واپس چلیں   پاکستان کی آواز > Web Masters > Business




گوگل ایڈسینس کی چند مزید ٹرمز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-10, 05:38 PM   #1
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,404
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post گوگل ایڈسینس کی چند مزید ٹرمز

گوگل ایڈسینس کی چند مزید ٹرمز

گوگل ایڈسینس کی چند بنیادی ٹرمز کی تعریف میں ایک پہلے تھریڈ میں کر چکا ہوں۔
گوگل ایڈسینس کی ٹرمز سے واقفیت حاصل کریں
یہاں چند مزید ٹرمز کی تعریف بیان کر رہا ہوں۔ مستقبل میں ان شا ء اللہ مزید پیش کروں گا۔

ایڈ یونٹ Ad Unit

اشتہارات کا ایک مجموعہ جو تصاویر یا لکھائی کی شکل میں ایک مخصوص منتخب کیے گئے سائز میں کسی بھی ویب صفحے پر ظاہر ہو۔ اپنے ایڈ سینس اکاونٹ میں آپ اشتہارات کی نوعیت۔ رنگ، تحریری اشتہارات کی شکل وغیرہ اختیار کر سکتے ہیں۔ بعدازاں آپکو ایک جاوا سکرپٹ اور ایچ ٹی ایم ایل پر مشتمل کوڈ دیا جاتا ہے جسے آپ اپنے ویب صفحے میں لگا سکتے ہیں۔


ایڈ کوڈ Ad Code

ایک ایڈ یونٹ کے لیے جو ایچ ٹی ایم ایل کوڈ گوگل آپکو مہیا کرتا ہے تا کہ آپ اسے اپنے ویب صفحے کی ایچ ٹی ایم ایل میں شامل کر کے اشتہار کا ظاہر ہونا ممکن کرتے ہیں۔


سی پی سی Cost-per-click (CPC)

کاسٹ پر کلک وہ رقم ہے جو آپکی ویب سائٹ پر لگے گئے اشتہار پر ایک کلک ہونے کے بعد گوگل ایڈ سینس کی طرف سے بطور کمیشن آپکو دی جاتی ہے۔ کیوں کہ ایسا ہونے کے بعد آپ کے توسط سے ایک انٹرنیٹ صارف گوگل کے ان صارفین تک جاتا ہے جنہوں نے گوگل ایڈورڈز کو صارفین بھیجنے کے لیے پیسے جمع کرا رکھے ہوتے ہیں۔ کسی بھی اشتہار کی کاسٹ پر کلک اشتہار دینے والا متعین کرتا ہے۔ قیمت کے کم یا زیادہ ہونے کی بنیاد پر گوگل ان اشتہارات کے لیے اچھے ویب صفحات یا عام درجے کے ویب صفحات پر ظاہر ہونا متعین کرتا ہے۔ تاہم یہ بحث گوگل ایڈورڈز کے متعلقہ ہے جو کہ ہمارا موضوع نہیں ہے۔


کرالر Crawler

کرالر کو عام طور پر سپائڈر یا بوٹ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل ایک سافٹ وئر ہے جو مسلسل انٹرنیٹ پر موجود ویب صفحات کو پڑھتا رہتا ہے اور ان صفحات میں موجود ڈیٹا کو ان کے متعلقہ زمرہ جات میں محفوظ کرتا رہتا ہے۔ کرالر کسی بھی وقت آپ کے ویب صفحے پر آ کر آپکے صفحے پر موجود مواد کا جائزہ لیتا ہے اور پھر اسی طرز کے اشتہار آپ کے صفحے پر ظاہر کرتا ہے جس قسم کا مواد آپکے ویب صفحے پر موجود ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کھیلوں کے متعلق مضامین لکھتے ہیں تو آپکی ویب سائٹ یا بلاگ پر گوگل کی جانب سے کھیلوں کا سامان بنانے والے اداروں کے اشتہار ظاہر ہوں گے۔ یا مختلف سپورٹس کلب کے اشتہار ظاہر ہوں گے۔


ٹیکسٹ ایڈز یا امیج ایڈز Dynamic image ads or Text Ads

گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کو بنیادی طور پر دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ٹیکسٹ پر مبنی اشتہارات جن میں صرف عبارت ہوتی ہے اور تصویری اشتہارات جن میں اشتہار دینے والا اپنا پیغام ایک تصویر کی صورت میں پیش کرتا ہے


ایڈ رینک اور پوزیشنگ Ad rank/Positioning

کسی بھی اشتہار کا اچھے ویب صفحات اور ان صفحات پر واضح مقامات پر ظاہر ہونا ان کی کاسٹ پرکلک کی قیمت کے حوالے سے متعین کیا جاتا ہے۔


چینل Channel

جو لوگ گوگل ایڈسینس کا اکاونٹ حاصل کر لیتے ہیں انہیں پبلشر کہا جاتا ہے۔ کیوں کہ وہ گوگل اشتہارات اپنے ویب صفحات پر پبلش کرتا ہے۔ کوئی بھی پبلشر اپنی مختلف ویب صفحات یا ویب سائٹس سے ہونے والے کلکس کی تعداد معلوم کرنے کے لیے چینل بنا سکتا ہے۔ یوں وہ معلوم کر سکتا ہے کہ کونسی ویب سائٹ پر اسے زیادہ صارفین مل رہے ہیں اور کتنی آمدن ہو رہی ہے۔ یوں کم آمدن ہونے والی ویب سائٹس یا ویب صفحات پر محنت کر کے انہیں بہتر بنا سکتا ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (05-12-10), ابرارحسین (05-12-10)
پرانا 05-12-10, 07:31 PM   #2
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,404
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گوگل ایڈسینس سے متعلقہ میرے اور زارا کے مزید معلوماتی تھریڈز کے روابط۔

گوگل ایڈسینس کیا ہے؟

گوگل ایڈسینس میں اپلائی کرنے کا طریقہ کار

گوگل ایڈسیسن کی آمدنی بڑھائیں

گوگل ایڈسینس کا اکاوئنٹ بند ہونے کی وجوہات

گوگل ایڈسینس کی ٹرمز سے واقفیت حاصل کریں

ایڈسینس چند مشورے

گوگل ایڈسنس کے بارے میں‌سوال و جواب
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ads, business, image, ہوتے, ہے۔, کلک, گوگل, پہلے, ویب, وقت, لوگ, چینل, ممکن, معلوم, اللہ, انٹرنیٹ, تحریری, تصاویر, سافٹ, شکل, عبارت, صفحات, صارف, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایڈسینس کا مستقبل زارا گپ شپ 2 31-01-11 08:07 PM
گوگل ایڈسینس کا اکاوئنٹ بند ہونے کی وجوہات زارا Business 12 13-12-10 02:33 PM
گوگل ایڈسینس کیا ہے؟ زارا Business 8 06-12-10 10:36 AM
::: آپ کا گوگل ایڈسین اکاﺅنٹ ::: Student Buy, Sell or Trade 32 07-11-10 07:26 AM
ایڈسینس چند مشورے گل Business 12 06-11-10 10:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger