وقتِ اشاعت March 7, 2010

دوست اگر فيل ہوجاۓ thumbnail

دوست اگر فيل ہوجاۓ

 

 

 ” دوست اگر فيل ہوجاۓ تو افسوس ہوتا ہے- ليکن اگر دوست آپ سے اچھے نمبر لے آۓ تو زيادہ افسوس ہوتا ہے”
ريکارڈ توڑ کاروبار کرنے والی فلم ميں اداکار نے جب يہ جملہ بولا تو يہ ايسا تير کی طرح لگا— ايسا لگا کہ مت پوچھيں – فوری ذہن تين دن پہلے کی طرف گيا” جب ميرا جگری دوست آفس سے ملنے والی کار مجھے دکھانے کيلۓ لايا تھا اور راقم تحرير نے اس سے سيدھے منہ بات تک کرنا گوارا نہيں کی تھي – حالانکہ انٹرويو دينے جارہا تھا تو کرايہ دينے والا ميں ہی تھا”- انسانی فطرت کے بارے ميں يہ انکشاف ميرے لۓ درد سر بن گيا ہے جہاں نظر ڈالتا ہوں رنجشوں اور دوريوں کی وجہ يہی انسانی فطرت!! آس پڑوس کے لڑکوں کو ہی ديکھ ليں– دودھ پينے کی عمر سے نکل کر سگريٹ پينے کی عمر ميں پہنچ گۓ ہيں ساتھ ہی کھيلتے اور” پيتے” نظر آتے ہيں – انہيں ميں سے ايک لڑکا بڑی کرکٹ ٹيم ميں سليکٹ ہوگيا تو کہنے لگے کہ”ابا نے پرچی لگائ ہے”-
غرض کہ جتنا سوچتا اتنا ہی دماغ پکتا جارہا تھا اسکول، کالج سے لے کر کھيل اور سياست تک ہر جگہ اسی انسانی فطرت کا عمل دخل دکھائ ديا— اپنی اسی پريشانی کو لے کر اپنی مسجد کے امام صاحب کے پاس حاضر ہوا اور سارا مسئلہ انہيں شروع سے آخر تک کہہ ڈالا – حضرت نے پہلے تو مجھے ٹی وی ديکھنے پر کھری کھری سنائ ، اسکے بعد عرض کي کہ يہ انسانی فطرت دراصل ”حسد” ہے اور اسکے بارے ميں بڑی وعيديں آئ ہيں – مولانہ مجھے اس سے بچنے کی تلقين کرکے فارغ ہی ہوۓ تھے کہ ان انتظار ميں کھڑے شخص نے سلام دعا کے بعد کہا ” حضرت نۓ موذن صاحب تو بڑی ترقی کررہے ہيں زيرو ميٹر موٹر سائيکل لی ہے—” بس يہ سننا تھا مولانہ صاحب کے کانوں سے گويہ دھواں نکلنے لگا ماتھے پہ تيورياں چڑہا کر بولے” ہونھ ! جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوۓ نہيں اور——–!

اس پر تبصرہ کریں

ٹیگز:اسکول, دوست, سرورق, سياست, فيل, معاشی و معاشرتی مسائل, ٹی وی, کرکٹ, کھيل

اس سے ملتی جلتی تحاریر



Comments are closed.




اسی بارے میں

Play Cricket


تازہ ترین موضوع

یہ بھی پڑھیں

پُرسکون زندگی thumbnail پُرسکون زندگی

 
 
 کائنات کی ہر ذی روح چیز میں خواہشات کا مادہ ہے ‘ چاہے انسان ہو یا حیوان۔ اگر یہ کہا جائے کہ خواہشات کی گھٹی ان کو پلائی گئی ہے تو اس سے انکار ممکن نہیں۔ انسان کی لامتناہی خواہشات میں سے ایک مشترکہ خواہش ایک پُرسکون زندگی کا خواب ہے جس کو پورا کرنے [...]

مزید مضامین

پاکستانی معیشت پرڈاکوئوں کاحملہ کیسے پسپا ہو thumbnail پاکستانی معیشت پرڈاکوئوں کاحملہ کیسے پسپا ہو

فورمز کا لنک

فورمز کا لنک فورمز میں جانے کے لیے یہاں تشریف لائیں

فورمز کا لنک

فورمز کا لنک فورمز میں جانے کے لیے یہاں تشریف لائیں

کچھ مزید۔۔۔۔۔


RSS feed Subscribe to our feed       Delicious Are we delicious?       Digg Add us to Digg       Technorati Bookmark us       Flickr Flickr gallery