واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > Ask Experts ماہرین کی رائے

Ask Experts ماہرین کی رائے Ask our Experts ہمارے ماہرین کی رائے لیں

Debit Or Credit

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-03-11, 10:35 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
کمائي: 49,907
شکریہ: 121
1,161 مراسلہ میں 2,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default Debit Or Credit

Debit Or Credit

مجھےDebit or Creditکے بارے میں جاننا ہے۔ اکاؤنٹس میں یہ اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ اس سے کیا مطلب لیا جاتا ہے۔ وضاحت درکار ہے
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔
محمدعمر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (29-03-11), معظم (22-03-11), حیدر (21-03-11)
پرانا 21-03-11, 11:39 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,414
کمائي: 96,341
شکریہ: 52,581
11,201 مراسلہ میں 35,322 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اوہ بڑا اوکھا سوال کر دیا ہے آپ نے یار۔
ڈیبٹ ، کریڈٹ کرنا آتا تو ہے اور بنیادی باتوں کا بھی پتا ہے لیکن اس کو سمجھانا اس طرح آسان نہیں ہوتا۔ کلاس میں تو ایک ماحول اور سیکوئنس ہوتا ہے۔ خیر کوشش کرتا ہوں۔

ایسا ہے کہ ڈیبٹ (DR)اور کریڈٹ (CR)ڈبل اینٹری اکاؤنٹنگ سسٹم کی بنیاد کہلاتے ہیں ۔ اس میں ہر ٹرانزیکشن (مالیاتی واقعہ) متعلقہ اکاؤنٹس(کھاتہ) کی دونوں سائیڈ (ایک ایک سائیڈ )پر پوسٹ کیا جاتا ہے۔یعنی ہر ڈیبٹ اینٹری کے لیے لازمی طور پر ایک کریڈٹ اینٹری ہوتی ہے۔ جو کہ عموماً دو مختلف اکاؤنٹس (کھاتہ) میں ہوتی ہے۔ایک کھاتہ یا اکاؤنٹ دو سائیڈز پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے ایک سائیڈ کو ڈیبٹ سائیڈ اور دوسری کو کریڈٹ سائیڈ کا نام دیا جاتا ہے۔

ڈیبٹ کو استعمال کرتے ہوئے ہم ڈیبٹ بیلنس میں اضافہ کر سکتے ہیں جبکہ کریڈٹ بیلنس میں کمی لا سکتے ہیں۔ بعینہ کریڈٹ کو استعمال کرتے ہوئے ہم کریڈٹ بیلنس میں اضافہ کر سکتے ہیں جبکہ ڈیبٹ بیلنس میں کمی لا سکتے ہیں۔تاہم غلطی سے لوگ یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ ڈیبٹ اینٹری کی مدد سے کھاتے کو بڑھایا جاتا ہے جبکہ کریڈٹ اینٹری کی مدد سے کھاتے کو کم کیا جاتا ہے۔ ڈیبٹ اور کریڈٹ کا اس تصور سے کوئی لینا دینا نہیں۔

یہ سمجھنے کے لیے کہ کسی ٹرانزیکشن کے نتیجے میں کس کھاتے کی ڈیبٹ سائیڈ اور کس کھاتے کی کریڈٹ سائیڈ متاثر ہو گی ، ہم کو اکاؤنٹنگ کے پانچ بنیادی کھاتے سمجھنے پڑتے ہیں۔یہ کھاتے Assets, Liabilities, Equity, Income and Expenses کہلاتے ہیں۔

اگر ان تمام باتوں کو سادہ سے انداز میں سمجھایا جائے تو کُچھ یوں کہا جائے گا کہ

"ایک (سادہ )کھاتہ (عموماً)دو کالمز پر مشتمل ہوتا ہے۔ بائیں سائیڈ ڈیبٹ کہلاتاہے جبکہ دایاں کالم یا دائیں سائیڈ کریڈٹ سائیڈ کہلاتی ہے۔ چناچہ ہر ٹرانزیکشن دو یا دو سے زائد کھاتوں کی ڈیبٹ اور کریڈٹ سائیڈ کو متاثر کرتی ہے۔ "

اُمید ہے ڈیبٹ اور کریڈٹ کے بارے میں کُچھ سمجھا پایا ہوں گا۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
asakpke (10-04-11), پاکستانی (26-03-11), ھارون اعظم (21-03-11), نورالدین (29-03-11), منتظمین (24-03-11), معظم (22-03-11), احمد بلال (26-03-11), شمشاد احمد (22-03-11), عبدالرحمن سید (26-03-11)
پرانا 22-03-11, 01:04 AM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,696
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اففف فف فف ف فف ففف فف فف توبہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ
تو يہ ہوتا ہے ديبٹ اور كريڈٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ميں جو سمجھتا تھا وہ بھي بھول گيا۔۔۔۔۔۔۔ اس كو پڑھ كر۔۔۔۔۔۔۔اسي لئے سيانے كہتے ہيں كہ كہ سامنے والے كي عقل اور علم كے مطابق بات كرني چاہے۔۔۔۔۔ ہائے يہ ميں نے كيوں پڑھا
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (22-03-11), نورالدین (29-03-11)
پرانا 22-03-11, 03:50 AM   #4
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,540
کمائي: 67,008
شکریہ: 3,000
1,871 مراسلہ میں 4,780 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ڈیبٹ صفحے کی لیفٹ ہینڈ سائیڈ اور کریڈٹ صفحے کی رائٹ ہینڈ سائیڈ

ڈیبٹ انٹری سے ڈیبٹ اکاؤنٹ میں اضافہ جبکہ کریڈٹ اکاؤنٹ میں کمی
کریڈٹ انٹری سے کریڈٹ اکاؤنٹ میں اضافہ جبکہ ڈیبٹ اکاؤنٹ میں کمی

ڈیبٹ اکاؤنٹ:
ایسیٹ ، ایکپنس )Assets and Expense)
کریڈٹ اکاؤنٹ:
لائبیلیٹی ، انکم، ایکویٹی )Liabilities, Income, Equity)

مثال:
ڈبل انٹری : Bank to Cash
بنک اکاؤنٹ ڈیبٹ کیونکہ لیفٹ ہینڈ سائیڈ اور کیش کریڈٹ کیونکہ رائٹ ہینڈ سائیڈ

اس کا اثر یہ ہو گا کہ بنک کے کھاتے میں اضافہ جبکہ کیش کے کھاتے میں کمی

بنک ڈیبٹ جبکہ کھاتے کی نوعیت بھی ڈیبٹ اس لیے اضافہ
کیش کریڈٹ جبکہ کھاتے کی نوعیت ڈیبٹ اس لیے کمی

امید ہے سادہ الفاظ میں تھوڑی بہت سمجھ آ جائے گی۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
معظم کا شکریہ ادا کیا گیا
asakpke (10-04-11)
پرانا 22-03-11, 10:32 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
کمائي: 49,907
شکریہ: 121
1,161 مراسلہ میں 2,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

@معظم بھائی اس فقرے کی تو بالکل سمجھ نہیں آئی

"ڈیبٹ صفحے کی لیفٹ ہینڈ سائیڈ اور کریڈٹ صفحے کی رائٹ ہینڈ سائیڈ"

میں سکرین شاٹ دے رہا ہوں اس سے ذرا واضح کریں
1.jpg

Last edited by محمدعمر; 22-03-11 at 10:37 PM.
محمدعمر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-03-11, 10:46 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
کمائي: 49,907
شکریہ: 121
1,161 مراسلہ میں 2,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے ایک پارٹیAJTکے اکاؤنٹ میں180000جمع کروائے بیلنس180000آ رہا ہے یہاں تک تو ٹھیک ہے
اس کے بعد کنفیوژن شروع ہوتی ہے
اس کے بعد دوسری لائن میں 180000کی اینٹری کریڈٹ والے خانے میں بھی ہےاس کا کیا مطلب ہوا اور بیلنس زیرو ہے
تیسری لائن میں 190502کا مال وصول پایا بیلنس بھی اتنی ہی اماؤنٹ کا ہے
چوتھی لائن میں ایک دوسری پارٹی کو 250000جمع کروایا اور بیلنس 59497
رئیلی کنفیوزنگ فار می
محمدعمر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-03-11, 03:10 AM   #7
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,540
کمائي: 67,008
شکریہ: 3,000
1,871 مراسلہ میں 4,780 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدعمر مراسلہ دیکھیں
@معظم بھائی اس فقرے کی تو بالکل سمجھ نہیں آئی

"ڈیبٹ صفحے کی لیفٹ ہینڈ سائیڈ اور کریڈٹ صفحے کی رائٹ ہینڈ سائیڈ"

میں سکرین شاٹ دے رہا ہوں اس سے ذرا واضح کریں
منسلکہ فائل 43554
السلام علیکم!

اس سکرین شاٹ میں ہی دیکھ لیں کہ بائیں ہاتھ والا کالم ڈیبٹ اور دائیں والا کریڈٹ
یعنی اگر کہیں بتایا نا گیا ہو اور انٹری دی گئی ہو تو بائیں والی شے کو ڈیبٹ تصور کیا جائے گا اور دائیں والی کو کریڈٹ
مثال:
HTMLکوڈ:
Cash                2000
 XYZ  2000
اس میں کیش ڈیبٹ اور xyz کریڈٹ۔

اب آتے ہیں سکرین شاٹ والے اکاؤنٹ کی طرف۔ سب سے پہلے آپ کو دیکھنا ہے کہ اکاؤنٹ کس نوعیت کا ہے۔ یہ Accounts Payable ہے جو کہ آپ کے ذمہ واجب الادا رقم ہوتی ہے۔ اور اس کی نوعیت کریڈٹ ہوتی ہے۔
مثال کے طور سے آپ نے کمپنی abc سے ایک لاکھ روپے کا سامان خریدہ لیکن رقم کی ادائیگی نہیں کی۔
آپ کی انٹری یوں‌ہو گی۔

HTMLکوڈ:
    abc     to    Accounts Payble
اس انٹری کے مطابق آپکا اکاؤنٹ پے ایبل کریڈٹ ہو گا ایک لاکھ روپے سے ۔ اور کریڈٹ بیلنس یہ بتاتا ہے کہ آپ نے ابھی رقم ادا کرنی ہے۔

اس کے بعد فرض کرتے ہیں کہ آپ نے ان کو پچاس ہزار ادا کر دییے تو انٹری ہو گی۔

HTMLکوڈ:
  accounts payable to abc
یعنی اب اکاؤنٹس پے ایبل ڈیبٹ ہو رہا ہے abc کے اکاؤنٹ کی وجہ سے تو اس کے ذمہ پچاس ہزار کی رقم ختم ہو گئی۔

اب جب ہم اس موقع پر بیلنس کرتے ہیں تو ایک لاکھ کریڈٹ میں‌اور پچاس ہزار ڈیبٹ میں۔
تو بیلنس ہوا پچاس ہزار کریڈٹ میں جس کا مطلب ہے کہ اب ہم نے پچاس ہزار ادا کرنا ہے۔
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-03-11, 03:25 AM   #8
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,540
کمائي: 67,008
شکریہ: 3,000
1,871 مراسلہ میں 4,780 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدعمر مراسلہ دیکھیں
میں نے ایک پارٹیAJTکے اکاؤنٹ میں180000جمع کروائے بیلنس180000آ رہا ہے یہاں تک تو ٹھیک ہے
اس کے بعد کنفیوژن شروع ہوتی ہے
اس کے بعد دوسری لائن میں 180000کی اینٹری کریڈٹ والے خانے میں بھی ہےاس کا کیا مطلب ہوا اور بیلنس زیرو ہے
تیسری لائن میں 190502کا مال وصول پایا بیلنس بھی اتنی ہی اماؤنٹ کا ہے
چوتھی لائن میں ایک دوسری پارٹی کو 250000جمع کروایا اور بیلنس 59497
رئیلی کنفیوزنگ فار می
اس سکرین شاٹ میں کمپنی کا ایک وینڈر AJI کے ساتھ اکاؤنٹ ہے۔
پہلے کمپنی یعنی ہم نے ان کے کھاتہ میں 180000 جمع کروایا جو کہ اپنے پاس لکھ لیا۔
اب چونکہ ہم نے جمع کروائے ہیں پیسے یعنی ادا کیے ہیں تو ڈیبٹ ہو رہے ہیں۔
اس صورت میں کمپنی ہماری مقروض ہے۔
اگلی انٹری میں کمپنی نے ہمیں‌180000 کا مال بھیج دیا جسے وصول پانے کے بعد ہم نے کمپنی کے اکاؤنٹ کو کریڈٹ کر دیا۔ یعنی ہم نے مال وصول پایا لہذا اب وہ ہمارے مقروض نہیں ہیں۔
اس کے بعد ہم نے ان سے مزید مال بھیجنے کی درخواست کی لیکن کوئی رقم ادا نہیں کی۔
اور کمپنی نے ہمیں 190502 روپے کا مال بھیج دیا۔ اور جب ہم نے مال وصول کیا تو ان کو کریڈٹ کر دیا۔ اور اب ہمارے ذمہ یہ رقم واجب الادا ہے۔
اب یوں ہوا کہ ہمیں مزید سامان کی ضرورت تھی تو ہم نے کمپنی سے کہا کہ ہم آپ کو ابھی 250000 ادا کرتے ہیں آپ ہمیں سامان بھیج دیں۔ یہ رقم ادا کرنے پر ہم نے ڈیبٹ انٹری کی۔
جس کے بعد ہمارے پاس واجب الادا رقم 59 ہزار کچھ بچ گئی۔ لیکن ہم نے پھر کمپنی سے ڈھائی لاکھ کا سامان منگوا لیا جس کے بعد ہمارے ذمہ پھر سے 190502 روپے واجب الادا ہو گئے۔
یا اس کو آپ یوں کہ سکتے ہیں کہ ہم نے ان سے درخواست کی کہ آج ڈھائی لاکھ بھیج رہے ہیں اس کا سامان بھیج دیں بقیہ رقم کو پھر ادا کر دیں گے۔
اب آپ کو مزید سامان کی ضرورت تھی اور کمپنی آپ کی ساتھ اچھے تعلقات کی بنا پر آپ کو مزید 257000 کا سامان بھیج دیتی ہے ۔ جس کو کریڈٹ کرنے کے بعد آپ کے ذمہ کمپنی کی واجب الادا رقم 448000 بن جاتی ہے۔

اکاؤنٹ سے ہٹ کر:
کاروبار میں ایک سے سات دن کا ادھار چلتا ہے جسے رننگ لمٹ کہتے ہیں۔ یعنی ایک مخصوص حد تک کمپنی اپنے خریداروں‌کو مال فراہم کر دیتی ہے ۔ لیکن مخصوص وقت میں رقم ادا کرنی ہوتی ہے۔ پھر کچھ رقم ادا کر دی اور مزید لمٹ میں رہتے ہوئے مزید مال خرید لیا۔ اسی طرح کاروبار کی ساکھ بنتی ہے اور ایک ربط بنتا ہے۔ یہ اس کی چھوٹی سی مثال ہے۔

کسی بھی اکاؤنٹ کو سمجھنے سے پہلے اس کی نوعیت کو دیکھیں۔ اگر ڈیبٹ ہے تو ڈیبٹ انٹری اضافہ کرے گی اور کریڈٹ انٹری کمی۔
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
معظم کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (29-03-11)
پرانا 23-03-11, 04:16 AM   #9
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,515
کمائي: 118,831
شکریہ: 13,540
4,915 مراسلہ میں 16,727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

اگر آپ نے اس پر مکمل معلومات حاصل کرنی ھے تو میرے پاس دو آپشن ہیں۔

ایک ہمارے فارم کے معزز ممبر جو حال ہی میں اکاؤنٹس پوسٹ سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں اور سعودی عرب میں مقیم ہیں میں ان کو بلوا لیتا ہوں۔

دوسرا میرا چھوٹا بھائی مسقط میں فائینینس کنٹرولر ھے اس سے آپکا رابطہ کروا دیتا ہوں۔

اب آپ بتائیں کیا کرنا ھے۔ دونوں خدمات حاضر ہیں۔

والسلام
__________________

کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (26-03-11)
پرانا 24-03-11, 12:13 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
کمائي: 49,907
شکریہ: 121
1,161 مراسلہ میں 2,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پہلی انٹری تک تو بات سمجھ میں آ رہی ہے۔ لیکن اس کے آگے کچھ سمجھ نہیں آیا۔ جو رقم میں نے کمپنی کو بھجوائی وہی رقم دوسری انٹری میں کریڈٹ والے خانے میں بھی موجود ہے۔ دوسری انٹری کے بعد بیلنس زیرو آ رہا ہے۔ جبکہ وہ کپمنی 190502کا مال تیسری انٹری کے مطابق اگلے دن بھیج رہی ہے۔ اور کمپنی کے 10502میری طرف نکلتے ہیں۔ لیکن یہاں پر بیلنس کچھ اور اور ہی آ رہا ہے۔
محمدعمر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-03-11, 12:16 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
کمائي: 49,907
شکریہ: 121
1,161 مراسلہ میں 2,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

@کنعان بھائی
بس ڈیبٹ کریڈٹ کو سمجھنا چاہ رہا ہوں۔ لیکن سب کچھ گڈ مڈ ہو رہا ہے
محمدعمر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-03-11, 12:29 AM   #12
Senior Member
 
Ferozi's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Pakistan's Heart
مراسلات: 219
کمائي: 6,111
شکریہ: 241
169 مراسلہ میں 589 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈیبٹ اور کریڈیٹ کو اردو کی اصطلاح میں نام اور جمع کہا جاتا ہے

یعنی ڈیبٹ - نام
کریڈیٹ - جمع

مثلآ ایک عام سی مثال لیں جب ہم کسی پارٹی کو کوئی چیز فروخت کریں تو جتنی رقم کی وہ چیز ہو گی اتنی رقم ہم اس پارٹی کے نام ڈال (Debit)دیں گے کہ اتنی رقم ہم نے اس سے لینے ہے

اور جب ہم کوئی چیز خریدیں تو جتنی رقم ہم نے اس چیز کی دینی ہو گی اتنی رقم ہم اپنے اکاونٹ میں اسے جمع (Credit) کر دیں گے

یاد رہے ان دونوں مثالوں میں ٹرانسیکشن کریڈٹ یعنی ادھار پر ہے
Ferozi آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Ferozi کا شکریہ ادا کیا
asakpke (10-04-11), نورالدین (29-03-11)
پرانا 24-03-11, 03:25 AM   #13
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,515
کمائي: 118,831
شکریہ: 13,540
4,915 مراسلہ میں 16,727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

جب اس کام کے سپیشلائز یہاں موجود ہیں تو پھر یہ مسئلہ وہی حل کریں گے میں نے اطلاع پہنچا دی ھے جب بھی بھائی صاحب میسج دیکھیں گے تو آپ کو ہر زاویہ سے سمجھا دیں گے۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-03-11, 10:42 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
کمائي: 49,907
شکریہ: 121
1,161 مراسلہ میں 2,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کنعان بھائی ٹھیک ہے ان صاحب کا انتظار کرتے ہیں
محمدعمر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-03-11, 12:14 PM   #15
Senior Member
 
عبدالرحمن سید's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: Jeddah, Saudi Arabia
عمر: 61
مراسلات: 361
کمائي: 8,576
شکریہ: 432
242 مراسلہ میں 741 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالرحمن سید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالرحمن سید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالرحمن سید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت بہت شکریہ کنعان جی،!!!!

حیدر صاحب نے ڈیبٹ اور کریڈیٹ کی وضاحت کو مندرجہ ذیل الفاظ پر مشتمل بہت ہی خوصورتی سے بیان کیا ہے،!!!!

ڈیبٹ ، کریڈٹ کرنا آتا تو ہے اور بنیادی باتوں کا بھی پتا ہے لیکن اس کو سمجھانا اس طرح آسان نہیں ہوتا۔ کلاس میں تو ایک ماحول اور سیکوئنس ہوتا ہے۔ خیر کوشش کرتا ہوں۔

ایسا ہے کہ ڈیبٹ (DR)اور کریڈٹ (CR)ڈبل اینٹری اکاؤنٹنگ سسٹم کی بنیاد کہلاتے ہیں ۔ اس میں ہر ٹرانزیکشن (مالیاتی واقعہ) متعلقہ اکاؤنٹس(کھاتہ) کی دونوں سائیڈ (ایک ایک سائیڈ )پر پوسٹ کیا جاتا ہے۔یعنی ہر ڈیبٹ اینٹری کے لیے لازمی طور پر ایک کریڈٹ اینٹری ہوتی ہے۔ جو کہ عموماً دو مختلف اکاؤنٹس (کھاتہ) میں ہوتی ہے۔ایک کھاتہ یا اکاؤنٹ دو سائیڈز پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے ایک سائیڈ کو ڈیبٹ سائیڈ اور دوسری کو کریڈٹ سائیڈ کا نام دیا جاتا ہے۔

ڈیبٹ کو استعمال کرتے ہوئے ہم ڈیبٹ بیلنس میں اضافہ کر سکتے ہیں جبکہ کریڈٹ بیلنس میں کمی لا سکتے ہیں۔ بعینہ کریڈٹ کو استعمال کرتے ہوئے ہم کریڈٹ بیلنس میں اضافہ کر سکتے ہیں جبکہ ڈیبٹ بیلنس میں کمی لا سکتے ہیں۔تاہم غلطی سے لوگ یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ ڈیبٹ اینٹری کی مدد سے کھاتے کو بڑھایا جاتا ہے جبکہ کریڈٹ اینٹری کی مدد سے کھاتے کو کم کیا جاتا ہے۔ ڈیبٹ اور کریڈٹ کا اس تصور سے کوئی لینا دینا نہیں۔

یہ سمجھنے کے لیے کہ کسی ٹرانزیکشن کے نتیجے میں کس کھاتے کی ڈیبٹ سائیڈ اور کس کھاتے کی کریڈٹ سائیڈ متاثر ہو گی ، ہم کو اکاؤنٹنگ کے پانچ بنیادی کھاتے سمجھنے پڑتے ہیں۔یہ کھاتے Assets, Liabilities, Equity, Income and Expenses کہلاتے ہیں۔

اگر ان تمام باتوں کو سادہ سے انداز میں سمجھایا جائے تو کُچھ یوں کہا جائے گا کہ

"ایک (سادہ )کھاتہ (عموماً)دو کالمز پر مشتمل ہوتا ہے۔ بائیں سائیڈ ڈیبٹ کہلاتاہے جبکہ دایاں کالم یا دائیں سائیڈ کریڈٹ سائیڈ کہلاتی ہے۔ چناچہ ہر ٹرانزیکشن دو یا دو سے زائد کھاتوں کی ڈیبٹ اور کریڈٹ سائیڈ کو متاثر کرتی ہے۔ "

اُمید ہے ڈیبٹ اور کریڈٹ کے بارے میں کُچھ سمجھا پایا ہوں گا۔

شروع میں ہی حیدر صاحب نے بہت ہی اعلیٰ طریقے سے اوپر تحریر کئے ہوئےجامع الفاظ میں Debit/Credit کی وضاحت فرما دی ہے،!!!!

اکاونٹس کے لئے بنیادی طور پر سب سے پہلے Debit/Credit کا اصل مفہوم جاننا بہت ہی ضروری ہے، اس کے بغیر اکاونٹس کا علم سمجھنا یا سمجھانا بالکل بے مقصد ہوجائے گا،!!!!

حیدر صاحب کا کہنا بھی بجا ہے کہ Debit/Credit کی بنیادی مفہوم کو سب سے پہلے سمجھنا بہت ضروری ہے، لیکن اس کو سمجھانا ہر کسی کے لئے بہت مشکل ہے، اس کے لئے اس ماحول اور ایک دوسرے کے روبرو ہونا بھی لازمی ہے، تاکہ اسی وقت تمام اہم الجھنوں کو سامنے لاتے ہوئے ساتھ ساتھ سلجھا بھی سکیں،!!!!

پھر بھی میں اپنی سمجھ کے مطابق تھوڑی بہت کوشش کرتا ہوں کہ مزید وضاحت ہوسکے،!!!!!

جیسا کہ حیدر صاحب نے کہا کہ اکاونٹس یا حساب کتاب کے کھاتوں میں ہر ایک کھاتے کی ہر انٹری کو Debit/Credit الگ الگ دونوں جگہ میں پوسٹ کرنا ایک لازمی جز ہے، اس کے بغیر انٹری مکمل نہیں ہوگی، اور کھاتہ بھی میزان یا بیلنس نہیں ہوگا،!!!!!

Debit/Credit کیلئے سب سے پہلے کچھ اس طرح سے اگر سمجھ لیں، تو آگے سمجھنے میں کچھ آسانی ہوجائے گی،!!!!

1- ہم اپنی سادہ سی زبان میں Debit کو In-coming
اور Credit کو out-going کہتے ہیں،

2- Debit کی انٹری Positive اور Credit کی انٹری Negative کہلائے گی،!!!!

3- نفع نقصان کے کھاتے کا نتیجہ اگر Debit یعنی Positive میں ظاہر ہو تو سمجھا جائے کہ نقصان (Loss) ہے اور اگر نتیجہ Credit یعنی Negative ہے تو مطلب ہوگا کہ فائدہ ہورہا ہے،!!!!

سب سے پہلے اوپر کی تینوں مثالوں کو ذہن نشین کرلیں، تو میں آگے ان کی وضاحت شروع کرتا ہوں،!!!!!
__________________
اپنے حصے کی خوشیاں دوسروں میں بانٹنے سے دیکھیں کتنا سکون ملتا ہے،!!!!
عبدالرحمن سید آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالرحمن سید کا شکریہ ادا کیا
کنعان (26-03-11), نورالدین (29-03-11)
جواب

Tags
come, expenses, ہوتی, ہے۔, کوشش, کلاس, پوسٹ, یوں, وضاحت, لیا, لوگ, نام, مطلب, اکاؤنٹس, انداز, استعمال, اصطلاح, جاننا, جائے, جاتا, دینا, درکار, طور, عقل, غلطی

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger