| Ask Experts ماہرین کی رائے Ask our Experts ہمارے ماہرین کی رائے لیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
نیٹ بک ایک نسبتا سستے اور قدرے چھوٹے لیپ ٹاپ کو کہا جاتا ہے۔ اس کا سکرین سائز عام طور پر 10 سے 12 انچ ہوتا ہے۔ اس میںآپٹیکل ڈرائیو یعنی سی ڈی روم /ڈی وی ڈی روم موجود نہیں ہوتی۔ اور اس میں پروسیسر بھی کم طاقتور اور کم رفتار کا حامل ہوتا ہے۔ عام طور پر نیٹ بکس میںانٹل ایٹم یا اے ایم ڈی پروسیسر لگا ہوتا ہے۔
تاہم انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے نیٹ بک تمام ہتھیاروں سے لیس ہوتی ہے۔ یعنی ویڈیو کیمرہ، مائیک، ساؤنڈ کارڈ، ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ بہترین براؤزر اور ایک عدد کارڈ ریڈر بھی۔ اگر تو آپکا کمپیوٹر کا استعمال فقط انٹرنیٹ براؤزنگ، چیٹنگ، وائس کالنگ تک محدود ہے اور آپ ایک بہت بڑی سکرین کے شیدائی بھی نہیں ہیں تو آپ لیپ ٹاپ کی بجائے نیٹ بک سے کام چلا سکتے ہیں۔ اگر آپ کبھی کبھار تھوڑا بہت ڈویلپمینٹ کا کام بھی کرتے ہیںتو شاید نیٹ بک آپ کی ضروریات پوری کر سکے۔ تاہم اگر آپ فل ٹائم ڈویلپر اور پروگرامر ہیں تو نیٹ بک آپکے لیے نہیں ہے۔ نیٹ بک میں عام طور پر گرافک کارڈ بھی کم میموری والا ہوتا ہے اس لیے یہ ڈیزائنر کے لیے بھی سود مند نہیں۔ نیٹ بک خریدنے کا فیصلہ کر کے آپ مالی طور پر اپنی بچت کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ یہ کم وبیش لیپ ٹاپ سے آدھی قیمت کی ہوتی ہے۔ اگر میں سعودی عرب کے حوالے سے بیان کروں تو نیٹ بک کی قیمت 900 ریال سے 1200 ریال تک ہے۔ جبکہ سستا ترین لیپ ٹاپ بھی 2100 ریال کے لگ بھگ ہے۔ ویسے تو میں اوپر کافی معلومات بیان کر چکا ہے۔ پھر بھی میرا ایک سوال ہے۔ کیا پارٹ ٹائم ڈویلپر، پروگرام اور ڈیزائنر کے لیے نیٹ بک لیپ ٹاپ کا متبادل ثابت ہو سکتی ہے ؟ کیا فوٹو شاپ اور ڈریم ویور جیسے پروگرام نیٹ بک پر چلائے جا سکتے ہیں؟ اگر کوئی صاحب تجربہ رکھتے ہوں تو ضرور بتائیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | shafresha (23-04-11), فرحان دانش (23-04-11), ھارون اعظم (23-04-11), موجو (23-04-11), ایم بلال (25-04-11), حیدر (23-04-11), عبدالقدوس (23-04-11), عبداللہ حیدر (24-04-11) |
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
میں خود بھی نیٹ بک لینے کا سوچ رہا تھا۔ لیکن نیٹ بک کے آپشن والے لیپ ٹاپ 1600 درہم تک مل جاتے ہیں۔ اس لئے وہ لیپ ٹاپ بہتر رہیں گے۔
__________________
http:// haroonazam.wordpress.com ھارون اعظم کا بلاگ۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بھیا قیمتیں تو 900 ریال سے شروع ہو رہی ہیں۔ میرے خیال سے ریال اور درہم میںزیادہ فرق نہیں۔
ای مشین طرز کے لیپ ٹاپ کچھ 1600 تک بھی مل جاتے ہیں۔ ۔۔۔۔ چلیے میںکچھ قیمتیں بھی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ تاہم سوال یہ ہے کہ کس قدر کام نیٹ بک سے انجام دیا جا سکتا ہے۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
یہ ایک چارٹ مجھے ملا ہے جس میں لیپ ٹاپ اور نیٹ بک کا موازنہ کیا گیا ہے۔
|
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | shafresha (24-04-11), ھارون اعظم (23-04-11), ننھا بچہ (23-04-11), حیدر (25-04-11), راجہ اکرام (24-04-11), عبدالقدوس (24-04-11) |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اس موضوع پر اس ماہ کے Spider Magazine میں بہت ہی اچھا ریو چھپا ہے کوشش کروںگا کے اُسے شئیر کرسکوں یقینا اُسے پڑھ کر آپ کی تشفی ہوجائے گی!!!
__________________
میںتمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوںگا! |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (24-04-11), حیدر (25-04-11) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,915
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرا کزن نوٹبک استعمال کر رہا ہے۔اسے کمپنی نے دی ہے۔ وہ ایسے سافٹ وہئرتو نہیں چلاتا صرف میڈٰیسن کی انٹری کرتا ہے مخصوص سافٹ ویئر میں۔ لیکن میرا خیال ہے فوٹو شاپ وغیرہ اس پہ چل جائے گا۔ کیونکہ اس میں
1.8 core to duo 2 Gb ram لگی ہوئی ہے۔ سی ڈی،ڈی وی ڈی نہیں ہے۔ لیکن سکرین بہت چھوٹی ہونے کی وجہ سے شاید فوٹو شاپ پہ کام کرنے کا مزہ نہ آئے۔ |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
شاہد بھائی ریویو کا انتظار ہے۔ احمد بلال بھائی۔۔۔۔ نوٹ بک تو لیپ ٹاپ ہی کو کہتے ہیں۔۔۔۔ جب کہ میں نیٹ بک کی بات کر رہا ہوں۔
اور میری معلومات کے مطابق ابھی تک کسی بھی نیٹ بک میں ابھی تک core2duo پروسیسر نہیں آیا۔ ان میں intel atom پروسیسر ہوتے ہیں یا پھر کوئی اور دو چار برانڈ کے پروسیسر |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,915
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں دونوں کو ایک ہی سمجھ رہا تھا۔ نوٹ بک کی سکرین بھی بہت چھوٹی تھی ۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 29
کمائي: 1,323
شکریہ: 73
23 مراسلہ میں 99 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے خیال میں نیٹ بک فی الحال لیپ ٹاپ کا متبادل نہیں۔ اگر تو صرف عام نیٹ گردی کے لئے ہو تو پھر نیٹ بک لیپ ٹاپ سے بہت بہتر ہے کیونکہ نیٹ بک کا وزن بہت کم اور سائز میں چھوٹی ہونے کی وجہ بہت ہی آسانی سے اور ایک عام کتاب کی طرح ہاتھ میں پکڑی جا سکتی ہے۔ سب سے بڑھ کر اگر چھے سیل بیٹری جو کہ تقریبا 4400 ملی ایمپیئر کی ہو تو نیٹ بک تقریبا پانچ گھنٹے چلتی ہیں۔ میں ذاتی طور پر نیٹ گردی، تحریر لکھنے اور تو اور کوڈنگ وغیرہ کے لئے نیٹ بک کو اہمیت دیتا ہوں۔ نیٹ بک پر چلتے پھرتے جہاں بھی تھوڑا وقت ملے کام کیا جا سکتا ہے۔
رہی بات سپیڈ کی تو نیٹ بک کا پروسیسر اچھا نہیں۔ دراصل نیٹ بک بالکل بنیادی کمپیوٹنگ کے لئے ہے یعنی دورانِ سفر وغیرہ نیٹ بک سے تھوڑا بہت کام لیا جا سکے۔ لیکن میں تو مجبوری میں جب بجلی نہیں ہوتی تو فوٹوشاپ اور کورل ڈرا وغیرہ بھی نیٹ بک پر چلا لیتا ہوں۔ لیکن کام کی رفتار کافی کم ہو جاتی ہے اس لئے بس تھوڑا بہت کام نیٹ بک پر کرتا ہوں۔ نیٹ بک اور لیپ ٹاپ کا انتخاب کام کی ضرورت کے مطابق کرنا چاہئے کیونکہ دونوں اپنی اپنی جگہ اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔ جب مجھے کہیں جانا ہو تو مجھے نیٹ بک ساتھ رکھنا زیادہ آسان لگتا ہے۔ لیکن اگر کوئی کہے کہ وہ پروفیشنل کام کرنے یا مستقل طور پر نیٹ بک استعمال کر لے تو میرے خیال میں ایسا ممکن نہیں۔ ایک تو سپیڈ اور دوسرا سکرین سائز۔ نیٹ بک کا سکرین سائز چھوٹا ہونے کی وجہ سے زیادہ دیر اس پر کام کرنے سے دل اکتا جاتا ہے۔ باقی ہر کسی کی اپنی اپنی پسند ہے۔ |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے ایم بلال کا شکریہ ادا کیا | shafresha (24-04-11), ھارون اعظم (24-04-11), یاسر عمران مرزا (24-04-11), احمد بلال (24-04-11), حیدر (25-04-11), راجہ اکرام (24-04-11), عبدالقدوس (25-04-11), عبداللہ حیدر (24-04-11) |
|
|
#10 | |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,354
شکریہ: 1,023
782 مراسلہ میں 1,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
اوپر دی گئی تمام معلومات کے باوجود میں ابھی تک کنفیوژن کا شکار ہوں۔ آیا نیٹ بک لی جائے یا لیپ ٹاپ۔۔۔۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اپنے سابقہ لیپ ٹاپ کو میںنے قریبا 90 فیصد وقت انٹرنیٹ براؤزنگ، آرٹیکل رائٹنگ ، وائس چیٹنگ اور ویب سرور پر کام کرنے کے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ باقی 30 فیصد فوٹو شاپ اور کچھ مووی میکر سافٹ وئر پر کام کیا۔ چنانچہ میں کہہ سکتا ہوں کہ نیٹ بک میرا 70 فیصد کام باآسانی کر سکتی ہے ، اور 30 فیصد کام کرنے کے لیے مجھے ڈیسک ٹاپ کا سہارا لینا پڑے گا۔۔۔۔۔ او کے لیٹس سی |
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,514
کمائي: 118,821
شکریہ: 13,538
4,915 مراسلہ میں 16,726 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم!
الامارات سے اگر کسی نے کوئی بھی چیز خریدنی ہو اور اس کا بجٹ اس کو کور نہیں کر رہا تو شارجہ الخان چوک سے لے کر کرکٹ گراؤنڈ کا ایریا بہت بڑی مارکیٹیں بنی ہوئی ہیں وہاں دنیا کی ہر چیز سستے داموں مل جاتی ھے کہ ایک کے بدلے چار چیزیں خریدی جا سکتی ھے اور وہ پائیدار بھی ہیں۔ ان سب کے کاروبار جاپان سے اٹیچ ہیں اور وہاں پر دو، تین سال میں ہر چیز ایکسپائر کر دیتے ہیں جسے پاکستانی و ایرانی وہاں سکریپ کے طور پر خرید کر شارجہ سپلائی کرتے ہیں، جسے یہ دکاندار چیک کر کے اگر کوئی کمی بیشی ہو تو درست کر کے بیچتے ہیں اور 6 مہینے کی گارنٹی بھی دیتے ہیں۔ وہاں پر لیپ ٹاپ سستے مل جاتے ہیں۔ اور کوالٹی بھی نمبر 1۔ والسلام
__________________
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#14 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,590
کمائي: 315,434
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,668 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ویسے پاکستان میں یہ نیٹ بک کتنے تک کی مل جاتی ہے ۔۔۔ پاکستانی روپوں میں قمیت بتائیے گا۔۔ درہم، دینار یا ڈالر میں نہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| فوٹو, ہوتا, ہے۔, کوئی, کمپیوٹر, کرتے, ٹاپ, پروسیسر, یا, ویڈیو, ونڈوز, ڈرائیو, لگا, لیپ, آپکے, انٹرنیٹ, استعمال, بہترین, ثابت, حامل, رفتار, سوال, طور, طاقتور, عرب |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| موبائل کو کا انٹرنیٹ لیپ ٹاپ پر | فرحان دانش | موبائلز معلومات اور جائزہ | 9 | 25-04-12 09:02 AM |
| انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ | محمد کاشف حبیب | ویب سائٹس کا جائزہ | 10 | 25-08-10 05:04 AM |
| نیٹ سکیپ کا آخری الوادع | محمدعدنان | خبریں | 8 | 01-03-08 03:04 PM |
| بھارتی چیف سلیکٹر دلیپ وینگسارکر نے استعفیٰ دے دیا | عبدالقدوس | کرکٹ | 0 | 03-12-07 03:00 PM |