|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
گوگل ایڈسینس اکاوّنٹ حاصل کر لینے کے بعد آپ اپنے اکاوّنٹ میں لاگ ان ہو کر کئی اقسام کی رپورٹس اور جدول دیکھ پاتے ہیں۔ انہی رپورٹس اور شماریات کی بنا پر آپ اپنے اشتہارات اور صفحات میں بہتری لا سکتے ہیں چنانچہ آپکے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ان رپورٹس میں موجود ٹرمز Terms کا کیا مطلب ہے۔ نیچے میں چند بنیادی ٹرمز کی تفصیل اور مطلب بیان کرتا ہوں۔
امپریشنز Impressions اپنی ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس کا کوڈ لگا دینے کے بعد جتنی تعداد میں انٹرنیٹ صارفین آپ کا صفحہ کھولیں گے اور گوگل کے اشتہار مسلسل ظاہر ہوتے رہیں گے وہ تعداد اشتہارات کے امپریشنز Impressions کہلاتی ہے۔ اگر آپ نے ایک ویب پیج میں کئی اشتہارات لگا رکھے تو یہ تعداد زیادہ ہو جائے گی۔ مثال کے طور پر اگرآپکی ویب سائٹ کے ایک صفحے پر دو عدد ایڈ یونٹ Ad Unitsلگے ہیں اور آپکا صفحے پانچ بار کھولا جاتا ہے تو امپریشنز کی تعداد پانچ ضرب دو = دس ہو جائے گی۔ کلک Click ایک قابل قبول کلک وہ ہوتا ہے جو ایک حقیقی صارف آپکی ویب سائٹ پر آ کر کسی ایسے اشتہار پر کرتا ہے جو واقعی کسی ایسی ویب سائٹ یا ویب صفحے کا ہے جہاں اس صارف کے مطلب کی کوئی چیز موجود ہو۔اس کلک کے نتیجہ میں اشتہار دینے والا گوگل کو ایک طے شدہ رقم دیتا ہے۔ جس میں سے گوگل اپنی کمیشن کاٹ کربقیہ رقم آپکے کھاتے میں منتقل کر دیتا ہے۔ پیج سی ٹی آر PageCTR سی ٹی آر دراصل کلک تھرو ریٹ کا مخفف ہے ۔آپکی ویب سائٹ پر ایک سو بار اشتہار نظر آنے پر آپکی ویب سائٹ کے صارفین کتنی دفعہ ان اشتہارات پر کلک کرتے ہیں۔ مثال کے طور آپکی ویب سائٹ پر 500 بار اشتہار ظاہر ہونے پر صارفین ان پر 25 مرتبہ کلک کرتے ہیں تو سی ٹی آر 25 کو 500 پر تقسیم کرنے سے حاصل ہونے والی مقدار ہو گی۔ یعنی پانچ فیصد۔ ای سی پی ایم Page eCPM ای سی پی ایم دراصل ایفیکٹو کاسٹ پر تھائوزینڈ امپریشنز کا مخفف ہے۔یعنی آپکی ویب سائٹ پر ایک ہزاربار اشتہار کے ظاہر ہونے پر آپکو کتنی آمدن ہو گی۔یہ مقدار ہم کمائی کو امپریشنز پر تقسیم کر کے حاصل کرتے ہیں۔ اس مقدار کو ہم مختلف ایڈسینس چینلز اور ایڈورٹائزنگ پروگرامز کا موازنہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | shafresha (02-12-10), فرحان دانش (02-12-10), پاکستانی (03-12-10), محمد یاسرعلی (02-12-10), ابرارحسین (02-12-10), بلال اویسی (01-12-10), عبدالقدوس (01-12-10) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
اچھی تحریر ہے یاسر بھائی
|
|
|
|
| عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا | بلال اویسی (01-12-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
اچھی نہیں بہت اچھی ہے بنیادی معلومات ہیں اگر مزید کسی قسم کی ہوسکیں تو ضرور شیئر کیجئے گا۔ شکریہ
__________________
اور ہم نے کوئی رسول نہ بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب! تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں اور رسول ان کی شفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔النساء:64 ترجمعہ:امام احمدرضابریلوی |
|
|
|
| بلال اویسی کا شکریہ ادا کیا گیا | یاسر عمران مرزا (01-12-10) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,232
شکریہ: 2,665
1,641 مراسلہ میں 3,772 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس تحریر سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ مزید تحاریر کا انتظار رہے گا۔
|
|
|
|
| فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا | یاسر عمران مرزا (02-12-10) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,856
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
شیئرنگ کا شکریہ بھائی |
|
|
|
| زارا کا شکریہ ادا کیا گیا | یاسر عمران مرزا (02-12-10) |
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,655
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے تجویز کرتا ہوں
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتے, ہوتا, ہے۔, کھولیں, کوئی, کلک, کرتے, گوگل, ویب, واقعی, والی, نظر, منتقل, آپکے, آر, انٹرنیٹ, استعمال, بار, جائے, دفعہ, دیکھ, طور, صفحہ, صفحات, صارفین |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| گوگل ایڈسینس میں اپلائی کرنے کا طریقہ کار | زارا | Business | 23 | 02-12-11 02:06 PM |
| گوگل ایڈسینس کا اکاوئنٹ بند ہونے کی وجوہات | زارا | Business | 12 | 13-12-10 02:33 PM |
| گوگل ایڈسینس کیا ہے؟ | زارا | Business | 8 | 06-12-10 10:36 AM |
| ::: آپ کا گوگل ایڈسین اکاﺅنٹ ::: | Student | Buy, Sell or Trade | 32 | 07-11-10 07:26 AM |
| ایڈسینس چند مشورے | گل | Business | 12 | 06-11-10 10:00 PM |