واپس چلیں   پاکستان کی آواز > Web Masters > Business




گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-10, 12:37 AM   #1
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,404
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا

گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا

یہاں میں آپ کو صرف ایڈسنس فار کنٹنٹس کا طریقہ بتاؤں گا جو سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ اپنے گوگل ایڈ سنس اکاونٹ سے اشتہارات کا کوڈ حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے اپنا گوگل ایڈسنس اکاؤنٹ اس ایڈریس سے جا کر کھولیں۔
PHPکوڈ:
http://google.com/adsense 
اور Adsense Setup والے ٹیب پر کلک کر دیں۔



اب یہاں Adsense for Contents والے لنک پر کلک کر دیں۔



یہاں سے اپنے ایڈ یونٹ کا انتخاب کیجئے، یعنی یہ بتایئے کہ آپ کس طرح کے ایڈز اپنی سائیٹ پر لگانا چاہتے ہیں۔ ایڈ یونٹ تین اقسام کے دستیاب ہیں، ٹیکسٹ یعنی تحریر مواد پر مشتمل ایڈ، امیج ایڈ یعنی تصویری مواد پر مشتمل ایڈز یا دونوں ایک ساتھ یعنی Ramdon طریقے سے کبھی تصویری ایڈ آ جائے اور کبھی تحریری ایڈیونٹ۔یہاں ہم صرف تحریری ایڈ یونٹ کا انتخاب کریں گے۔



اب نیچے موجود Continue کا بٹن دبا دیں،



اب اگلے مرحلے میں ہم اپنے ایڈ یونٹ کے فارمیٹ کا انتخاب کریں گے، سب سے پہلے تو اپنے ویب صفحہ پر موجود جگہ کی مناسبت سے اپنے ایڈ کے سائز کا انتخاب کیجئے۔ ایڈ یونٹ مختلف سائز میں دستیاب ہیں اور ان کا سائز آپ کے صفحہ پر اس کے لئے مختص جگہ پر منحصر ہے۔ ہم یہاں 300 ضرب 250 پکسل سائز کے ایڈ یونٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔




اس کے بعد ہم اپنے ایڈ یونٹ کے رنگوں کا انتخاب کریں گے، یعنی یہ ایڈز جب ہماری ویب سائیٹ پر ظاہر ہوں تو ان کے رنگ کونسے ہوں۔ ویسے تو وہاں کافی سارے رنگوں کے ایڈز پہلے سے دیئے گئے ہیں اگر ان میں سے کوئی آپ کی سائیٹ کی مناسبت سے ہے تو ان میں سے کسی فارمیٹ کا انتخاب کر لیجئے بصورتِ دیگر اپنی سائیٹ کے رنگوں کی مناسبت سے خود وہاں رنگوں کا انتخاب کیجئے ، واضح رہے کہ ایڈ کے رنگوں کا انتخاب ایسا ہونا چاہئے جو آپ کی سائیٹ کے رنگوں سے بڑی حد تک مماثلت رکھتا ہو تاکہ یہ سائیٹ پر بھدا نا لگے اور عام صارف آسانی سے انہیں قبول کر سکے۔



اس کے بعد اپنے ایڈ کی مناسب فونٹ کا انتخاب کیجئے۔



یہاں ہم اپنے ایڈ کے کونوں کے بارے میں بھی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا یہ مکمل چکور ایڈ ہو یا اس کے کونے تھوڑے دائرے یا مکمل دائرے کی شکل میں ہوں۔یہ بھی اپنی سائیٹ پر موجود دوسرے مواد کی مناسبت سے منتخب کیئے جا سکتے ہیں۔



اس کے بعد نیچے موجود Continue کا بٹن دبا دیں۔



اب ہم اپنی سائیٹ کے ان ایڈز کے لئے ایک عدد ایڈ چینل بنائیں گے جو ہمیں بعد میں اس ایڈ یونٹ کی کمائی اسے مینج کرنے اور اس کے بارے میں دیگر معلومات دیکھنے کے کام آئے گا۔

یہاں Add New Channel پر کلک کر کے اپنے ایڈ چینل کا نام دیں، عام طور پر اس کا نام اپنی سائیٹ کا یوآرایل ہی رکھ دیا جاتا ہے تاکہ بعد میں پہچاننے میں دقت نا ہو۔



چینل منتخب کرنے کے بعد Continue کا بٹن دبا دیں۔



اب سب سے آخر میں جو ایڈ یونٹ ہم بنا چکے ہیں اس کو نام دینے کا مرحلہ آ چکا ہے، اس ایڈ یونٹ کا نام اس طرح دیں کہ اگر مستقبل میں یہی ایڈ یونٹ اسی سائیٹ کے کسی اور حصے میں لگانے کی ضرورت پڑے تو آپ کو نام پڑھتے ہی معلوم پڑ جائے کہ اس ایڈ یونٹ کا سائز کیا ہے اور اس کی فارمیٹنگ میں نے کیا رکھی تھی۔



اس کے بعد Submit and Get Code کا بٹن دبا دیں۔



لیجئے جناب آپ کا ایڈ یونٹ نا صرف تیار ہو چکا ہے بلکہ آپ کے سامنے کھلنے والے صفحہ پر اس کا کوڈ بھی موجود ہے اس کوڈ کو یہاں سے کاپی کیجئے اور بسم اللہ کر کے اپنی سائیٹ پر جہاں آپ کا جی چاہے اسے لگا دیں۔ یاد رہے کہ ایک سائیٹ کے ایک صفحہ پر زیادہ سے زیادہ ایڈز کی تعداد تین ہے اس سے زیادہ ایڈ لگانے سے آپ کا اکاونٹ بند ہو جائے گا۔



اردونامہ سے چاند بابو کی عمدہ کاوش
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (08-12-10), یاہو (08-12-10), محمد یاسرعلی (08-12-10), محمدعدنان (08-12-10), wajee (08-12-10), حیدر (08-12-10), رفیع انجم (05-02-11), عبدالقدوس (08-12-10)
پرانا 08-12-10, 06:08 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,412
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,425 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سٹیپ بائے سٹیپ گائڈ اچھی ہے ۔۔۔ شکریہ
اب میں بھی گوگل کے ایڈز لگا لیا کروں گا بغیر کسی محنت کے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (08-12-10), محمدعدنان (08-12-10), حیدر (08-12-10), رفیع انجم (05-02-11)
پرانا 08-12-10, 07:02 AM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,670
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت بہت شکریہ آپ نے بہت اچھے طریقے سے گائیڈ کیا ہے -کیا ایڈ بلاگ پر بھی لگائےجاسکتے ہیں
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (08-12-10), حیدر (08-12-10), رفیع انجم (05-02-11)
پرانا 08-12-10, 08:03 AM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,412
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,425 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسرعلی مراسلہ دیکھیں
بہت بہت شکریہ آپ نے بہت اچھے طریقے سے گائیڈ کیا ہے -کیا ایڈ بلاگ پر بھی لگائےجاسکتے ہیں
جی ہاں یاسر بھائی بلاگ پر بھی ایڈز لگائے جاسکتے ہیں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (08-12-10), محمد یاسرعلی (09-12-10), حیدر (08-12-10)
پرانا 08-12-10, 08:11 AM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,414
کمائي: 96,326
شکریہ: 52,581
11,201 مراسلہ میں 35,319 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بھائی جان ۔ ۔ ۔ ۔تحریر پیش کرنے کا۔ اگر اس کی ہر تصویر میں ایکسٹرنل لنک نہ ہوتا تو میں ذاتی طور پر ضرور سرورق کے لیے تجویز کرتا۔ ہاں آخیر میں لنک الگ معاملہ ہے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 08-12-10, 10:55 AM   #6
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,404
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسرعلی مراسلہ دیکھیں
بہت بہت شکریہ آپ نے بہت اچھے طریقے سے گائیڈ کیا ہے -کیا ایڈ بلاگ پر بھی لگائےجاسکتے ہیں
جی ہاں۔ بالکل لگا ستکے ہیں۔ ایک بات یاد رکھیے۔ اکثر اوقات صرف اردو پر مشتمل سائٹ میں ایڈ لگانے سے اکاؤنٹ بند کر دیا جاتا ہے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (09-12-10), حیدر (08-12-10), رفیع انجم (05-02-11)
پرانا 08-12-10, 10:59 AM   #7
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,404
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
شکریہ بھائی جان ۔ ۔ ۔ ۔تحریر پیش کرنے کا۔ اگر اس کی ہر تصویر میں ایکسٹرنل لنک نہ ہوتا تو میں ذاتی طور پر ضرور سرورق کے لیے تجویز کرتا۔ ہاں آخیر میں لنک الگ معاملہ ہے۔
چاہوں تو میں خود نئی تصاویر بنا سکتا ہوں۔ لیکن کسی کی محنت یوں ضائع کرنا اچھا نہیں لگتا۔ اس ٹیوٹوریل پر کم ازکم ایک گھنٹہ سے زیادہ لگا ہے بنانے میں۔ ویسے بھی ہو سکتا ہے یہ اردونامہ والوں نے بھی سرورق پر لگایا ہو۔

تو ہم پاک نیٹ کے ممبران جب اپنی طرف سے محنت کر کے اچھا لکھیں گے اسے آپ شوق سے لگائیں سرورق پر۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (08-12-10), حیدر (08-12-10), رفیع انجم (05-02-11), عبدالقدوس (08-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:03 AM   #8
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,856
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

آج میں نے شیئر کرنا تھا لکھ بھی لیا تھا بس اینڈنگ باقی تھی اور آپ نے شیئر کر دی۔

بہت بہت عُمدہ شیئرنگ۔۔ گُڈ ورک بھائی
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (08-12-10), حیدر (08-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:08 AM   #9
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,404
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زارا مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم

آج میں نے شیئر کرنا تھا لکھ بھی لیا تھا بس اینڈنگ باقی تھی اور آپ نے شیئر کر دی۔

بہت بہت عُمدہ شیئرنگ۔۔ گُڈ ورک بھائی
اس کے لیے معذرت چاہوں گا۔
وہ چاند بابو کو چین نہیں‌آیا نا۔
آپ بھی شئر کر دیں۔ کوئی گل نہیں۔ اور اگر گنجائش ہو آپکے پاس تو فیڈ کے لیے ایڈ کوڈ حاصل کرنے اور لگانے۔ یا سرچ والے پر بحث کر دیں۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (08-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:12 AM   #10
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,856
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پلیز بھائی معذرت مت کریں۔

چلیں اُس پر لکھتی ہوں آج پھر۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (08-12-10)
پرانا 08-12-10, 11:31 AM   #11
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,199
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھا کام ہے یاسر بھائی
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (08-12-10), حیدر (08-12-10)
پرانا 08-12-10, 12:54 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,280
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,479 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا ہے میں بھی ٹرائے کرتا ہو ۔ کیا یہ فری ڈومین والی سائٹ پر کام کرے گا۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 08-12-10, 03:39 PM   #13
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,404
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
اچھا ہے میں بھی ٹرائے کرتا ہو ۔ کیا یہ فری ڈومین والی سائٹ پر کام کرے گا۔
جی ہاں۔ بالکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-12-10, 03:51 PM   #14
Junior Member
اجنبی
 
یاہو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: NewYark, USA
مراسلات: 3
کمائي: 330
شکریہ: 7
2 مراسلہ میں 12 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب اگلی بات بتائیں ۔۔۔۔۔۔ سائٹ پر کس طرح وزیٹر آئیں گے اور کس طرح زیادہ سے زیادہ کلکس ہو سکتے ہیں
یاہو آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-12-10, 05:07 PM   #15
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,404
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سائٹ پر وزٹر بڑھانے کے کچھ ایسے طریقے ہیں جن میں ہم پے مینٹ‌کرتے ہیں۔ کچھ ایسے طریقے ہیں جن میں ہم سائٹ کا معیار بہتر بنا کر سرچ انجن میں اسکی رینکینگ اچھی بناتے ہیں۔ ساتھ ساتھ ہم کی ورڈز استعمال کر کے وزٹرز زیادہ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک آرٹیکل میں نے پہلے پیش کیا تھا جس میں اردو بلاگ بہتر بنانے کے لیے تجاویز دی گئی تھیں۔ انہیں تجاویز کو ہم کسی بھی سائٹ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ملاحظہ کریں۔
اردو بلاگ بہتر بنائیے

اسکا مطالعہ کرنے کے بعد آپ فورم پر موجود رہیے ۔ مزید اچھے آرٹیکل آتے رہیں گے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (08-12-10), یاہو (09-12-10)
جواب

Tags
com, php, ہے۔, کیجئے۔, کلک, کس, گوگل, پہلے, ویب, لنک, چینل, نام, مکمل, اللہ, استعمال, تحریر, تحریری, جائے, خود, شکل, طور, عمدہ, صفحہ, صارف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ ڈآئونلوڈ منیجر درکار ہے بمع سیریل کی proiub سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 6 02-12-10 09:23 AM
پاک ڈاٹ نیٹ کی یونی کوڈ اردو لائبریری راجہ صاحب تجاویز اور شکایات 10 25-10-09 08:04 PM
ایم بی آر ری لوڈ کرنا لینکس کو ڈیلیٹ کر نے کے بعد اکرام لائینکس کارنر 0 25-04-08 05:04 AM
ملتان :بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر احتجاج جاری ،مظاہر ین ریلوے ٹر یک پر لیٹ گئے، عبدالقدوس خبریں 1 16-04-08 10:07 AM
یوسف مستی خان آج میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger