیکھی گئیں۔ راجہ عزیز بھٹی شہید، محفوظ شہید، شبیر شریف شہید، محمد اکرم شہید اور سوار محمد حسین شہید جیسے جوانمردوں نے شجاعت اور بہادری کی ایسی داستانیں رقم کیں کہ دشمن بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکا۔ زمینی افواج کے ساتھ ساتھ بحری اور فضائی افواج نے بھی دشمن کی برتری کے خواب سمندروں اور فضاؤں میں بکھیر کر رکھ دیئے۔ پاک بحریہ نے محدود وسائل کے باجود دشمن کے ٹھکانوں پر کاری ضربیں لگا کر ثابت کیا کہ وہ اپنی سمندری حدود کی نگہبانی کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ فضائیہ کے پائلٹوں نے نہ صرف حملہ آور بھارتی طیاروں کے پائلٹوں کو دن میں تارے دکھا دئیے بلکہ دشمن کی حدود میں جاکر ایسے کارنامے دکھائے کہ دنیا مدتوں بھلا نہیں سکے گی اور دشمن پر ایسی ہیبت بٹھا دی کہ اب بھی یاد کرکے بھارتی سورماؤں کی روح کانپ اٹھتی ہوگی۔ بھارتی حکمرانوں کو ستمبر کی جنگ کے 17 دنوں میں اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے۔ انہیں یہ بھی احساس ہوا ہوگا پاکستانی قوم نے قیام وطن کے بعد سے 18 سالوں میں سو کر وقت نہیں گزارا بلکہ اس کی حفاظت کے لئے لمحہ بہ لمحہ آنکھیں کھلی رکھی ہوئی ہیں۔
نہیں اقبال ناامید اپنی کشتِ ویراں سے یہ حقیقت بھی اپنی جگہ ہے کہ جنگ ستمبر کے 17 دنوں میں پوری قوم نے اپنے مادر وطن کے محافظوں کے ساتھ پورے عزم اور یقین کے ساتھ جاگ کر وقت گزارا۔ ان 17 دنوں نے پوری قوم میں اتحاد و یک جہتی کی نئی روح پھونک دی جس نے پوری قوم کو یک جان کردیا۔ ہر پاکستانی جذبہ جہاد سے سرشار تھا اور جنگ ستمبر کو حق و باطل کا معرکہ سمجھتا تھا۔ ہر شخص جذبہ حب الوطنی سے سرشار تھا، ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر کدورتیں ختم کردیں۔ نہ تو اشیا ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی اور نہ ہی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ بلیک آؤٹ ہوئے لیکن نہ تو چوری چکاری ہوئی اور نہ ہی کوئی ڈاکہ پڑا، حتیٰ کہ لڑائی جھگڑے کا ایک مقدمہ بھی درج نہ ہوا۔ ہر شخص قربانی کا پیکر بن گیا۔ چھوٹے چھوٹے بچوں نے ”ٹیڈی پیسہ ٹینک سکیم“ میں لاکھوں روپے جمع کرائے۔ جس طرح فوجی جوانوں نے دن رات جاگ کر وطن کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کی اسی طرح پوری قوم شانہ بشانہ ان کے ساتھ رہی کھانے پینے اور ضرورت کی دیگر اشیا محاظ جنگ پر اور ان کے مورچوں تک پہنچائیں۔ یہی وہ جذبہ تھا کہ ہندو دشمن کے دل میں بھارت کی تقسیم پر جو انتقام کی آگ تھی وہ ٹھنڈی نہ ہوسکی اور وہ ناکامی کی صورت میں اس انتقام کی آگ کے شعلوں میں خود ہی جل کر بھسم ہوا۔ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی 6 ستمبر کا دن ہمارے شہدائ، غازیوں اور مجاہدوں کی یاد میں چراغ روشن کرنے، ان پر پھول نچھاور کرنے اور سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ آج ہمیں ایک نہیں بلکہ پاک سرزمین پر بہت سے محاذوں پر کئی دشمنوں کا سامنا ہے، ہمیں جہالت کے خلاف جنگ کرنی ہے، غربت کا خاتمہ کرنا ہے، خوشحالی کے لئے جان لڑانی ہے، معاشرتی برائیوں کا قلع قمع کرنا ہے، مذہبی فرقہ واریت کے خلاف ہتھیار اٹھانے ہیں۔ آیئے ملک دشمن عناصر کی گھٹیا سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے ایک ہوجائیں اور ارض پاک کی سلامتی کے لئے تجدید عہد کریں۔ پاکستان زندہ باد پاک سرزمین شاد باد
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23) |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا | نیلم خان (06-09-11), محمد یاسرعلی (05-09-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
بہت اچھی تحریر ہے گلاب خان بھائی سلام ہے پاک فوج کو سلام ہے شہیدوں کی ماوں کو
ہم جوان فخر سے یہ تو کہتے ہیں دیکھو یہ ہمارے بڑے تھے ان کے اتحاد اور قربانی کی مثالیں دیتے ہیں مگر یہ جذبہ ہم میں کیوں نہیں ہے اگر ہے تو پھر کیا یہ تب بے دار ہو گا جب کوئی باہر سے ہم پہ براہ راست حملہ کرے گا میں جہاں آپ کے لیے الفاظ کاپی کروں گا کہ آج ہمیں ایک نہیں بلکہ پاک سرزمین پر بہت سے محاذوں پر کئی دشمنوں کا سامنا ہے، ہمیں جہالت کے خلاف جنگ کرنی ہے، غربت کا خاتمہ کرنا ہے، خوشحالی کے لئے جان لڑانی ہے، معاشرتی برائیوں کا قلع قمع کرنا ہے، مذہبی فرقہ واریت کے خلاف ہتھیار اٹھانے ہیں۔ آیئے ملک دشمن عناصر کی گھٹیا سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے ایک ہوجائیں اور ارض پاک کی سلامتی کے لئے تجدید عہد کریں۔ آو تجدید عہد کریں کہ سب نے مل کر دشمن کو کچلنا ہے چاہے وہ کوئی بیرونی دشمن ہے یا اندرونی آو مل کر کہیں کہ پرچم کے سائے تلے ہم ایک تھے ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گئے ۔ان شاءاللہ
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب https://www.facebook.com/groups/pak.net دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔ Last edited by محمد یاسرعلی; 05-09-11 at 04:30 PM. |
|
|
|
|
|
#4 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 200
کمائي: 7,232
شکریہ: 146
162 مراسلہ میں 425 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
سازش تو بے نقاب ہے مگرملک کے سربراہ ان لوگوں پرکاروئی نہیں دیتے۔ Last edited by اسراراحمد چوہدری; 05-09-11 at 08:35 PM. |
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
بجا فرمایا اسرار بھائی یہاں سروں پہ قرآن رکھ کے چیخ چیخ کے کہا جائے تو بھی کوئی نہیں سنتا ابھی لشکری رٕئیسانی بھی رحمان ملک کے خلاف بات کر رہا تھا
ایم کیو ایم کے خلاف ہر کوٕئی بات کر رہا ہے ایسے میں حکومت کو اس کے پاوں پکڑنے سے فرصت نہیں مل رہی لعنت ہو ایسی سیاست پہ لشکری صاحب کی ایک بات بہت اچھی لگی انہوں نے کہا ہے کے سیاست نہیں ریاست کو بچاو تو رئیسانی صاحب یہاں سیاست بھی نہیں صرف حکومت بچاو پالیسی ہے |
|
|
|
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,196
شکریہ: 25,590
10,454 مراسلہ میں 38,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی کاوش ہے لگتا ہے کہ ووٹنگ میں آپ بھی رپھڑ ڈالیںگے
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| ہندو, فرقہ واریت, کلومیٹر, کارنامے, پھول, پاکستانی, معلوم, آج, اللہ, بچوں, خون, خوش, خلاف, رات, سال, شام, شخص, عہد, عزیز, عزم, عزائم, غربت, صورتحال, صلاحیت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| مہنگائی 14 فی صد تک پہنچ گئی، پھلوں سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ | گلاب خان | خبریں | 0 | 03-07-11 03:50 AM |
| پھلوں اور سبزیوں کے زیادہ استعمال سے رشتوں میں پرانی محبت لوٹائی جاسکتی ہے۔ تحقیق | گلاب خان | شعبہ طب | 0 | 19-02-11 03:06 AM |
| پھلوں اور سبزیوں کی پہچان | زارا | بچوں کا پاک نیٹ | 0 | 14-02-11 06:55 PM |
| سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل متوازن غذا | سیپ | شعبہ طب | 1 | 18-01-11 11:31 PM |
| بہادروں،غازیوں اور شہدوں کی سرزمین | ایس اے نقوی | عمومی بحث | 2 | 31-08-09 01:20 AM |