وقتِ اشاعت February 7, 2010

چین سپر کمپیوٹرز کلب میں thumbnail

چین سپر کمپیوٹرز کلب میں

 

 چین ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جن کے پاس دنیا کے پانچ بہترین سپر کمپیوٹرز میں سےایک کمپیوٹر ہے۔
چین کے ’ٹیانہےون‘ کمپیوٹر کو جو دنیا کے پانچ سو سپر کمپیوٹرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آتا ہے، ٹیانجِن کے نیشنل سپر کمپیوٹرسینٹر میں رکھا گیا ہے۔
اس کمپیوٹر میں ستر ہزار سے زیادہ چپس ہیں اور یہ ایک سیکنڈ میں پانچ سو تریسٹھ ٹریلین چیزوں کا حساب کتاب کر سکتا ہے۔ یہ کمپیوٹر پٹرولیم ایکسپلوریشن، انجینیئرنگ ٹاسکس اور ہوائی جہازوں کے جدید ڈیزائن بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔
دنیا کا سب سے تیز ترین کمپیوٹر امریکی ’جےگار ہے‘، جس کی سپیڈ ایک اعشاریہ سات پانچ پیٹافلاپس ہے۔ایک پیٹافلاپس، ایک سیکنڈ میں ایک ہزار ٹریلین چیزوں کا حساب کتاب کر سکتا ہے۔
’دی کرے‘ کمپیوٹر میں دو لاکھ بیس ہزار سے زیادہ چپس ہیں اور یہ ٹینیسی میں اوک رجِ نیشنل لیبارٹری کی ملکیت ہے۔ اس کمپیوٹر کو موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے، سائنسی مادے اور جوہری توانائی کے شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کمپیوٹر نے ایک اور امریکی مشین جسے عرف عام میں ’روڈ رنر‘ کہا جاتا ہے کی جگہ لی ہے۔
آئی بی ایم کمپیوٹر نیو میکسکو لاس ایلموس کی نیشنل لیبارٹری کی ملکیت ہے اور یہ پہلی مشین تھی جس نے پیٹافلاپس کی رکاوٹ کو عبور کیا۔ اس وقت یہ مشین ایک اعشاریہ صفر چار پیٹافلاپس کو چلانے کے علاوہ ایک طاقتور ’سیل‘ چپ میں جس کے ذریعے پلے سٹیشن تھری ویڈیو گیمز چلائی جاتی ہے، استعمال ہوتی ہے۔
یہ مشین امریکی جوہری ذخیرے کے علاوہ اجرام فلکی میں ریسرچ، جنامکس اور موسمی تبدیلی کےمشاہدے میں استعمال ہوتی ہے۔دنیا کا سب سے تیز ترین کمپیوٹر امریکی جےگار ہے، جس کی سپیڈ ایک اعشاریہ سات پانچ پیٹافلاپس ہے

 

اس پر تبصرہ کریں

ٹیگز:IT and Webmasters, سائنس اور ٹیکنالوجی, سرورق


Comments are closed.




اسی بارے میں

Random Posts

Play Cricket


تازہ ترین موضوع

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی معیشت پرڈاکوئوں کاحملہ کیسے پسپا ہو thumbnail پاکستانی معیشت پرڈاکوئوں کاحملہ کیسے پسپا ہو

 
 
 تحریر:عبدالہادی احمد
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال2008-09ء(زرداری دور)میں متعدد وفاقی وزارتوں اور محکموں میں323 ارب روپے سے زایدرقم خورد برد کر دی گئی۔ سب سے زیادہ کرپشن(116 ارب) فیڈرل بورڈآف ریونیو میں ہوئی اور سب سے کم 2.5 ارب دفاعی شعبے( پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی) [...]

مزید مضامین

ایک پردیسی کی کہانی thumbnail ایک پردیسی کی کہانی

فورمز کا لنک

فورمز کا لنک فورمز میں جانے کے لیے یہاں تشریف لائیں

فورمز کا لنک

فورمز کا لنک فورمز میں جانے کے لیے یہاں تشریف لائیں

کچھ مزید۔۔۔۔۔


RSS feed Subscribe to our feed       Delicious Are we delicious?       Digg Add us to Digg       Technorati Bookmark us       Flickr Flickr gallery