| Ask Experts ماہرین کی رائے Ask our Experts ہمارے ماہرین کی رائے لیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
میں نے نیا GeForce 7300GT 512MB AGP لیا ہے جو nVidia کمپنی کا بنایا ہوا ہے۔ دراصل مسئلہ یہ ہے کہ جب بھی میں کوئی گیم کھیل رہا ہوتا ہوں تو میرا سسٹم خودبخود تھوڑی دیر بعد ہینگ ہو جاتا ہے۔ ہینگ ہونے کا دورانیہ دس سے لیکر دو گھنٹے تک کا ہوسکتا ہے۔ میرے کمپیوٹر کی تفصیل مندرجہ زیل ہے۔ --------------------------------------------- Processor = P4 2.0Ghz Motherboard = d850MV with latest BIOS update RAM = RD256mb x 2 (512MB) Hard Disk 0 = 80GB Seagate Hard Disk 1 = 160GB Seagate DVD-Writer = SAMSUNG Dual-Layer Power Supply = CoolMaster 480Watt Monitor = 21" Compaq Mouse = HP Keyboard = IBM Model-8923 Operating System = Windows XP Professional with SP3 PCI Cards Z-Cyber Ultra Geniue TV Tuner card 5 Port USB card 100/10 Ethernet LAN Card ------------- Driver Detail ------------- nVidia Control Penal = Version 1.5.200.00 Year = 2002-2008 Driver Provider = NVIDIA Driver Date = 12/5/2007 Driver Version = 6.14.11.6921 Digital Signature = Microsoft Windows Hardware Compatibility Publisher ازراہ کرم میرا مسئلہ حل کریں میں نے گیم کھیلنے ہیں۔ ![]() وسلام |
|
|
|
|
#2 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,969
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہتر ہو گا کہ آپ یہ مسئلہ Nvidia والوں سے پوچھیں۔ وہ آپ کو بہتر گائیڈ کریں گے۔
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
لو نیٹ پر سرچنگ کر کر کے تنگ آکر میں نے فورم اور ایکسپرٹ ایکسچیج میں اپنا مسئلہ ڈالا ہے۔ nVidia والوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ انکا نہیں بلکہ آپریٹنگ سسٹم یا کسی اور کارڈ کا ہوسکتا ہے۔ اپنی غلطی وہ تھوڑی مانیں گے۔ ابھی تک جو مجھے معلومات ملیں ہیں اسکی رو سے پاور سپلائی اچھی ہونی چاہیے جو کہ ہے۔ دوسرا ریم زیادہ ہو جو کہ اسوقت میرے حساب سے کم ہے کیوں کہ 512MB تو کچھ بھی نہیں ایک جی بی تک اس ہفتہ کرنے کا ارادہ ہے۔ Last edited by عرفان حیدر; 15-02-08 at 05:37 PM. |
|
|
|
|
#4 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,969
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شاید ریم کو زیادہ کرنے سے کچھ افاقہ ہو جائے۔
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
ایکسپرٹ ایکسچیج میں ایک ایکسپرٹ سے مسلسل رابطہ میں ہوں، اور کچھ امید افزاء معلومات بھی ملی ہیں جس کے زریعے ہم اپنے Agp کو چیک کرسکتے ہیں۔ حل نکلنے کے بعد اسکو اسی مضمون میں اردو ترجمے کے ساتھ ڈال دوں گا تاکہ اگر کسی اور کے ساتھ مذکورہ مسئلہ ہو تو میری طرح خوار نہ ہو۔ وسلام |
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
میرا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ ایکسپرٹ ایکسچینج میں ایک صاحب نے میرا یہ مسئلہ حل کردیا۔ تمام مراسلات اردو ترجمے کے ساتھ حاضر ہیں۔ ایکسپرٹ = ایکسپرٹ ایکسچیج کا گرو میں = عرفان حیدر ایکسپرٹ کیا اس کارڈ کو علیحدہ سے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے؟ 480 واٹ تو میرے خیال سے ٹھیک ہے۔ مگر میرے خیال میں کسی ایک کلپ میں مسئلھ ہے۔ کیوں نھ آپ اپنے کارڈ پر کچہ ٹیسٹ چلائیں، میرا مطلب لوڈ ڈالیں۔ اس کے لیے Everest professional یا Hot Cpu ٹھیک ریے گا۔اور آخر میں کیا کارڈ کا پھنکھا صحیح چل رہا ہے؟ بحر حال اگر اس پر بھی کام نھیں ھوتا تو پھر یہ وقت ہے کارڈ کو واپس کرنے کا۔ میں۔ جواب دینے کا شکریہ، جیسا کے آپنے مشورہ دیا میرے ٹیسٹ رزلٹ یہ رہے۔ میں نے پروسیسر کی گرمائش کو محسوس کیا ہے یہ 67c سے تک ہے۔ Everest professional کا FPU ٹیسٹ رزلٹ ![]() Everest professional کا GPU ٹیسٹ رزلٹ ![]() اور ہاں میرا GPU (گرافکس کارڈ) کو علیحدہ سے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک عام ہارڈ ڈسک میں لگنے والا کلپ کی طرح ہے۔ ایکسپرٹ اسکا مطلب کا آپکا کا کمپیوٹر لوڈ ڈالنے پر ہینگ نہیں ہوا۔ آپ نے یہ ٹیسٹ کتنی دیر تک چلا کر رکھا؟ 67c تو اس کارڈ کے لیے کچھ بھی نہیں مگر اسکی کارکردگی کم کرنے والی گرمائش یعنی 70c کچھ زیادہ دور نہیں۔ کیا اس کارڈ کے ساتھ پنکھا ہے؟ آپ کو اپنے کارڈ کو نکال کر اچھی طرح چیک کرلینا چاہیے کہ کہیں اسکی ہیٹ سینک تو ڈھیلی نہیں ہوگئی۔ اور اگر یہ پنکھے کے ساتھ ہے تو لوڈ ڈالنے سے پہلے اپنے کمپیوٹر کا ڈبہ ایک طرف سے کھول لیں اسکے بعد لوڈ ڈالیں اور اسکے ساتھ ہی یہ اطمینان بھی کرلیں کہ پنکھا اچھی طریقہ سے گھوم رہا ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ ٹھیک اس کارڈ کے بعد ایک اور کارڈ لگا ہوا ہو، اگر ہاں تو اسکو نیچے کسی اور سلاٹ میں لگا دیں۔ اور اپنی سپلائی کے آوٹ پٹ پر ایمپیئر بھی چیک کرلیں۔ Everest آپ کو یہ دے دے گا۔ اگر نہیں تو آپ کسی وولٹ میٹر کے زریعے بھی چیک کر سکتے ہیں۔ بہت ممکن ہے کہ آپکی پاور سپلائی کمزور ہو۔ میں۔ ٹیسٹ پانچ منٹ تک جاری رہا۔ 67c پروسیسر کا ہے گرافکس کارڈ کا نہیں۔ گرافکس کارڈ کی گرمائش تو پورے ٹیسٹ میں 51 سے لے کر 52 ڈگری تک تھی.(ہری لائن دیکھیں تصویر میں۔ ہاں یہ کارڈ پنکھے کے ساتھ ہے تصویر نیچے دیکھیں۔ جی بالکل میرے کارڈ کے بالکل برابر میں کارڈ ہے مگر اس میں اور گرافکس کارڈ میں جگہ موجود ہے۔یعنی ||۔۔۔۔۔||۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔|| ، بائیں جانب آخر والا گرافکس کارڈ ہے۔ یہ کچھ تصاویر ہیں جن سے آپکو مزید مدد ملے گی میرا گرافکس کارڈ کو سمجھنے کی۔ اور ایک اور بات کہ کل رات کو میں DOOM 3 ایک گھنٹے تک کھیلا وہ بھی Ultra سیٹنگس میں اور اسکرین کی ریزولوشن بھی 1024x768 تھی۔بحرحال تصاویر یہ ہیں۔ گرافکس کارڈ کی انفو سکرین (ایورسٹ میں ![]() گرافکس انفو سکرین نمبر 2 ( ایورسٹ میں ![]() مدربورڈ کی انفو (ایورسٹ ![]() میموری کے بارے میں تفصیل (ایورسٹ ![]() AGP کی تفصیل (ایورسٹ ![]() سسٹم کے سینسرز (ایورسٹ ![]() اور یہ میرے AGP کی تصاویر ہیں۔ ![]() ![]() ![]() ایکسپرٹ: 1024x768 یہ تو اب ایک عام سی ریزولوشن ہے اگر ہم گرافکس کارڈ کے حوالے سے بات کریں۔ اگر ایورسٹ مسلسل گرافکس کارڈ پر لوڈ ڈال سکتا ہے تو ڈالیں۔ویسے ہمیں کچھ ٹیسٹ ٹولز چاہیے ہوں گے جو مسلسل پوری رات گرافکس کارڈ پر لوڈ ڈالیں اگر اسکی ضرورت ہوئی تو۔ http://www.ozone3d.net/gpu_caps_viewer/index.php#intro http://freestone-group.com/ http://downloads.guru3d.com/download.php?det=673 http://downloads.guru3d.com/download.php?det=874 http://www.daionet.gr.jp/~masa/rthdribl/ یہ کچھ ٹولز ہیں ان میں سے کوئی ایسا والا لو جو کہ تمام رات لوڈ ڈال سکے۔اور کیا تم نے پنکھا چیک کیا کہ وہ بالکل صحیح طرح سے چل رہا ہے؟ میں ابھی تک اس چیز کے بارے میں بھی نہیں بھولا ہوں کہ کہیں تمھارے سسٹم کے ساتھ یہ والا مسئلہ ہو کہ اگر ہم کوئی نئی ڈیوائس لگائیں اور سسٹم ڈیڈ ہوجائے۔ اسکا حل: ایک عام مسئلہ پہلے سے بنے بنائے کمپیوٹرز میں جوکہ بڑی کمپنیاں بناتی ہیں یہ ہوتا ہے کہ ان کمپیوٹرز کی پاور سپلائی فقط ان ہی ڈیوائس کے لیے کافی ہوتی ہے جو کہ کمپیوٹر کے ساتھ لگے لگائے بیچے جاتے ہیں۔اگر آپ اس میں کوئی دوسرا پروسیسر یا کوئی نیا ویڈیو کارڈ لگادیں تو آپکو لگتا ہے کہ آپکے سسٹم پر کچھ زیادہ ہی بوجھ ڈال دیا گیا اور جس کا نتیجہ مختلف قسم کی خرابیاں ہوسکتی ہیں اور بعض اوقات تو کمپیوٹر بالکل ہی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔اسکےلیے آپکو ایک طاقتور پاور سپلائی چاہیے ہوتی ہے تاکہ اگر کوئی لوڈ والا گیم ہم چلائیں تو وہ یعنی کمپیوٹر بنمد نہ ہو۔ اس بات کی بھی تسلی کرلو کہ تمھارے کمپیوٹر میں جو پنکھے لگے ہوئے ہوں وہ ہوا کو کمپیوٹر کیس سے اچھی طرح باہر نکال رہے ہوں۔اسکی وجہ یہ ہے کہ ایک گرم پاور سپلائی وہ کرنٹ فراہم نہیں کرتی جو کہ ایک ٹھنڈی پاور سپلائی کرتی ہے۔ اوریہ بات بھی نوٹ کرنکی ہے کہ بہت ممکن ہے کہ تمھاری پاور سپلائی پانچ وولٹ یا 3.3v پر چلنے والی ڈیوائس کو چلانے میں کوئی مسئلہ نہ کرتا ہو مگر اگر ڈیوائس 12v سے چلنے والی ہے تو بہت ممکن ہے اسکو پورے وولٹیج نہ ملتے ہوں۔ زیادہ تر ہارڈ ڈرائیوز، سی ڈی رومز، ویڈیو کارڈز وغیر کو چلنے کے لیے 12v چاہیے ہوتے ہیں اسی لیے بہت سے سرورز جب بھی اسٹارٹ ہوتے ہیں تو وہ ایک ترتیب سے تمام ہارڈ ڈرائیوز کو چلانا شروع کرتے ہیں تاکہ پاور سپلائی یک دم اورلوڈ نہ ہوجائے، یہ سہولت میرے خیال سےSATA (Serial ATA میں ہوسکتا ہے مگر ابھی تک یہ سسٹم ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں سپورٹڈ نہیں ہے۔ میں: میں ان سافٹ وئیز کو ڈاونلوڈ کرکے جس قدر جلد ممکن ہوسکا ٹیسٹس شروع کردوں گا اور رزلٹ پوسٹ کردوں گا۔ ہاں تمام پنکھے بالکل صحیح کام کر رہے ہیں، اس میں پاور سپلائی کا پنکھا، گرافکس کارڈ کا پنکھا، اور پروسیسر کا پنکھا شامل ہیں۔ ایک بات میں نے نوٹ کی کہ تمام پنکھے ہوا کیس میں اندر تو لا رہے ہیں مگر کیس سے باہر ہواکو پھینکنے والا کوئی پنکھا نہیں۔ میں اس کام کے لیے پنکھے لگا دوں گا۔ میں نے اپنا کمپیوٹر خود بنایا ہے اور آخری چیز جو میں نے خرید وہ پاور سپلائی یونٹ ہے یہ CoolerMaster eXtreme Power Plus ہے۔ Model = RS-460-PCAR-A3 Type = Intel Form Factor ATX 12V V2.3 Dimension (W / H / D) = Standard ATX 150 x 140 x 86 (mm Input Voltage = 90 ~132V/180~264V (Selectable) Input Current = 10 A @ 115Vac / 6 A @ 230Vac Input Frequency Range = 47 ~ 63 Hz Power Good Signal = 100 ~ 500 ms Hold Up Time = > 17 ms Efficiency = >70% Typically MTBF = >100,000 hrs Protection = OVP / OCP / OPP / SCP Output Capacity = 460 Watts Operation Temperature = 0~40 Nominal Input Voltage Safety Nemko / TUV / cUL / CE / BSMI /FCC / C-tick / CCC (Passive Model Only) Fan = Sleeve bearing 120mm super silent fan Connector M/B 20+4 Pin x 1 CPU 4+4 Pin x 1 PCI-E 6 Pin x 1 4 Pin Peripheral x 5 SATA x 4 4 Pin Floppy x 1 http://www.coolermaster.com/products...ate=22&id=3724 تصاویر نیچے ہیں ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ایکسپرٹ: اس وقت یہ ایک انتہائی اہم نقطہ ہے کہ ہوا باہر پھینکنے والے پنکھے صحیح کام کریں۔اور غلطی سے کہیں ہوا کا رخ غلط نہ ہوجائے۔ میں: آج میں نے اپنا کمپیوٹر کا کیس ایک طرف سے کھول دیا اور اسکے بعد DOOM 3 کو الٹرا سیٹنیگنزمیں سارا دن کھیلا اور یاہو۔۔ میرا سسٹم ہینگ نہیں ہوا۔ یہاں پاکستان میں چونکہ اس وقت موسم سرد ہے لہذا میں نے ایک چیز نوٹ کی کہ میرے کیس کے ایک طرف کھولنے سے گرمائش تقریبا 40 ڈگری تھی لیکن جب میں نے اپنے کمرے کو گرم رکھنے کے لیے ہیٹر چلایا تو گرافکس کارڈ کی گرمائش فقط پانچ منٹ میں 40 سے 50 تک پہنچ گئی۔ اور ایک بات اور کہ میں آپکی دی گئی کچھ یوٹیلیٹیز کو استعمال کیا مگر میرا کمپیوٹر ہینگ نہیں ہو۔ میرے خیال سے مسئلہ گرمائش کا ہے نہ کہ گرافکس کارڈ یا پاورسپلائی کا۔ بحرحال میں مزید دو دن تک دیکھوں گا اور اسکے بعد ہی کوئی آخری فیصلہ کروں گا۔ اور ساتھ ہی ساتھ میں بینچ مارک کا رزلٹ بھی ڈال دوں گا۔ ایکسپرٹ: یہ کون سا ٹیمپریچر ہے؟ بورڈ کا؟ ایمبنٹ کا؟ کسی بھی صورت میں ہوا کا رخ صحیح ہونا چاہیے۔ میرے کمپیوٹر کی پاور سپلائی میں ایک پنکھا لگاہوا ہے اور میں نے بالکل اسکے نیچے ایک عدد پنکھا لگایا ہوا ہے تاکہ وہ ہوا کو باہر نکال سکے۔ میں: جس گرمائش کی میں بات کررہا ہوں وہ گرافکس کارڈ کی ہے پروسیسیر کی گرمائش جب میں بینچ مارک چلاتا ہوں تو وہ 50 سے 75 یا 80 تک پہنچ جاتی ہے۔ عام حالات میں جب پروسیسیر اتنی گرمائش نہیں پیدا کرتا۔ ایکسپرٹ: ٹھیک ہے، یہ تمام نمبرز جو کہ گرمائش سے متعلق ہیں صحیح ہیں۔ایک یا دو ایکزاسٹ پنکھے لگانے سے گرمیوں میں مدد ملے گی۔ اور کیا تم نے گرافکس کارڈ پر تمام رات لوڈ ڈالا؟ اگر تم چاہوتو Omega کے ڈرائیورز استعمال کرسکتے ہو اگر nVidia کے ڈرائیورز صحیح کام نہ کررہے ہوں۔ میں : جناب میرا مسئلہ حل ہوگیا ہے، یہ واضع طور پر گرمائش کا مسئلہ تھا۔ آپکا بہت بہت شکریہ میرا مسئلہ حل کرنےکا۔ آخری چند باتیں: کمپیوٹر کے لیے ایک اچھی پاور سپلائی لیں۔ کمپیوٹر کیس کو ٹھنڈا رکھنے پر میرا کمپیوٹر ہینگ نہیں ہوا۔ کمپیوٹر میں ہوا کے اندر آنے اور باہر جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ وسلام Last edited by عرفان حیدر; 17-02-08 at 06:42 PM. |
|
|
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
چلیں عرفان بھائی مبارک ہو
|
|
|
| عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا | عرفان حیدر (16-02-08) |
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,655
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عرفان بھائی میں اس سے سمجھا نہیں کہ اپ کا مسلہ حل کیسے ہوا ہے؟
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
لیجئے پوسٹ مکمل ہوگئی۔ وسلام |
|
|
![]() |
| Tags |
| agp, bios, cyber, geforce, hardware, ibm, php, system, فورم, کمپیوٹر, کارڈ, پوسٹ, پاکستان, پروسیسر, ممکن, آج, اردو, اسکرین, بھائی, تصویر, تصاویر, جواب, جلد, حل, حال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| 512MB VPS's @ $7 x 50/100 = 3.5 only | hma | آپکے کاروباری اشتہارات | 1 | 19-06-10 03:37 PM |
| Nvidia Geforce 64MB AGP 128BITS 8X WITH DVI & S-Video 0ut | seller | خریدوفروحت | 1 | 07-03-10 01:58 PM |
| For Sale :Nvidia Geforce 64MB AGP 128BITS 8X WITH DVI & S-Video 0ut | seller | Buy, Sell or Trade | 0 | 16-11-09 11:51 PM |