واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > Ask Experts ماہرین کی رائے



Ask Experts ماہرین کی رائے Ask our Experts ہمارے ماہرین کی رائے لیں


فائنل پراجیکٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-09-09, 04:26 AM   #1
Senior Member
 
aruz's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Lahore
عمر: 23
مراسلات: 365
کمائي: 5,323
شکریہ: 53
264 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
aruz کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں aruz کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default فائنل پراجیکٹ

فائنل پراجیکٹ

السلام علیکم
میں اپنے بی ایس سی کے فائنل پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں اور اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے آپ لوگوں کی رائے درکار ہے براہ مہربانی اپی رائے ضرور دیجیے گا اور دعا بھی کیجئے گا یہ پوری کامیابی کے ساتھ بن جائے۔

پراجیکٹ کا نام میکا(MECA) ہے۔ (Medical Emergency Communication Assistant)
اس پراجیکٹ کی تفصیل یہ ہے کہ آپ فرض کریں کہ ایک انتہائی مصروف شاہراہ پر کوئی حادثہ ہو گیا ہے اور کچھ لوگ بہت زیادہ زخمی ہیں کہ اگر ان کو جلد از جلد ہسپتال نہ پہنچایا گیا تو ان کی جان جا سکتی ہے اس لیے کسی نے ریسکیو 1122 کو کال کر کے ان کو ایمبولینس کا کہا۔ اتفاق ایسا ہوا کہ قریبی سنٹر پر کوئی ایمبولینس نہیں‌ہےتو ایک اور سنٹر کو کال دی گئی اب ایسا مسئلہ درپیش آگیا کہ وہاں جو ڈرائیور ہے اس سے حادثہ کی جگی کا صحیح تعین نہیں‌ہو پایا اور وہ مسحادثہ کی جگہ دیر سے پہنچا جس سے زخمی کی جان چلی گئے۔ دوسرا یہ ہو سکتا ہے کہ ڈرائیور کو راستہ معلوم تھا مگر رش کی وجہ سے وہ نہ پہنچ سکا اس صورت میں‌بھی جان جانے کا خطرہ ہے۔
چلو ایسا ہوا کہ ڈرائیور کو راستہ بھی معلوم تھا رش بھی نہیں‌تھا اور وہ زخمی تک پہنچ بھی گئے اب مسئلہ قریبی ہسپتال کا آیا کہ قریبی ہسپتال کدھر ہے اگر دیر ہوئی تو جان بھی جا سکتی ہے۔
چلو یہ بھی نہ ہوا ہسپتال بھی پہنچ گئے اب یہ ہوا کہ زخمی کو ایک ایسا انجکشن دے دیا گیا جس سے اس کو الرجی تھی یا اس کو مرگی کی بیماری تھی اور وہ فوت ہو گیا۔ یا پھر اس کا کوئی میجر اپریشن کرنے کی ضرورت آن پڑی اور آپریشن کے دوران جان بھی جا سکتی ہے تو اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ اگر خون کی ضرورت ہے تو یہ کیسے پتہ چلے گا کہ اس کا بلڈ گرپ کیا ہے؟ یا اس کو شوگر کی بیماری ہے تو کیا ہو گا؟ یا ہائی بلڈ پریشر کی بیماری ہے اور ڈاکٹرز کو ان باتوں کا نہیں معلوم تو مریض جان سے جا سکتا ہے اب ایسا کیا ہو کہ ہر صورت میں‌اس کی جان بچائی جا سکے؟؟؟ ایسی کیا چیز ہونی چاہیے؟ پہلے خود سے اس کا جواب سوچیں‌اور پھر ہمارا آیڈیا پڑھیں کہ وہ کیا ہے۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

اب ہم ایسا کریں گے کہ ہر 1122 کی ایمبولینس میں‌ایک سسٹم انسسٹال کریں‌گے جو ڈرائیور کو حادثہ کی جگہ تک پہنچنے کے سارے راستے دکھائے گا اور سب سے چھوٹا راستہ بتائے گا ساتھ ساتھ یہ بھی بتائے گا کہ کہاں پر رش سب سے کم ہے اور سگنل کہاں پر کم ہیں تاکہ جلد از جلد پہنچا جا سکے۔ اس طرح ایبولینس جلد از جلد صحیح وقت پر موقع پر پہنچ سکتی ہے۔
موقع پر پہنچ کر ایمبولینس والے مریض کا تھمب سکینر سے تھمب امپریشن لے گیں۔ ہمارا سسٹم اس امپریشن کو لے کر اس کی ساری معلومات نکال دے گا جس میں‌اس کا میڈیکل بائیو ڈیٹا اور ایڈریسس اور فون نمبرز لکھے ہو‌ں گے۔
اس کے بعد ہمارا سسٹم ایمبولینس کو قریبی ہسپتال کا پتہ اور راستے دکھائے گا اسی طرح جس طرح حادثہ کی جگہ تک کا دکھایا تھا۔
اس کے بعد سسٹم مریض کے لواحقین کو ایس ایم ایس اور فون کر کے اس کے بارے مطلع کرے گا اور ان کو ہسپتال کا نام بھی بتائے گا جہاں اس کو لے جایا جا رہا ہے۔

اب اگر ایمبولنس کے راستے میں‌کوئی اشارے ہوئے تو ہمارا سسٹم وہاں پر موجود وارڈنز کو وائرلیس کے ذریعے پیغام دے گا تاکہ رش یا راستہ صاف کروایا جا سکے۔ اور ہم شہر کے بڑے اور میجر اشاروں کو کمپیوٹرائزڈ کریں‌گے جس کی وجہ سے جب ایمبولنس کو وہاں سے گزرنا ہو گا تو ہمارا سسٹم خود بخود اس کے راستے میں‌آنے والےاشاروں کو کھول دے گا تاکہ امبولنس گزر سکے۔

اور یہ کام ہم لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور ان شہروں میں‌آرام سے اپلائی کیا جا سکتا ہے جہاں وائر لیس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ فی الحال اس پراجیکٹ کو مکمل ہونے میں‌دو سال لگیں گے اور دو سال بعد میرا بی ایس بھی مکمل ہو گا اور ہمیں‌اس پراجیکٹ کے لیے سپانسر بھی مل رہا ہے جو اس کو 1122 پر اپلائی کرے گا۔

اب آپ سب سے درخواست ہے کہ اس میں‌مزید بہتری کے لیے رائے دیں کیونکہ ابھی اس کو ہم نے مزید بہتر بنانا ہے تاکہ ہم اگلے چند مہینوں میں کام شروع کر سکیں۔
__________________
ARUZ
aruz آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے aruz کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-09-09), wajee (28-09-09), راجہ اکرام (28-09-09), رضی (28-09-09)
پرانا 28-09-09, 08:18 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,590
کمائي: 315,434
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,668 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام بھیا
آپ کے کام کی بہتری کے لئے تو وہی مشور دیں گے جو آپ کی بات کو سمجھتے ہوں۔ میں ان چیزوں کے بارے میں چٹا ان پڑھ ہوں۔
مجھے تو بس یہی سمجھ آئی ہے کہ مریض کی جان بچانے کا طریقہ تلاش کیا جا رہا ہے۔ بہت اچھی بات ہے، خدمت خلق ہے اگر خلوص نیت کے ساتھ کیا گیا تو بہترین اجر ملے گا۔
اس لئے میں کوئی مدد نہیں کر سکوں گا
ہاں دعائیں جتنی چاہییں حکم کرنا ۔ یہی ایک کام اس سلسلے میں آپ کے لئے کر سکتا ہوں

اللہ آپ کو کامیاب کرے۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-09-09, 09:20 AM   #3
Senior Member
 
aruz's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Lahore
عمر: 23
مراسلات: 365
کمائي: 5,323
شکریہ: 53
264 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
aruz کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں aruz کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے شکریہ ادا کرنے کو نہیں‌کہا تھا بلکہ رائے دینے کو کہا تھا۔
aruz آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-09-09, 09:26 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,590
کمائي: 315,434
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,668 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب رائے دی ہے نا کہ بہت اچھا سسٹم ہے۔
اس سے زیادہ مجھے علم ہی نہیں تو کیا رائے دوں؟؟/
یہ کہہ سکتا ہوں اس میں سیکیورٹی الارم زیادہ تیز آواز والا نہیں لگانا، مریض کے لئے باعث تکلیف ہوگا۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-09-09, 08:47 PM   #5
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,554
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,927 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رضوان بھائی زبردست ۔ پہلے آپ مجھے بتائیں کہ آپکا سسٹم رن ٹائم پر راستے کو ٹریک کرے گا اور پھر فیصلہ کرے گا یا پھر پہلے سے ہی تمام راستوں کا نیٹورک بنا کر سسٹم میں فیڈ کر دیا جائے گا۔
اگر رن ٹائم پر ٹریک کرے گا تو پھر تو یہ سسٹم بہت زبردست ہے ۔
آپ اس میں مزید بہتری یہ کر سکتے ہیں کہ اس کے ساتھ ایک ویب سائیٹ بھی بنا ڈالیں جہاں پر جائے حادثہ کی نشاندھی کی جارہی ہو۔ اور سسٹم قریبی پولیس اسٹیشن بھی اطلاع بھیجے ۔ ویب پر ایمبولینس کی لوکیشن بھی ٹریک ھو رہی ہو۔ اور کسی اور کو بھی معلومات چاہیئے ھوں تو وہ فوری ویب سائیٹ سے حاصل کرسکیں۔ مثلا میڈیا کے لوگ ۔ یا عزیزو اقارب جن کو سسٹم میسج کرے گا۔ اور اس پر اس ہسپتال کی بھی نشادہی بھی کی جارہی ہو تاکہ لواحقین آسانی سے لوکیشنز ٹریک کر سکیں۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (28-09-09)
پرانا 28-09-09, 08:58 PM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,004
کمائي: 49,218
شکریہ: 7,302
5,975 مراسلہ میں 15,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لیکن اس کے لیے سٹلائیٹ سے کنکٹ بہت لازمی بات ہے اس کو کیسے مینیج کریں گے؟
اور یہ کیا یہ ایک محض تھیوری ہے یا کہ اس کو اپلائی بھی کریں گے ؟
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (28-09-09)
پرانا 28-09-09, 09:36 PM   #7
Senior Member
 
aruz's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Lahore
عمر: 23
مراسلات: 365
کمائي: 5,323
شکریہ: 53
264 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
aruz کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں aruz کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راضی: یہ گی پی ایس کے ذریعے رن ٹایم پر ہی راستوں کا تعین کرے گا۔ ورنہ اس کو کیسے پتا چلے گا کہ کس جگہ رش ہے اور کس جگہ نہیں ہے۔ اور یہ اس جگہ سے رستے کا تعین کرے گا جس جگہ پر ایمبولنس موجود ہے۔
خلیل: انٹرنیٹ، گوگل اور ڈیجیٹل میپ کی موجودگی میں‌سیٹیلایٹ کی کیا ضرورت۔ کیونکہ وایرلیس انٹرنیٹ یا وائی میکس سیٹیلائٹ ہی کی ایک قسم ہے۔ ہم جی پی ایس سسٹم، جی ایس ایم موڈم، تھمب سکینر اور وائرلیس انٹرنیٹ کی موجودگی کی وجہ سے یہ کام کریں گے۔ ویسے بھی جی پی ایس سسٹم لاہور، کراچی، پنڈی اور اسلام آباد میں موجود ہیں اور کام بھی کرتے ہیں بلکہ اگر آپ کے پاس جی ایس موڈم ہو تو اس سے بھی جی پی ایس کا کام لیا جاسکتا ہے۔کیونکہ آج کل کمپنیاں یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں‌کہ اگر آپکو کسی فرد کی لوکیشن چاہیے تو آپ ایک ایس ایم ایس کریں تو آپ کو ایک نقشہ مل جاتا ہے اور نیوی گیشن بھی ہو جاتی ہے نیوی گیشن والا کام تو ٹیلینور والے مفت میں کرتے ہیں کہ وہ آپ کو بتاتے جاتے ہیں‌کہ آپ کی لوکیشن کیا ہے۔ تو ان سب کی موجودگی میں‌سپیشل سیٹیلایٹ کی کیا ضرورت ہے اور میں‌نے کہا بھی ہے کہ ہمارے پاس ایک سپانسر ہے جو اس کو اپلائی کرے گااور فائنل پراجیکٹ‌کا مطلب ہے کہ ہم نے یہ پریکٹیکلی بنانا ہے۔
aruz آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے aruz کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-09-09), محمدخلیل (28-09-09), رضی (10-02-10)
پرانا 29-09-09, 08:01 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 983
کمائي: 32,093
شکریہ: 1,331
738 مراسلہ میں 2,358 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پروگرام تو بہت اچھا ہے
لیکن ریسکیو کے دفتر میں بھی چند ضروری اصلاحات کر لیں
1۔ ریسکیو کے دفتر جب کال کی جائے تو لوکیشن ، فون یا موبائل سے ٹریس کر لی جائے ورنہ لوکیشن کی تفصیلات دریافت کرنے پر ٹائم بھی ضائع ہو گا اور اگر آدمی اس لوکیشن سے انجان ہوا تو (ہو سکتا ہے زخمی خود ہی فون کر رہا ہو اور وہ اس جگہ سے انجان ہو ، یا ۔۔۔۔)
2۔ریسکیو کے دفتر میں گاڑیوں‌کی فراہمی آٹو میٹیک اپ ڈیٹ ہوتی رہے ۔( چیک ان ،چیک آؤٹ وغیرہ)
3۔جائے حادثہ سے قریبی ہسپتا ل کو اسی وقت فون کر کے ایمرجنسی کی اطلاع دے دینی چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرا کسی بھی پروگرام کو اگر علیحدہ علیحدہ حصوں میں‌ تقسیم کر لیں اور پھر ہر حصے پر الگ سے غور کریں تو آسانی رہتی ہے جسے کہ آپ کا پروگرام
1۔ریسکیو دفتر ۔ کال سے اطلاعات تک
2۔سنٹر سے گاڑی کا جائے حادثہ تک
3۔ جائے حادثہ سے ہسپتال تک
چاہیں تو ذیلی حصے بھی بن سکتے ہیں۔
جلدی جلدی میں یہی ذہن میں‌آرہا تھا( پتا نہیں‌کام کا بھی ہے یا نہیں )،ابھی کچھ کام بھی کرنا ہے فارغ ہو کر پھر سے غور کروں گا۔
ابرارحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (29-09-09)
جواب

Tags
communication, medical, فرض, کراچی, مکمل, موقع, معلوم, آپریشن, ایس ایم ایس, انٹرنیٹ, اسلام, بہترین, تلاش, جواب, جلد, حکم, خون, درخواست, دعا, دعائیں, راستہ, سال, شہر, صاف, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:14 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger