وقتِ اشاعت September 10, 2009

ایک اور نومسلم خاتون thumbnail

ایک اور نومسلم خاتون

سحر کا تھریڈ ایک نومسلم خاتون پڑھ کر خیال آیا کہ میں بھی آپ سے ایک کہانی شئیر کروں
میری والدہ بچیوں کو ہنر اور مختلف تعلیم دیا کرتی تھیں تاکہ وہ اپنے اخراجات میں والدین کا ہاتھ بتا سکیں۔ اسی دوران انکے پاس ایک غیر مسلم لڑکی نے آنا شروع کیا۔ایک دن اس نے امی سے کہا کہ میں آپ سے کچھ مشورہ کرنا چاہتی ہوں سب کے جانے کیبعد،جسکی والدہ نے اجازت دی۔ اسنے بتایا کہ اسکی شادی اسکے کزن سے ہوئی اور رخصت ہونے کے بعد اسکے شوہر نے اسے بتایا کہ وہ اسے اب بھی نا محرم سمجھتا ہے کیونکہ وہ مسلمان ہو چکا ہے اور باقاعدہ شرعی نکاح کے بغیر نظر ڈالنا بھی حرام سمجھتا ہے۔ اس نے اسے اجازت دی کہ وہ اپنا مذہب قائم رکھ سکتی ہے اوروہ دباؤ نہیں دالے گا۔خاندان سے خفیہ طور پر شرعی نکاح کرے گا اور اب بھی اگر وہ چاہے تو وہ اس شادی کو ختم کر سکتی ہے۔لیکن اسنے راز رکھنے کی درخواست کی۔ وہ ابھی خاندان کو نہیں بتا سکتا تھا۔انکا نکاح ہوا اور انکے دو بیٹے بھی ہوئے۔اب اس مرحلے پر آکر وہ کشمکش کا شکار تھی کہ اسے کیا کرنا چاہئےاور بچوں کو کس مذہب پر ڈالنا چاہئے۔ وہ اپنے شوہر کے اچھے سلوک کی وجہ سے متاثر ہو چکی تھی لیکن مذہب بدلنے کے فیصلے میں خاندان سے خوفزدہ تھی۔وہ والدہ سے مشورہ چاہتی تھی۔ والدہ نے کہا،بحیثیت مسلمان میں بھی تمہیں اسلام کی دعوت دیتی ہوں۔ تمہارے شوہر کا رویہ بھی اس بات کا گواہ ہے کہ وہ ایک نیک انسان ہے۔ تمہیں اپنے شوہر کو خاندان پر فوقیت دینی چاہئے۔وہ تمہارا ساتھ دینے کیلئے کافی ہے۔باقی فیصلہ اپنے دل کی گواہی پر کرو۔ اور یہ کشمکش اس بات کی گواہ ہے کہ تم اسلام کی معترف ہو چکی ہو۔ ہمت کر کے فیصلہ کرلو۔
اگلے دن وہ مٹھائی لیکر آئی اور سب میں قبول اسلام کی خبر کیساتھ تقسیم کی۔اس کے بعد ان دونوں نے جو مصائب کاٹےوہ الگ کہانی ہے مگر الحمد للہ وہ اپنے عزم پر قائم رہے اور تبلیغ سے وابستہ ہو کر کئی خاندانوں میں اسلام کا چراغ روشن کر چکے ہیں ۔اللہ انہیں مزید حوصلہ دے
امین۔
__________________
ام طلحہ

 

 

 

 

اس پر تبصرہ کریں

ٹیگز:اسلام, اسلام اور معاشرہ, اسلامی, الحمد للہ, اللہ, اماں, انسان, بل, بچوں, بچیوں, تعلیم, تھر, حالات حاظرہ, حرام, حیثیت, خاتون, خبر, ختم, خواتین کا کارنر, خوفزدہ, درخواست, دل, دین, روشن, سرورق, سلوک, شادی, شر, شرعی, شرعی مسائل, شوہر, صابر, طلحہ, علی, قاعدہ, لڑکی, متاثر, مذاہب اور انسانی زندگی, مذہب, مسلم, مسلمان, مشورہ, معاشی و معاشرتی مسائل, میرا پاکستان, نا محرم, نظر, نومسلم, والد, والدین, پاکستان, پردہ, چاہت, کا, کشمکش, کہانی, کی, گل, ھائی

اس سے ملتی جلتی تحاریر



Comments are closed.




اسی بارے میں

Play Cricket


تازہ ترین موضوع

یہ بھی پڑھیں

پُرسکون زندگی thumbnail پُرسکون زندگی

 
 
 کائنات کی ہر ذی روح چیز میں خواہشات کا مادہ ہے ‘ چاہے انسان ہو یا حیوان۔ اگر یہ کہا جائے کہ خواہشات کی گھٹی ان کو پلائی گئی ہے تو اس سے انکار ممکن نہیں۔ انسان کی لامتناہی خواہشات میں سے ایک مشترکہ خواہش ایک پُرسکون زندگی کا خواب ہے جس کو پورا کرنے [...]

مزید مضامین

پاکستانی معیشت پرڈاکوئوں کاحملہ کیسے پسپا ہو thumbnail پاکستانی معیشت پرڈاکوئوں کاحملہ کیسے پسپا ہو

فورمز کا لنک

فورمز کا لنک فورمز میں جانے کے لیے یہاں تشریف لائیں

فورمز کا لنک

فورمز کا لنک فورمز میں جانے کے لیے یہاں تشریف لائیں

کچھ مزید۔۔۔۔۔


RSS feed Subscribe to our feed       Delicious Are we delicious?       Digg Add us to Digg       Technorati Bookmark us       Flickr Flickr gallery