| Ask Experts ماہرین کی رائے Ask our Experts ہمارے ماہرین کی رائے لیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,321
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,260 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرا کمپیوٹر سٹارٹ نہیں ہوتا ہے ۔کچھ دن پہلے بھی ایسا ہی ہوا تھا تو میں نے کسی سے ٹھیک کروایا تھا انہوں نے فلاپی ڈسک کا کنیکشن نکال دیا ہے اور صرف ریم کو نکال کر صاف کیا اور تاروں کو ادھر اُدھر کیا تھا ۔ آج پھر CPU آن نہیں ہوا تو میں نے بھی یہی سب کیا اور پھر کمپیو ٹر آن ہو گیا ۔اب مجھے یہ بتایئں کہ میرے کمپیوٹر کو ہوا کیا ہے؟ کیا میں اسے ریپئیر نگ کے لیئے بھجواؤں؟ یا پھر کیا کروں ؟ مجھے ہارڈ وئییر ز کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتا ہے؟ پلز میری مدد کریں
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
آپ اپنے کمپیوٹر کی سروس کروائوں ہوسکتا ہے کہ ڈسٹ کی وجہ سے ایسا سب ہورہا ہو
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
آپ کی پاور سپلائی میںمسئلہ لگتا ہے ۔ بہتر ہے ونڈر کو چیک کروا لیں۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,321
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,260 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ڈسٹ ہو میں ہئیر ڈرائیر سے اڑا دیتی ہوں ویسے لائیٹ بہت جاتی ہے جب پی سی آن ہوتا ہے
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
تو بس پھر پاور سپلائی کا ہی مسلہ ہے
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,231
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ اس کمپیوٹر کو نئے کمپیوٹر سے Replace کر سکتی ہیں۔ روزانہ کی کوفت سے بچت ہو جائے گی۔
ہےنا آسان ۔ ۔ ۔ اور بالکل ہی مفت مشورہ ۔ ۔ ۔! |
|
|
|
|
|
#8 | |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,321
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,260 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
ھارڈ ڈسک میں نے چینج کی تھی 40 جی بی کی ہے ابھی ریم منگوائی ہے 256 کی یہ 869 Mhz ہے کیا پاور سپلائی تبدیل ہوسکتی ہے؟
|
|
|
|
|
|
|
#9 | |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,934
شکریہ: 165
749 مراسلہ میں 1,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
![]() فی الحال آپ ایسا کریں کہ ریم کو اچھی طرح صاف کر کے اس کی سلاٹ کو تبدیل کر لیں بلکہ پہلے اچھی طرح بورڈ اس سلاٹس کو صاف کر لیں صاف کرنے لے لئے ہیر ڈرائیر کو استعمال میں لا سکتی ہیں میرے ذاتی تجربے میں آیا ہے کہ ایسا مسئلہ صرف ریم کی وجہ سے ہی ہوتا ہے امید ہے افاقہ ہو گا
|
|
|
|
|
| راجہ صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا | سونیا ثانی (06-06-08) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
محترمہ جیسا میں کہوں ویسا ہی کیجئے گا۔ ایسا عمومآ سی پی یو میں مٹی کے آجانے سے ہوتا ہے یعنی آپکے سی پی یو کی ریم، پراسیسر، پاور سپلائی، مدربورڈ اور کارڈز میں مٹی بیٹھ جائے۔ جب نم ہوا یا بارش کے دنوں میں نمی سے بھری ہوا وہاں پہنچتی ہے تو مٹی پانی کو اپنے اندر جذب کرلیتی ہے جسکی وجہ سے سرکٹ صحیح کام نہیں کرتا اور بعض اوقات پوری مشین ہی بےکار ہوجاتی ہے لہذا کم از کم ایک سے دو مہینے میں اسکی صفائی کرنی چاہیے۔ اس سے آنکھیں چرانا سی پی یو کی موت کو دعوت دینے کے برابر ہے۔ اور ہاں اس گندگی کی وجہ سے سی پی یو کی رفتار پر اچھا خاصہ فرق پڑتا ہے۔ ![]() ![]() ایک پراسیسر کی ہیٹ سینک ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ہفتہ صفائی کے لیے مندرجہ زیل پر عمل کریں۔ 0۔ اپنے ہاتھ مکمل خشک کریں ساتھ ہی ساتھ اگر کپڑے گیلے ہیں یا پسینہ آرہا ہے اسکو بھی خشک کریں یہ بے حد ضروری ہے۔اور اگر کسی بھی مرحلے پر لگے کہ ہاتھ پسینے سے گیلے ہورہے ہیں تو انکو فورا خشک کریں۔ 1۔ تمام بجلی کے کنکشن جو کمپیوٹر کو دئے گئے ہیں ختم کردیں یعنی تمام پاور کورڈز نکال دیں۔ ![]() ![]() 2۔ مانیٹر اور کیبورڈ، اور ماوس کے کنکشن سی پی یو سے ختم کرکے انکو احتیاط سے ایک طرف رکھ دیں۔ ان میں اگر کوئی دوسرا کنکشن لگا ہوا ہو تو وہ بھی شامل ہے یعنی لین کارڈ، موڈیم، پرنٹر، ٹی وی کارڈ وغیرہ۔ ![]() ![]() 3۔ کیس کا نٹ کھول کر سائڈ نکالیں اور احتیاط سے ایک طرف رکھ دیں۔ بعض کا اوپری حصہ مکمل نکلتا ہے۔ ![]() 4۔ اب سی ڈی روم، ہارڈ ڈسک، فلاپی کے پاور اور ڈیٹا کیبل کنکشنز ان سے منقطع کردیں۔ ![]() ![]() 5۔ سی ڈی، فلاپی، ہارڈ ڈسک کی ڈیٹا کیبلز Motherboard سے منقطع کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ ![]() ![]() 6۔ ریم نکالیں۔ اسکے لیے اسکی سائڈوں پر سفید کلپ پیچھے کی جانب کریں اور پہلے ایک طرف سے اور پھر دوسری طرف سے نکال لیں۔ ![]() 7۔ اب تمام کارڈز کے نٹس کھولیں اس میں تمام پی سی آئی، اے جی پی وغیرہ کارڈز شامل ہیں۔ اور سخت احتیاط کریں کے نٹ مدربورڈ پر نہ گرے یعنی کیس کے اندر نہ گرے۔ ![]() ![]() بقیہ دوسرے مراسلہ میں۔۔۔ (جاری ہے) |
|
|
|
| عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | عبدالقدوس (08-06-08) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
گذشتہ سے پیوستہ
8۔ تمام کارڈز کو احتیاط سے نکالیں۔ ![]() ![]() 9۔ اپنا ہتھیار اٹھائیں اور شروع ہوجائیں۔ 10۔ تمام پرزوں کو احتیاط سے صاف کریں، سب سے پہلے پاور سپلائی پر ہاتھ صاف کریں۔ پاور سپلائی دو طرح کی آتی ہے ایک وہ جس کے نیچے پنکھا ہوتا ہے اور ایک عام جس میں پنکھا باہر کی جانب ہوتا ہے نیچے تصویر ملاحظہ فرمائیں۔ جس میں نیچے پنکھا ہوتا ہے۔ ![]() اس میں سب سے بڑی خرابی یہ ہوتی ہے کہ یہ تمام مٹی کو جو ہوا کے ساتھ کیس کے اندر آتی ہے پراسیسر اور دوسرے پرزوں پر ڈالتی ہے، جس کیس میں یہ لگی ہو اس میں گندگی زیادہ ہوتی ہے۔ اسکی اچھی بات پورے وولٹیج دینا ہے جس طرح پاکستان میں اسوقت کول پاور سپلائی ہے۔ مہنگی ہے مگر وولٹیج پورے دیتی ہے۔ کیس میں لگنے کے بعد ![]() عام پاور سپلائی ![]() اس میں ضروری نہیں کہ سوئچ بھی لگا ہو۔ ![]() یہ سپلائی عموما کمپیوٹر کیس کے ساتھ ہی آتی ہے اسمیں خراب چیز یہ ہے کہ یہ کمزور ہوتی ہے یعنی جو واٹ اس پر لکھے ہوئے ہوتے ہیں وہ اس سے کچھ کم ہی دیتی ہے۔ اس میں اچھی چیز یہ ہے کہ یہ مٹی اپنی ساتھ اندر نہیں لے کر جاتی۔ پاور سپلائی کی صفائی کرتے وقت پاور سپلائی کو پہلے باہر سے ہوا ماریں پھر اندر یعنی کیس کے اندر سے جو کھلی جگہ ہو وہاں۔ آپ پاور سپلائی کو کیس سے نکال کربھی صاف کرسکتے ہیں۔ اسکے لیے کیس کے باہر سپلائی میں لگے چار نٹ کھولیں اور اندر مدربورڈ میں سے پاور کلپ نکال لیں۔ ایک بات کا خیال رکھیں کہ پاور کلک دو طرح کے ہوتے ہیں ایک میں 20 پن ہوتی ہیں اور دوسرے میں 24۔اسکے علاوہ پرانا کلپ بھی تھا جو کہ اب ختم ہوچکا ہے مگر پھر بھی اسکی تصویر دیتا ہوں۔ خیریہ الٹا نہیں لگ سکتا لہذا گھبرائیں نہیں۔ اسکے علاوہ نئے بورڈزمیں 4 اور 8 پن والے چھوٹے کلپ بھی لگتے ہیں جو کہ ایکسڑا سپلائی فراہم کرتے ہیں انکو نکال کر لگانا مت بھولئے گا۔ 20 پن والا کلپ۔ ![]() ![]() ![]() 24 پن والا کلپ ![]() ![]() ![]() پرانی نسل کا پاور کلپ ![]() 4 پن والا چھوٹا کلپ ![]() 8 پن والا کلپ ![]() ![]() پاور سپلائی کے بعد کیس کی مٹی کو بھی صاف کریں۔ اسکے بعد ہارڈ ڈرائیو، سی ڈی روم، فلاپی، مدربورڈ، پی سی آئی کارڈز کا نمبر ہے ہر ایک کو صاف کرنے کے بعد احتیاط سے رکھیں اور ہاں کسی بھی صورت انکے قریب مقناطیس نہیں لائیے گا وگرنا سب کے سب مر جائیں گے۔ جب سب کے سب صاف ہوجائیں تو جس طرح سے نکالا تھا اسی طرح سے ایک ایک کرکے واپس لگائیں واضع رہے کسی قسم کی کوئی جلدبازی نہیں کئیجے گا اگر کوئی چیز نہیں لگ رہی یا مسئلہ کررہی ہے تو اس وقت اسکو چھوڑ دیں تھوڑا سا آرام کریں چائے پئیں اور تازہ ہونے کے بعد دوبارہ کوشش کریں۔ سب چیزیں واپس لگا کرایک بار پھر تسلی کرلیں کے تمام اشیاء اپنی جگہ درست بیٹھی ہوئیں ہیں اسکے بعد تمام کنکشنز دوبارہ لگائیں اور بسم اللہ پڑھ کریں بجلی کا کنکشن بحال کردیں۔ لیجئے آپکی مشین تیار ہے، اپنی دعاوں میں یاد رکھئے۔ وسلام |
|
|
|
| عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا |
|
|
#12 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
عرفان بھائی بہت عمدہ انداز میں سمجھایا آپ نے
|
|
|
|
| عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا | عرفان حیدر (08-06-08) |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
شکریہ حوصلہ بڑھانے کا۔ وسلام |
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
آپ ایسا کریں کہ الٹرا سرف سے دھو ڈالیں
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() |
بہت عمدہ انداز میں سمجھایا
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| blog, com, connection, cpu, dvd, expert, experts, geforce, images, کمپیوٹر, پاکستان, مفت, مکمل, موت, آج, اللہ, بھائی, تصویر, جواب, رفتار, سرکٹ, عبدالقدوس, صاف, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|