| 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: کوئٹہ
عمر: 18
مراسلات: 5,287
کمائي: 21,341
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,413
2,466 مراسلہ میں 3,955 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
1965 ء پاک بھارت جنگ : نئی دہلی کے للکارنے پر فوج اور عوام ایک ہو گئی
تحریر: کرنل (ر) سید جی بی شاہ بخاری 1965ء کی پاک بھارت جنگ مسلمانوں کی تاریخ میں ایک ایسے نمایاں مقام بنا گئی کہ یہ نہ صرف بیسوی صدی بلکہ آنے والے زمانے میں شجاعت جوش ولولہ اور قومی یکجہتی کی قوت کا دشمن کی انفرادی برتری پر فتح کی مثال کے طور یاد کی جائے گی۔ قرآنِ کریم میں غزوۂ بدر کا ذکر آیا ہے جب آنحضرت محمد کے زیرِ قیادت مسلمانِ فوج کی قلیل تعداد 313 افراد نے اپنے سے تین گنا زیادہ 1000کافروں پر مشتمل فوج کو شکست دی تھی۔ جوش و جذبہ کے علاوہ اللہ کی طرف سے جنگ بدر میں مسلمانوں کی امداد کیلئے تین ہزار فرشتے بھی بھیجے گئے تھے ۔ کم تعداد فوج کا اپنے سے تین گنا بڑ ی فوج پر برتری حاصل کرنا نہ صرف ساتویں صدی میں ممکن ہو سکا مسلمانوں کا اسی قسم کا مظاہرہ بیسویں صدی میں یعنی 1965ء پاک ہند جنگ میں بھی ہو گیا۔ 1965ء کی جنگ میں بھارت عسکری قوت میں پاکستان کے مقابلے تین گنا زیادہ تھا۔ تاہم خدا نے فتح مسلمانوں کو نصیب کی۔ جب اللہ کی رضا شامل ہو اور ظلم کے خلاف مسلمان لڑ ے تو دنیا کی ہر قسم کی سپر پاور نیست و نابود ہو سکتی ہے ۔ 1965ء میں اگر بھارت کے پاس زیادہ مضبوط عسکری قوت تھی تو پاکستانی قوم کے پاس نڈر فوج اور اس کی پشت پر پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑ ی تھی۔ میں ان خوش قسمت غازیوں میں سے ایک ہوں کہ میں نے نہ صرف 1965ء کی بھارت پاکستان جنگ میں حصہ لیا بلکہ میدانِجنگ کے اندر فوجیوں کی پر جوش لڑ ائی اور پیچھے سویلین آبادی میں پائے جاے والے بے پناہ قومی جذبہ کا شاہد ہوں ۔ اس جنگ میں میں کیپٹن کے عہدہ پر آرمی کی مایہ ناز 6آرمرڈ ڈویژن کے شانہ بشانہ لڑ ا ہوں ۔ یہ ڈویژن جنگی ٹینکوں پر مشتمل تھی اور صوبہ سرحد کی نوشہرہ چھاؤنی میں میجر جنرل ابرار حسین جنہیں بہادری کے صلے جنگ میں ہلالِ جرأت سے نوازا گیا تھا کی زیر کمان ایک سال قبل یعنی1964ء میں کھڑ ی ہوئی۔ کسی بھی آرمی یونٹ خاص کر بڑ ی فارمیشن کو انفرادی اور مجموعی طور پر جنگی صلاحیت حاصل کرنے کیلئے کافی تربیتی عرصہ درکار ہوتا ہے ۔6آرمرڈ ڈویژن کے قیام کے صرف ایک سال بعد ہی اس نوزائدہ فارمیشن کو سیالکوٹ سیکٹر میں چونڈہ کے محاذ پر جنگ عظیم دویم کے بعد کی سب سے بڑ ی ٹینک بیٹل میں شامل کر دیا گیا۔ گو کہ چونڈہ محاذ سے عسکری تاریخ میں ایک اور نمایاں مقام پایا ہے ۔ بھارت کی طرف سے وائم جنگی فضا کے پیشِ نظر نوشہرہ چھاؤنی سے 6آرمرڈ ڈویژن 6ستمبر 1965ء سے جند دن پہلے اپنی پیس لوکیشن کو چھوڑ کر پنجاب کے شہر وزیرآباد کے قریب و جوار کھلے میدان میں پڑ اؤ ڈال گئی۔ مجھے 6 ستمبر کی علیٰ الصبح کا وہ واقعہ یاد ہے جب پاک بھارت جنگ کا رسمی آغاز ہوا۔ ہماری یونٹ وزیرآباد کے قریب کھیتوں میں پڑ اؤ ڈالے ہوئے تھی صبح کی نماز کے فوراً بعد میں نے اپنی یونٹ کے 12ٹرک پر مشتمل کانوائے کی انسپکشن کی اور ضروری ہدایات کے ساتھ اپنے مشن پر روانہ کر دیا۔ تقریباً 50میل کے فاصلے پر قائم ایمونیشن ڈپو سے کانوائے میں 6 آرمرڈ ڈویژن کی تمام یونٹوں کیلئے لیمونیشن لانا تھا۔ کانوائے کے چلنے کے فوراً بعد اپنے خیمے کے باہر پہلے سے تیار گرم پانی، ریزر اور آئینہ کی مدد سے اپنا شیو بنانے میں لگ گیا اسی اثناء میں میرے آئینہ میں دو جنگی جہاز آسمان میں نظر آئے ۔ چونکہ ہمارے شاہین صبح کی پرواز معمول کے مطابق کرتے میں نے زیادہ دھیان نہ دیا ان دو جنگی جہازوں کو عکس تو میرے آئینہ سے غائب ہو گیا لیکن فوراً ہی ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی دونوں جہاز آسمان سے غائب ہو گئے چونکہ میرا ملٹری کانوائے اسی سمت میں کچھ دیر پہلے نکلا تھا مجھے فکر لاحق ہوگئی کہ کہیں دشمن کے جہازوں نے میری گاڑ یوں کو تو نشانہ نہیں بنایا۔ اپنا شیو نامکمل چھوڑ کر اپنی جیپ لی اور جی ٹی روڈ پر گوجرانوالہ کی سمت میں چل پڑ اتھوڑ ی ہی دور مجھے اپنی یونٹ کی گاڑ یاں سڑ ک کے ایک طرف درختوں کے نیچے دکھائی دیں ۔ میرا ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ اور چند دیگر زخمی حالت میں تھے ۔ خوش قسمتی سے اس وقت گاڑ یوں میں ایمونیشن لوڈ نہ تھا ورنہ پورے علاقے کی سویلین آبادی میں بے پناہ تباہی پھیلتی۔ ملٹری کانوائے کے علاوہ بھارتی طیاروں نے ساتھ ہی واقع گکھڑ ریلوے سٹیشن پر کھٹی مسافر ٹرین کو بھی نشانہ بنایا۔ اس ٹرین کی ایک بو گی میں راکٹ لگے جس سے بو گی میں سوار بابئے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی قریبی رشتہ دار اور میڈیکل کی سٹوڈنٹ مس طوسی شہید ہو گئیں ۔ اس واقع کے بعد قریب و جوار سے لوگ جمع ہو گئے اور متاثرہ افراد کو ہر قسم کی امداد پہنچائی۔ سب نے بھارت کی طرف سے اس اشتعال انگیز کاروائی کی مذمت کی۔ سب نے بیک آواز بھارت کے خلاف جنگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور فضا جوشیلے نعروں سے گونج اٹھی۔ ۔‘اللہ و اکبر‘، ہم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑ یں گے ۔ بھارتی پائلٹوں کی بزدلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گو کہ ہماری پوری ڈویژن وزیرآباد کے میدانوں میں کھلے آسمان کے نیچے پڑ اؤ ڈالے ہوئے تھے ۔ سیکڑ وں ٹینک، بکتر بند گاڑ یاں ، آرٹلری کا توپ خانہ آسمان سے آسانی سے دیکھا جا سکتا تھا اور کسی بھی دشمن کے لئے منہ میں پانی آنے والے ٹارگٹ سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن ان دو بھارتی طیاروں کے پائلٹوں نے اس پر حملہ کرنے کی جرات نہ کی۔ بموں کا بوجھ جی ٹی روڈ پر چلتی ملٹری کانوائے اور ایک ساکت مسافر گاڑ ی پر پھینک کر ہلکا کیا اور واپس اپنے وطن بھاگ گئے ۔ بھارتی پائلٹوں کی بزدلی کا مظاہرہ نہ صرف جنگ کے رسمی آغاز کے دن پر پڑ ا بلکہ 17دنوں کی پوری جنگ میں ہم نے یہی دیکھا کہ ان کے بمبار جہاز زیادہ اونچائی سے بم پھینکتے تھے ۔ اگر زمین پر کسی یونٹ یا سویلین تنصیب کاحادثاتی نقصان ہو جائے لیکن کسی عسکری ٹارگٹ پر نشانہ لگانے میں کامیاب نہ ہوئے ۔ یہی حال ان کے لڑ اکا طیاروں کا تھا۔ان طیاروں کا رول زمینی فوج کو سپورٹ کرنا ہوتا ہے ، لیکن پاکستان کی اینٹی ایئر کرافٹ کنوں کے خوف سے بھارتی جنگی طیارے اپنی زمینی فوج کے اوپر سے ہٹ کر غیر جنگی علاقی میں راکٹ برسا دیتے اور فوراً لوٹ کر بھارت بیس میں ‘ سب اچھا‘ کی رپورٹ دے دیتے ۔ جنگ کے آغاز میں ہمیں بھارتے بڑ ے بمبار اور لڑ اکا طیارے آسمان پر کافی تعداد میں نظر آتے رہے ۔ یاد رہے کی اس وقت بھارتے فضائیہ پی اے ایف سے تعداد میں تین گنا زیادہ تھی۔ تاہم ہماری کم تعداد میں موجود طیاروں کو اڑ انے والے پائلٹ شیرکادل رکھتے تھے ۔ جلد ہی بھرتء ہوائی فوج پر سبقت لے گئے ۔ نہ صرف پاکستان کی ائیر سپیس سے بھارتی طیارے غائب ہو گئے ہمارے بمبار جہازوں نے بھارت کے اندر دور دراز علاقوں میں واقع طاقتور ائیر بیس پٹھان کوٹ، ہلواڑ ہ وغیرہ پر حملہ کر کے نیست و نابود کر دیا۔ جغرافیائی لحاظ سے سیالکوٹ کا علاقہ میدانی اور ہموار ہے جہاں ٹینکوں کی نقل و حرکت آسانی سے کی جا سکتی ہے ، ہمیں خدشہ تھا کہ بھارت اسی علاقہ میں ٹینکوں کی مدد سے داخل ہو گا اور پاکستان کی شی رک جی ٹی روڈ کو عبور کر کے اس وقت کے مغربی پاکستان کو دو حصوں میں منقسم کر دیگا اور یوں ہماری لڑ نے کی صلاحیت مفلوج ہو جائے گی۔ اینٹ کا جواب پتھر کے مصداق۔ بھارتی یلغار کے پیشِ نظر ہماری 6 آرمرڈ ڈویژن کر 6ستمبر کی صبح سیالکوٹ کیلئے روانہ کر دیا گیا۔اپنے کیمپ وزیرآباد سے سیالکوٹ محاذ تک مسافت طے کرتے وقت سڑ ک کے دونوں اطراف ایک عجیب سماں قائم ہو گیا۔ مرد بوڑ ھے بچے خواتین پر جوش نعرے لگا رہے تھے ۔ فوجؤں کو بلند آواز میں بھارت کے خلاف کامیابی کی دعائیں دے رہے تھے ، ہماری سب سے بڑ ہ مشکل اس طرح سے پیش آئی کہ وہاں موجود سیکڑ وں کی تعداد میں ذاتی ہتھیار سے لیس مرد بضد تھے کہ وہ اپنے فوجی بھائیوں کے ساتھ چل کر میدان جنگ میں اپنی جان کی قربانی کا نظرانہ پیش کرینگے ۔ ہماری گزر گا ہوں سے تمام سول ٹریفک ہکدم ہٹ گئی۔ ان کی یہی کوشش اور خواہش تھی کی ہم جلد میدان جنگ میں پہنچیں اور بھارتی افواج کو دندان شکن شکست دیں ۔ سیالکوٹ میں چونڈہ کے مقام پر پاکستان اور بھارتے افواج کے مابین گھمسان کی ٹینکوں کی جنگ چھڑ گئی۔ یہ جنگ تھری ڈائمینشنل تھی۔ آسمان سے جنگی جہاز راکٹ اور بم برسا رہے تھے تو زمین پر سیکڑ وں کی نقل حرکت سے زلزلہ کی آمد محسوس ہوتی تھی ساتھ ہی ٹینکوں کی گنوں سے دھماکہ خیز بارودی آگ پھیلی ہوئی تھی آرٹلری کی دل ہلا دینے والی گولہ باری قیامت کا سماں پیش کرتی تھی۔ بے پناہ بمباری اور ٹینکوں کی حرکات سے فضا بری طرح گرد آلود تھی۔ دن کی روشنی میں بھی کم دکھائی دیتا تھا۔ انفنٹری کے جوان دست بدست لڑ ائی میں دشمن کی فوج پر سبقت لینے کی کاوشوں میں ان گنت تعداد میں شہادت کا رتبہ حاصل کر رہے تھے ۔ دراصل 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے دو عناصر نے نمایاں اہمیت حاصل کی۔ پہلا عنصر پاکستانی فوج کے سپاہیوں کی ذاتی شجاعت اور جذنۂ جہاد تو دوسری جانب تمام پاکستانی قوم کی یکجہتی اور اپنی فوج کے پیچھے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑ ا ہونا۔ ہماری قوم فخریہ کہ سکتی ہے کہ سیاسی اختلافات کچھ بھی ہوں جب بھی پاکستان پر کسی قسم کی جارحیت ٹھونس دی جائے تو قوم اور فوج یک جان یک قالب ہو جاتے ہیں ۔
__________________
میرا بلاگ |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 10 صارفین نے زین خان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | champion_pakistani (06-09-09), Dani (06-09-09), hasnan_1983 (06-09-09), shafresha (06-09-09), فرحان دانش (06-09-09), منتظمین (06-09-09), ماسٹر مقسود (12-12-09), مسافر (06-09-09), راجہ اکرام (06-09-09), رضی (06-09-09) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 392
کمائي: 4,926
ميرا موڈ:
شکریہ: 636
205 مراسلہ میں 387 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی اور سبق آموز تحریر ہے
|
|
|
|
| hasnan_1983 کا شکریہ ادا کیا گیا | راجہ اکرام (06-09-09) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
زین بھائی سلام،
بہترین شئیرنگ پر شکریہ! آپ کی جانب سے مذید شئیرنگ کا انتظار رہے گا۔ |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 3 صارفین نے shafresha کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#4 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 22
مراسلات: 1,786
کمائي: 16,663
ميرا موڈ:
شکریہ: 628
575 مراسلہ میں 989 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہترین شئیرنگ ہے۔ ۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مراسلات: 50
کمائي: 1,035
ميرا موڈ:
شکریہ: 105
42 مراسلہ میں 121 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی بہت اچھی شئیرنگ ہے
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
جناب بات جذبے اور محبت کی ہے عوام اور فوج کا بلکے ساری قوم کا اتحاد ہی ایک ایسی چیز ہے جو ہم کو دشمن کے مقابلے میں مضبوط کرتی ہے جو کہ اب موجود نہیں ہے
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,469
کمائي: 37,336
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,096
3,830 مراسلہ میں 9,540 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے پیش کریں ۔
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 565
کمائي: 4,868
شکریہ: 0
255 مراسلہ میں 483 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہاں پاک قوم کا نہیں امریکی قوم کا بھی یہی حال ہے۔ کسی بھی ٹوٹتی قوم کو متحد کرنا ہو تو اسپر جعلی حملوں کی بھرمار کر دو جیسا امریکہ نے 9/11 میں کیا تھا اور قوم متحد ہو گئی!
|
|
|
|
|
|
#9 | |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 524
کمائي: 13,346
ميرا موڈ:
شکریہ: 460
319 مراسلہ میں 759 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
یہ تو ٹھیک ہے کہ مشکلات میں زندہ قومیں متحد ہو جاتی ہیں،لیکن ڈرامہ بازیوںکا انجام تو آپ نے بھی سن رکھا ہوگا ، شیر آیا ،شیر آیا
|
|
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| ٹریفک, پاک, پاکستان, پاکستانی, لوگ, نماز, نظر, ممکن, آئینہ, اللہ, ابرار, جواب, جلد, خواتین, خوش, خلاف, خدا, دھماکہ, دعائیں, زلزلہ, سال, طاقتور, عسکری, صدی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 7 بم دھماکوں کے بعد کراچی میں ہائی الرٹ | زین خان | خبریں | 0 | 13-09-08 09:17 PM |
| نئی دہلی بم دھماکوں کے الزام میں 2 افراد گرفتار | زین خان | خبریں | 0 | 13-09-08 09:15 PM |
| مشرف اور زرداری امریکی خوشنودی کیلئے فوج کو عوام سے لڑارہے ہیں،عمران خان ا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 02-07-08 07:34 AM |
| جوہری معاہدے پر نئی دہلی کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ‘امریکی سفیر | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 06-12-07 10:14 AM |
| انسداد دہشتگردی کے طریقہٴ کار پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور آج نئی دہلی میں ہوگا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 22-10-07 06:48 PM |