الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے
ہمارے پراجیکٹس
وقتِ اشاعت March 8, 2010
السلام علیکم دوستوں،
ٓآج کی اس تیزی سے بدلتی دُنیا میں تبدیلی لانے کا بڑا سبب وہ ایجادات ہیں جن کے استعمال کے تقریبا ہم سب ہی عادی ہوچکے ہیں۔ کسی بھی ایجاد کو استعمال کرتے ہوئے شاید ہی ہمیں اُس کے موجد کا خیال آیا ہو۔ حالانکہ کے یہ ہمارے محسن ہیں۔
آج آپ کے ساتھ کچھ ایسے ہی موجدوں کے بارے میں شئیر کروں گا جن کی ایجادات نے موجودہ زمانے میں تہلکہ مچا دیا۔
مارٹی کوپر (Copper) چھبیس دسمبر اُنیس سو اٹھائیس کو شکاگو میں پیدا ہوئے۔اس ذہین ترین انسان کو "بیل لیب" (Bell Labs) نامی کمپنی میں "چلینجرانجیئیر" کے نام سے پکارا جاتا تھا۔
اُنیس سو تہتر میں "موٹرولا" نامی کمپنی میں کام کرتے ہوئے کوپر نے اپنی ایک ایجاد جسے اُس نے "ریڈیوٹیلی فون سسٹم" کا نام دیا تھا کی "پیٹنٹ" کی درخواست دی۔
کوپرکو موبائل فون سے کال کرنے والے دُنیا کا پہلے انسان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔کوپر کی یہ ایجاد آج مواصلات کی دُنیا کی اہم ترین ایجاد سمجھی جاتی ہے۔ دُنیا میں کسی بھی ایجاد کے سب سے ذیادہ تیزی سے انسانوں کے زیر استعمال ہونے کا اعزاز بھی "موبائل فون" ہی کے حصے میں آیا۔
کوپر کو "موبائل فون" جسے وہ "پورٹیبل سیل فون" کے نام سے پکارتا تھا، بنانے کا خیال "اسٹار ٹریک" نامی فلم دیکھنے کے بعد آیا جس میں "کپٹن کرک" اپنی "کمیونیکیشن ڈیوائس" کے زریعے اپنے ساتھیو ں سے بات کرتا ہے۔
کوپر آ ج کل "Array Comm" نامی کمپنی کا CEO ہے، یہ کمپنی کوپر ہی کی بنائی ہوئی ہے۔
اسی بارے میں
Play Cricket
تازہ ترین موضوع
یہ بھی پڑھیں
پاکستانی معیشت پرڈاکوئوں کاحملہ کیسے پسپا ہو
تحریر:عبدالہادی احمد
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال2008-09ء(زرداری دور)میں متعدد وفاقی وزارتوں اور محکموں میں323 ارب روپے سے زایدرقم خورد برد کر دی گئی۔ سب سے زیادہ کرپشن(116 ارب) فیڈرل بورڈآف ریونیو میں ہوئی اور سب سے کم 2.5 ارب دفاعی شعبے( پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی) [...]
مزید مضامین
ایک پردیسی کی کہانیفورمز کا لنک
فورمز میں جانے کے لیے یہاں تشریف لائیںفورمز کا لنک
فورمز میں جانے کے لیے یہاں تشریف لائیںکچھ مزید۔۔۔۔۔
Related Links