واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > Ask Experts ماہرین کی رائے



Ask Experts ماہرین کی رائے Ask our Experts ہمارے ماہرین کی رائے لیں


کیا میں بی اے دوبارہ کرسکتا ہوں؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-10-11, 04:32 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,789
کمائي: 26,672
شکریہ: 942
1,287 مراسلہ میں 2,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کیا میں بی اے دوبارہ کرسکتا ہوں؟؟؟

کیا میں بی اے دوبارہ کرسکتا ہوں؟؟؟

میں نے کچھ عرصہ پہلے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں بی اے کیا ہے ۔اور تقریبا 65 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں ۔

میرا ارادہ مستقبل میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کا ہے بالخصوص دینیات اور اسلامیات میں ۔ جس کے لیے میں عالمی سطح پر مختلف یونیورسٹیوں کو اسکالرشپ کی درخواست دوں گا ۔

میرا ایک دوست جو جاپان حکومت کے وظیفے پر اکنامکس میں پی ایچ ڈی کررہا ہے، کا کہنا ہے کہ آپ کسی دوسری یونیورسٹی سے بی اے دوبارہ کرلیں تاکہ سیکنڈ ڈویژن کی جگہ فسٹ ڈویژن حاصل کریں کیونکہ اسکالرشپ میں بی اے کے نمبر اور ڈویژن کو دیکھا جاتا ہے ۔

اس سلسلے میں کچھ دوسرے احباب سے مشورہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ایسا کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ آپ کو ایک بیانِ حلفی جمع کروانا ہوگا کہ میں نے بی اے کا امتحان اس سے پہلے نہیں دیا ہے ۔

جبکہ کچھ ساتھی فرما رہے ہیں کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چونکہ فاصلاتی نظامِ تعلیم دینے والا ادارہ ہے اس لیے کسی بھی دوسری یونیورسٹی سے آپ دوبارہ بی اے کی ڈگری کے حصول کے لیے داخلہ لے سکتے ہیں اور اس کا آپ کی اوپن یونیورسٹی کی ڈگری پر کچھ اثر نہیں پڑے گا۔

کیا اس سلسلے میں آپ کو کچھ معلومات ہیں تو میرے ساتھ شیر کریں کیونکہ اس سلسلے میں الجھن کا شکار ہوں ۔

Last edited by عبیداللہ عبید; 03-10-11 at 04:39 PM.
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-10-11), کنعان (09-10-11), محمد یاسرعلی (03-10-11), حیدر (04-10-11), سیپ (10-10-11), طارق راحیل (08-10-11), عبداللہ آدم (09-10-11)
پرانا 03-10-11, 05:17 PM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,671
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی ویسے تو ہم نے اس فیلڈ میں دو سال کام کیا ہے دوبارہ کسی دوسری یونیورسٹی سے بیچلر کرنے کا قانون کیا ہے یہ تو مجھے پتا نہیں شاید اگر کہیں دوبارہ کسی دوسری یونیورسٹی سے بی اے کی اجازت ہوگئی تو بھی اس کے لیے آپ کو پہلی یونیورسٹی سے اجازت یعنی میگریشن اور ڈگری سرینڈر کرنی پڑتی ہو گی
کیا اوپن والے دوبارہ نمبر بڑھانے کے لیے امتحان نہیں دینے دیتے

ویسے یہ ہے کہ آپ انٹر میڈیٹ کی بنیاد پہ بی اے کر لیں اور اوپن کی ڈگری کو بھول جائیں کیونکہ میرے ذہین میں ایک کیس آرہا ہے ایک بندے نے ڈبل بی اے کیا ہوا تھا اب پتا نہیں‌ اس کی ڈگریاں جیلی تھیں یا کیا بہرحال اس کی دونوں ڈگریاں عدالت نے کنسل کروا دی تھیں

الخیر یونیورسٹی میں ایک لڑکا کام کرتا تھا اس نے الخیر سے بھی بی اے کیا ہوا تھا پھر بعد میں اس نے اوپن سے بھی بی اے کیا اور آج کل وہ ایک یونیورسٹی میں اسسٹنٹ رجسٹرار ہے لیکن وہ اب الخیر کی ڈگری استعمال نہیں کرتا بلکہ ابھی میرے ایک اور دوست نے بھی اوپن سے بھی لاسٹ سمسٹر کے پیپر دیے ہیں اور الخیر سے بھی بی اے کلیرکر لیا ہے وہ اب دوبئی چلا گیا ہے اب جس میں اس کے نمبر ٹھیک ہوئے وہی استعمال کرے گا
بہرحال یہ بات پکی ہے کے آپ بیک وقت دو ڈگریاں نہیں رکھ سکتے
میں نے خود اوپن سے بیچلر آف ماس کمیونیکشن کے دو سمسٹر کلیر کیے ہوے ہیں لیکن تیسرے اور چوتھے کے پیپر نہیں دے سکا (خدمات کتب کا مضمون رکھا تو موڈ ہی نہیں رہا ) بہرحال ہم نے بھی بی اے کر لیا ہے ۔

باقی اگر ان دنوں میرا اردو یونیورسٹی جانا ہوا تو میں اپنے دوست سے کہہ کے اس بارے تفصیل پتا کر لوں گا ابھی کر لیتا پر موبائل خراب ہوا تو سارے نمبر ڈلیٹ ہو گئے ہیں۔
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-10-11), کنعان (09-10-11), گلاب خان (10-10-11), حیدر (04-10-11), طارق راحیل (08-10-11), عبیداللہ عبید (04-10-11)
پرانا 03-10-11, 11:47 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,915
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ انٹر میڈیٹ‌کی بنیاد پہ دوبارہ بی اے کر سکتے ہیں۔اگر عمر کا مسئلہ آّڑے نہ آیا تو۔کیونکہ اکثر کالجز ،یونیورسٹیز میں عمر کی حد ہوتی ہے۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (04-10-11), مرزا عامر (04-10-11), حیدر (04-10-11), عبیداللہ عبید (04-10-11)
پرانا 04-10-11, 03:58 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,789
کمائي: 26,672
شکریہ: 942
1,287 مراسلہ میں 2,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد بلال مراسلہ دیکھیں
آپ انٹر میڈیٹ‌کی بنیاد پہ دوبارہ بی اے کر سکتے ہیں۔اگر عمر کا مسئلہ آّڑے نہ آیا تو۔کیونکہ اکثر کالجز ،یونیورسٹیز میں عمر کی حد ہوتی ہے۔
سب سے پہلے محمد یا سر علی بھائی کا شکریہ اداکرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ انہوں نے تفصیلی جواب سے نوازا ہے ۔

احمد بلال بھائی کا بھی شکریہ ۔

سوال یہ نہیں کہ میں دوبارہ امتحان دے سکتا ہوں یا نہیں ۔ انٹر میڈیٹ کی بنیاد پر میں ضرور امتحان دے سکتا ہوں ۔اور مائیگریشن وغیرہ کے بارے میں بھی میں متفکر نہیں ۔

لیکن میرا سوال بنیادی طور پر یہ ہے کہ ایک دفعہ بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد دوسری دفعہ ایسا کرنا غیر قانونی ہے یا نہیں ؟

Last edited by عبیداللہ عبید; 04-10-11 at 04:02 PM.
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (07-10-11), حیدر (04-10-11)
پرانا 04-10-11, 04:23 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,414
کمائي: 96,336
شکریہ: 52,581
11,201 مراسلہ میں 35,321 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار لوگ ڈبل ایم اے ہوتے ہیں۔۔۔تو ڈبل بی اے میں بھی کوئی حرج تو نہیں ہونا چاہیے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (04-10-11)
پرانا 04-10-11, 04:40 PM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,412
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,425 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے کئی لوگوں‌کو بی اے ، بی ایس سی دیکھا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
حیدر (06-10-11), سیپ (10-10-11), عبداللہ آدم (09-10-11)
پرانا 04-10-11, 09:24 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,539
کمائي: 88,281
شکریہ: 5,217
5,044 مراسلہ میں 11,479 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کر سکتے ہو ایک ہی سال میں بی اے بی ایس سی یا بی کام کر سکتے ہو جناب یہ پاکستان ہے یہاں سب ممکن ہے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
حیدر (06-10-11), عبداللہ آدم (09-10-11)
پرانا 07-10-11, 08:09 AM   #8
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,554
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,927 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی میں نے خو کیا ہے اور میں اپنی سی وی پر بھیٹھونک بجا کر لکھتا ہوں ۔ بی ایس سی گورنمنٹ کالج ساہیوال ’بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ‘ فورتھ پوزیشن ان کالج،
بی ایس کمپیوٹر سائینس فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز۔ ہاں یہ فرق ضرور ہے وہ دو سالہ اور یہ چار سالہ۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (07-10-11), عبدالقدوس (07-10-11), عبداللہ آدم (09-10-11)
پرانا 07-10-11, 10:08 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,915
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبیداللہ عبید مراسلہ دیکھیں
سب سے پہلے محمد یا سر علی بھائی کا شکریہ اداکرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ انہوں نے تفصیلی جواب سے نوازا ہے ۔

احمد بلال بھائی کا بھی شکریہ ۔

سوال یہ نہیں کہ میں دوبارہ امتحان دے سکتا ہوں یا نہیں ۔ انٹر میڈیٹ کی بنیاد پر میں ضرور امتحان دے سکتا ہوں ۔اور مائیگریشن وغیرہ کے بارے میں بھی میں متفکر نہیں ۔

لیکن میرا سوال بنیادی طور پر یہ ہے کہ ایک دفعہ بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد دوسری دفعہ ایسا کرنا غیر قانونی ہے یا نہیں ؟
غیر قانونی نہیں ہے میرے خیال سے۔ ایف ایس سی میں ہمارے ساتھ کئی لڑکے ایسے تھے جو فسٹ‌ایئر میں اچھے مارکس نہیں لے سکے یا ان کی سپلی آ گئی تو انہوں نے دوبارہ فرسٹ‌ایئر میں ہی بیٹھنے کو ترجیع دی۔ حالانکہ انکی رجسٹریشن اسی بورڈ میں ہو چکی تھی۔ بغیر کسی پیپر ورک کے انہوں نے اگلے سال بھی
فرسٹ ایئر کا داخلہ بھیجا اور اس طرح فرسٹ‌ایئر کو رپیٹ‌کر کے اگلے سال 2nd ایئر کا امتحان دیا۔
ایک بار پوری ڈگری لے کے دوبارہ اسی بورڈ‌سے یا مختلف بورڈ سے وہی ڈگری لینا غیر قانونی نہیں ہے۔
ہزاروں‌لوگ ایف ایس سی رپیٹ‌ کرتے ہیں۔ یہی صورت حال بی کے ساتھ بھی ہو گی میرے خیال سے۔لیکن کوئی پریکٹیکل مثال میرے سامنے بے اے رپیٹ‌کرنے والی نہیں۔
یہ فرق ضرور ہے کہ 12 سالہ تعلیم تک کالج کا الحاق بورڈ کے ساتھ ہوتا ہے ۔12 سال کے بعد کی تعلیم کے لئے کالج کا الحاق کسی یونیورسٹی سے ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کے قانون تھوڑے مختلف ہو سکتے ہیں اس معاملے میں۔لیکن یونیورسٹی میں بھی "سمر لگانے " کی ٹرم بہت عام ہے۔
گرمیوں کی چھٹیوں میں طالب علم اسی سمیسٹر کے وہ مضامین دوبارہ سے پڑہ کے پیپر دے سکتے ہیں جن میں نمبر کم ہیں۔

آپ نے جس یونیورسٹی/کالج سے بے اے کرنا ہے وہاں کی ایگزیم برنچ میں جا کے اپنا مسئلہ بتائیں۔انکے پاس ہر مسئلے کا حل نہیں تو فائنل جواب ضرور ہو گا۔انشاءاللہ
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
احمد بلال کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 07-10-11, 11:21 AM   #10
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,514
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بات وہیں پر آگئی کہ پاک نیٹ پر کوئی ماہر وکیل صاحب بھی ہونے چاہییں،آپ بھی کہیں سے تلاش کرلیں ہم بھی کوشش کرتے ہیں ۔
لیکن اگروہ وکیل صاحب فیس کا مطالبہ کر بیٹھے تو؟؟؟
__________________
ہم نے خود پیدا کئے ہیں زندگی میں مسئلے
ورنہ سچی بات یہ ہے مسئلہ کوئی نہیں
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-10-11, 11:28 AM   #11
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,004
کمائي: 49,218
شکریہ: 7,302
5,975 مراسلہ میں 15,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہاں تو پی ایچ ڈی کی نکلی سند بھی بن سکتی ہے۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-10-11, 07:23 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,789
کمائي: 26,672
شکریہ: 942
1,287 مراسلہ میں 2,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی جو لوگ ویسے تک کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ کرلو بی اے ان سے معذرت کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں‌حصہ نہ لیں ، پاکستان میں کیا کچھ نہیں ہوتا ، ان سب کا مجھے علم ہے ۔
البتہ جو اصحاب کچھ معلومات رکھتے ہیں وہ کچھ پیش کریں کیونکہ میں اس معاملے میں پریشان ہوں۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-10-11, 09:31 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,789
کمائي: 26,672
شکریہ: 942
1,287 مراسلہ میں 2,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد بلال مراسلہ دیکھیں
غیر قانونی نہیں ہے میرے خیال سے۔ ایف ایس سی میں ہمارے ساتھ کئی لڑکے ایسے تھے جو فسٹ‌ایئر میں اچھے مارکس نہیں لے سکے یا ان کی سپلی آ گئی تو انہوں نے دوبارہ فرسٹ‌ایئر میں ہی بیٹھنے کو ترجیع دی۔ حالانکہ انکی رجسٹریشن اسی بورڈ میں ہو چکی تھی۔ بغیر کسی پیپر ورک کے انہوں نے اگلے سال بھی فرسٹ ایئر کا داخلہ بھیجا اور اس طرح فرسٹ‌ایئر کو رپیٹ‌کر کے اگلے سال 2nd ایئر کا امتحان دیا۔
ایک بار پوری ڈگری لے کے دوبارہ اسی بورڈ‌سے یا مختلف بورڈ سے وہی ڈگری لینا غیر قانونی نہیں ہے۔
ہزاروں‌لوگ ایف ایس سی رپیٹ‌ کرتے ہیں۔ یہی صورت حال بی کے ساتھ بھی ہو گی میرے خیال سے۔لیکن کوئی پریکٹیکل مثال میرے سامنے بی اے رپیٹ‌کرنے والی نہیں۔
احمد بلال بھائی ! سب سے پہلے میں آپ کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ آپ نے میرے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا ۔جزاک اللہ

آپ نے اس ضمن ایک دوسری بحث کی طرف میری توجہ مبذول کرائی ،

1993میں ،میں نے میٹرک سائنس میں کیا تھا اور ریاضی کی وجہ سے اچھے نمبر نہیں لے سکا تھا ، اس کے بعد تعلیم چھوڑدی تھی لیکن مطالعے کا شوقین تھا انگریزی اردو جو کچھ بھی سامنے آتا ، پڑھ لیتاتھا ۔

پھر ایک وقت ایسا آیا کہ اپنے محبوبہ (شادی سے پہلے محبوبہ ہوتی ہے نا)کے ساتھ مقابلے میں حفظ قرآن کا مشغلہ اختیار کیا ، پھر والد کی خواہش پر درس نظامی پڑھا ۔

اس کے بعد دوستوں کے اصرار پر ایف اے کیا ، میری خواہش تھی کہ میں ایف ایس سی کرلوں لیکن مجھے کسی نے کہاکہ ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ کافی عرصہ تک آپ کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوچکا ہے۔

ایف اے اچھے نمبروں سے پاس کیا لیکن اس کے بعد ایک آدمی نے بتایا کہ آپ ایف ایس سی کرسکتےتھے کسی پرائیویٹ کالج میں داخلہ لے لیتے ۔میں نے افسوس کیا کہ غلط راہنمائی کی وجہ سے ایف ایس سی نہ کرسکا ۔
بی اے سے پہلے پھر پتہ کیا کہ اب ایف اے کرنے کے بعد دوبارہ ایف ایس سی کرسکتا ہوں ۔ تو جواب ملا کہ نہیں کیونکہ آپ ایک ڈگری حاصل کرچکے ہیں لیکن آپ کے مذکورہ بالا باتوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایف ایس سی بھی کرسکتا ہوں ( قانونی طور پر )

نوٹ : میں غیر قانونی طریقے سے کرسکنے کے بارے میں نہیں کہہ رہا
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (12-10-11)
پرانا 09-10-11, 09:37 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,789
کمائي: 26,672
شکریہ: 942
1,287 مراسلہ میں 2,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد بلال مراسلہ دیکھیں
یہ فرق ضرور ہے کہ 12 سالہ تعلیم تک کالج کا الحاق بورڈ کے ساتھ ہوتا ہے ۔12 سال کے بعد کی تعلیم کے لئے کالج کا الحاق کسی یونیورسٹی سے ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کے قانون تھوڑے مختلف ہو سکتے ہیں اس معاملے میں۔لیکن یونیورسٹی میں بھی "سمر لگانے " کی ٹرم بہت عام ہے۔
گرمیوں کی چھٹیوں میں طالب علم اسی سمیسٹر کے وہ مضامین دوبارہ سے پڑہ کے پیپر دے سکتے ہیں جن میں نمبر کم ہیں۔
جی ہاں اس کا علم ہے مجھے کہ بارھویں تک تعلیم کا تعلق بورڈ کے ساتھ اور اس کے بعد یونیورسٹی کے پھندے میں ۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (12-10-11)
پرانا 09-10-11, 09:48 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,789
کمائي: 26,672
شکریہ: 942
1,287 مراسلہ میں 2,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابوسعد مراسلہ دیکھیں
بات وہیں پر آگئی کہ پاک نیٹ پر کوئی ماہر وکیل صاحب بھی ہونے چاہییں،آپ بھی کہیں سے تلاش کرلیں ہم بھی کوشش کرتے ہیں لیکن اگروہ وکیل صاحب فیس کا مطالبہ کر بیٹھے تو؟؟؟
ابو سعد بھائی میں آپ کی تجویز سے سو فیصد اتفاق رکھتا ہوں لیکن مصیبت یہ ہے کہ کسی قانونی سلسلے میں اگر عام قانون دان اصحاب سے رائے لی جائے تو اکثر میرے ساتھ یہ اتفاق ہوا ہے کہ انہیں علم نہیں ہوتا ۔ پھر کسی سینیر سے مشورہ کرنا پڑتا ہے ۔

اور تعلیم یا دیگر اداروں کے بارے میں قواعد و ضوابط کا علم تو ان سینیرقانون دانوں کو بھی نہیں ہوتا کیونکہ یہ انتظامی امور ہیں اور اس کے بارے میں رولز ریگولیشنز آئے دن تبدیل ہوتے رہتے ہیں ۔

ہمارے مالاکنڈ ڈویژن کے ایک لائق و فائق وکیل جو میرےانتہائی قریبی دوست بھی ہیں ،کو ایک دفعہ بنک کے ڈویژنل مینیجر سے بینکنگ کے قواعد معلوم کرتے دیکھا تھا۔میرے حیرت کا اظہار کرنے پر کہنے لگے کہ یہ قواعد اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور ان کے پاس تازہ ترین معلومات ہوتے ہیں ۔اور مجھے ان کی یہ ادا بہت اچھی لگی ۔

اس طرح مجھے پتہ چلا ہے کہ یونیورسٹیوں اور تعلیمی بورڈوں کا ایک مینول ہوتا ہے جس میں یہ سب کچھ لکھا ہوتا ہے لیکن مصیبت یہ ہے کہ وہ عام مارکیٹ میں ملتا نہیں ہے اور جن کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے ان متعلقہ افراد نے اس کا کماحقہ مطالعہ نہیں کیا ہوتا ہے ۔

ہم ( طالب علم ، استاد ،تعلیمی اداروں کے انتظامی افسران اور کلرک وغیرہ ) سب کو اس کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ رولز ریگولیشنز سے آگاہ ہوں ۔

Last edited by عبیداللہ عبید; 09-10-11 at 09:54 AM.
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (12-10-11)
جواب

Tags
ہے،, کیے, پہلے, مشورہ, معلوم, معلومات, ایسا, اقبال, امتحان, اثر, بی, تعلیم, جگہ, جاتا, حکومت, حاصل, دیکھا, دوست, دوسرے, درخواست, ساتھی, شکار, علامہ, عالمی, عرصہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شدید پریشانی کا شکار ۔۔۔۔۔۔۔آپ ہی کوئی مشورہ دیں۔۔۔کیاکروں؟؟؟ عبیداللہ عبید آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 15 21-11-11 07:07 PM
تمہیں کیا خبر، میں اپنے خدا سے کیا مانگتا ہوں؟؟؟ Farrukh شعر و شاعری 9 10-10-11 11:08 PM
اب میں گورنمنٹ پر لعنت نہ ڈالوں تو کیا کروں؟؟؟ محمدخلیل گپ شپ 10 06-06-11 11:37 PM
کیا عنوان دوں؟؟؟ گلاب خان خبریں 3 21-02-11 02:22 AM
یوزر نام کیسے تبدیل کروں؟؟؟ گلز Ask Experts ماہرین کی رائے 2 19-04-08 07:17 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger