واپس چلیں   پاکستان کی آواز > Web Masters > Business




xtraorbit360.com:انٹرنیٹ کا بڑا فراڈ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-12-11, 10:15 AM   #1
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مراسلات: 50
کمائي: 1,226
شکریہ: 396
40 مراسلہ میں 133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default xtraorbit360.com:انٹرنیٹ کا بڑا فراڈ؟

xtraorbit360.com:انٹرنیٹ کا بڑا فراڈ؟

انٹرنیٹ پر کسی بھی جگہ چلے جائیں ، گھر بیٹھے لاکھوں روپے کمانے کے خواب ہر جگہ بکھرے پڑے ہیں۔ کوئی ویب سائٹ بنا کر لاکھوں کمانے کے خواب دیکھتا ہے تو کوئی گھر بیٹھےگوگل ایڈسینس پر ہزاروں ڈالرز کے جھانسے میں رہتا ہے۔آن لائن ڈیٹا اینڑی، کیپچا اینٹری، آن لائن ایڈ پوسٹنگ وغیرہ بھی یہی اسی قبیل کے ہی آن لائن کام ہیں۔

پاکستان میں آن لائن ایڈ پوسٹنگ کا تصور کُچھ زیادہ پُرانا نہیں ہے۔ گزشتہ چند سال سے کئی کمپنیاں اس میدان کار میں خود بھی قسمت آزمائی کر رہی ہیں اور دوسروں کو بھی قسمت آزمائی کا موقع دے رہی ہیں۔ اس میں ممبر کو کام کرنے کے لیے کمپنی سے پیکج خریدنا پڑتا ہے۔ اس پیکج کی قمت چند ہزار سے لے کر ہزاروں روپے تک ہوتی ہے۔ پھر اس پیکج کے مطابق ممبر کو کام ملتا ہے ۔ جو ممبر جتنا کام کرے گا اس کو اتنی کمائی ہو گی۔

اس میدان میں لوگوں نے کمایا بھی ہے گنوایا بھی ہے۔ شاید کہنا یہ چاہیے کہ بحیثیت مجموعی کمایا کم ہے اور گنوایا زیادہ ہے۔ زیادہ تر ممبرز جعلی کمپنیوں کے ہاتھوں فراڈز کا شکار ہوتے ہیں اور کوئی کام ملے بغیر ہی اپنی رقم گنوا بیٹھتے ہیں۔ کافی ممبرز مناسب ٹریننگ نہ ملنے کی وجہ سے کام نہیں کر پاتے اور اپنی رقم ضائع کر بیٹھتے ہیں۔ جبکہ چند ممبر ہی ہوں گے جو کسی حد تک کُچھ کمانے کے قابل ہوپاتے ہیں۔

اس وقت ہمارا موضوع جعلی کمپنیاں ہیں ۔ عارضی طور پر جگہ کرائے پر لے کر پُرکشش اور دلفریب اشتہارات کے ذریعہ لوگوں کو اپنی طرف مائل کیا جاتا ہے ۔ پیکج فیس کے بہانے ان سے ہزاروں روپے بٹور لئیے جاتے ہیں اور پھر ایک دو ماہ میں ہی وہ آفس صفحہ ہستی سے یوں غائب ہو جاتا ہے جیسے اس کا وجود ہی نہیں تھا۔

لیکن حیران کُن طور پر چند کمپنیاں ایسی بھی ہیں جو ایک طویل عرصہ تک میدان کار میں سرگرم رہتی ہیں ۔ انکا طریق کار ایسا ہوتا ہے کہ آغاز میں ایسا لگتا ہے جیسے وہ آن لائن کام کر کے وہ واقعی پیسہ کما رہا ہے۔ لیکن چند مہینوں میں ہی وہ اُکتا کر کام چھوڑ بیٹھتا ہے۔ اسی قبیل کی ایک کمپنی http://www.xtraorbit360.comبھی کہی جاتی ہے۔ اس وقت اس کمپنی اور دوسری کمپنی میں زوروں کی ٹھنی ہوئی ہے۔ دونوں کمپنیاں ایک دوسرے پر خوب کیچڑ اُچھال رہی ہیں۔ مجھے بھی اس سلسلے میں متعدد ای میل وصول ہوتی رہی ہیں۔ جن کا میں دلچسپی سے مطالعہ کرتا رہا ہوں۔ میں نے صرف مطالعہ کیا بلکہ اس سلسلے میں تھوڑی سی چھان بین بھی کی۔ اس چھان بین کے نتائج مختصر انداز میں پیش کرتا ہوں

1: http://www.xtraorbit360.comوالوں کا دعویٰ ہے کہ انکا ہیڈ آفس سویڈن میں ہے اور انہوں نے وہاں کا فون نمبر بھی دیا ہوا ہے۔ جو یہ ہے۔ 0046720032293 ۔ میں نے اس پر درجنوں سے زائد مرتبہ کال کرنے کی کوشش کی۔ لیکن کوئی کنیکٹوٹی ظاہر نہیں ہوتی۔ یہ حیران کُن ہے۔ فورم کے انٹرنیشنل ممبرز خاص کر مرزا عامر صاحب سے درخواست ہے کہ وہ اس نمبر پر کال کرنے کی کوشش کریں۔ اسی آفس کا جو ای میل ایڈریس دیا گیا ہے اس پر ای میل کرو تو کوئی جواب موصول نہیں ہوتا۔

2:http://www.xtraorbit360.comنے فیصل آباد میں اپنا جو آفس کا ایڈریس بیان کیا ہوا ہے،
Offlice Address : FDA Falt # 19,W-Block , Madina Town, Faisalabad, Pakistan.
میں نے اپنے ایک دوست سے جو فیصل آباد کا مقامی ہے سے کہا کہ وہ اس آفس کی معلومات لے۔ لیکن بدقسمتی سے میرے دوست کا کہنا ہے کہ بیان کردہ علاقے مدینہ ٹاؤن جو کہ سوسن روڈ کے پاس واقع ہے میں ، اُسے ایسے کسی دفتر کا وجود نہیں ملا۔ اگر فورم کا کوئی ممبر فیصل آباد میں رہتا ہو تو براہ مہربانی اس بارے میں تفصیلی بات بیان کرے۔

3:http://www.xtraorbit360.comکے پاکستان آفس کے مالک کا نام چوہدری بابر بتایا جاتا ہے۔ میں نے بارہا ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن انہوں نے میری کال اٹینڈ نہیں کی۔ یہ سلسلہ میں نے کئی دن تک جاری رکھا۔ لیکن مجھے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انکی ویب سائٹ پر موجود فرینچائز کا فون نمبر معلوم کر کے میں نے جب فرینچائز والوں سے اس بابت معلوم کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کسی اجنبی سے بات نہیں کرتے اور بہت مصروف رہتے ہیں۔ یہ بات شکوک میں اضافہ کرتی ہے۔ عجیب بات ہے کہ ان کے آفس کا کوئی لینڈ لائن نمبر بھی نہیں دیا گیا کہ انسان انکے کسی نمائندہ سے بات کر لے۔

4:جب میں نے انکی فرینچائز سے کہا کہ میں فیصل آباد جانا چاہتا ہوں تاکہ ان سے ٹریننگ لے سکوں اور فرینچائز بھی۔ تو انہوں نے اس بارے میں معذوری کا اظہار کیا کہ وہ بھی کبھی فیصل آباد نہیں گئے۔ اس لیے وہ میری مدد نہیں کر سکتے۔ میں نے کئی فرینچائزز سے رابطہ کیا، سبھی کا یہی کہنا تھا۔ اس بات نے میرے شکوک میں پیہم اضافہ کیا

5:میں نے اس پر کام کرنے والوں کے بارے میں تحقیق کی۔ انکی ویب سائٹ پر جو نمبرز دئیے گئے ہیں کلائینٹس کے وہ سبھی تو یہی کہتے ہیں کہ جی ہاں ہمیں پیسے ملتے ہیں۔ لیکن میں نے انٹرنیٹ پر جب تلاش کی تو مجھے دوسرا موقف بھی پڑھنے کر ملا۔ کُچھ ممبرز ایسے بھی ہیں جو اس ویب سائٹ پر مقدمہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انکے بیان کے مطابق " جب ان سے پیکج لو تو پہلے مہینے یہ آپ کے اکاؤنٹ میں 60 ڈالرز کے لگ بھگ رقم ظاہر کر دیتے ہیں۔ دوسرے مہینے یہ رقم کم ہو کر 20 ڈالرز کے لگ بھگ ہو جاتی ہے۔ اور جب ان سے پوچھو کہ کس بات کی کٹوتی کی جارہی ہے تو یہ لوگ فون اٹینڈ کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ "

اس شکایت کی تفصیل scamsکو ڈیل کرنے والی اس ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔
New Scam xtraorbit360.com in Pakistan

اینٹی فراڈ انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر موجود لنک:
New job scam in Pakistan - Anti-Fraud International

6:انکے کام کی تفصیلات بھی شکوک میں ڈالنے والی ہیں۔ ہر ماہ یہ لوگ اپنی کمپنی کی ایڈورٹائزمنٹ کرواتے ہیں۔ انکے پاس کسی انٹرنیشنل کلائینٹ کا کام آتے نہیں دیکھا گیا۔ ان حالات میں ، میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اپنی ہی کمپنی کی تشہیر کر کے یہ لوگ ماہانی لاکھوں روپے دینے کا دعویٰ کس طرح کرتے ہیں؟جیسا کہ انہوں اپنی ویب سائٹ پر پیمنٹ پروف دئیے ہوئے ہیں۔


میری اب تک کی جو معلومات ہیں ، وہ میں نے شئیر کر دی ہیں۔ اگر آپ کو اس سلسلے میں کوئی معلومات ہیں تو وہ آپ شئیر کر سکتے ہیں ۔
میں متعلقہ کمپنی والوں کے موقف کو بھی خوش امدید کہوں گا۔
ابن حسن آف لائن ہے   Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے ابن حسن کا شکریہ ادا کیا
ayasir83 (04-12-11), فیصل ناصر (03-12-11), فرحان دانش (04-12-11), پاکستانی (06-12-11), یاسر عمران مرزا (03-12-11), نورالدین (08-12-11), محمد یاسرعلی (05-12-11), محمد عویدص (03-12-11), معظم (03-12-11), آصف رضا (07-12-11), بلال الراعی (03-12-11), حیدر (03-12-11), راجہ اکرام (03-12-11), عبیداللہ عبید (03-12-11), عبدالقدوس (03-12-11), عبداللہ آدم (04-12-11)
پرانا 03-12-11, 12:35 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,414
کمائي: 96,326
شکریہ: 52,581
11,201 مراسلہ میں 35,319 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار ان کے بارے میں سُنا ہے کہ یہ لوگ ایک سال سے زائد عرصہ سے کام کر رہے ہیں۔ تو اتنا لمبا فراڈ کیسے ہے؟ فراڈ تو مختصر مدتی ہوتا ہے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 03-12-11, 01:14 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,590
کمائي: 315,434
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,668 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فراڈ تو واقعی مختصر مدتی ہوتا ہے جب کوئی اناڑی کرے ۔۔ لیکن جو اس فن میں ید طولیٰ رکھتے ہوں وہ بچنے کے گر بھی جانتے ہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-12-11), یاسر عمران مرزا (03-12-11), نورالدین (08-12-11), حیدر (03-12-11), عبیداللہ عبید (03-12-11), عبداللہ آدم (04-12-11)
پرانا 03-12-11, 02:30 PM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,111
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,721 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سپیکٹرم آن لائن جابر کیسی ہے؟؟

کسی کو علم ہو تو ضرور بتائے.
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (03-12-11)
پرانا 03-12-11, 02:40 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,414
کمائي: 96,326
شکریہ: 52,581
11,201 مراسلہ میں 35,319 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا میں متعلقہ کمپنی والوں کو اطلاع کرتا ہوں۔ دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-12-11, 03:29 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,590
کمائي: 315,434
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,668 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سپیکٹرم کا بھی سنا ہے حال ماڑا ہی ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (03-12-11)
پرانا 03-12-11, 03:34 PM   #7
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,404
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,051 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مفید معلومات دینے کے لیے شکریہ جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (03-12-11)
پرانا 03-12-11, 04:24 PM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,414
کمائي: 96,326
شکریہ: 52,581
11,201 مراسلہ میں 35,319 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
سپیکٹرم کا بھی سنا ہے حال ماڑا ہی ہے
حال ماڑا ہونے اور فراڈ ہونے میں فرق ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے کسی وجہ سے کسی قسم کے حالات خراب ہو جاتے ہیں اور انسان چاہتے ہوئے بھی ادائیگی نہیں کر پاتا۔ اس کو بہر حال فراڈ نہیں کہا جا سکتا۔

بہر حال ضروری نہیں کہ ایکسٹرا آربٹ والے بھی فراڈ ہی ہوں۔ کبھی کبھی غلط فہمی بھی ہو جاتی ہے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-12-11, 05:24 PM   #9
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,540
کمائي: 66,993
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,777 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کسی بھی آن لائن کمانے والی کمپنی کی جاب نیچر دیکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ بڑے بڑے خواب ہی دراصل کمپنی کے فراڈ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ اگر کسی کے پاس صرف کرنے کے لیے وقت ہے تو وہ اپنی کوشش ایس ای او سیکھنے میں لگا لے ، اگر آپ سرچ انجن کے داؤ پیچ سیکھ جاتے ہیں تو اس بابت کافی کام آن لائن دستیاب ہوتا ہے ۔ میرے ایک دوست کا کزن لندن میں 6 سال رہ کر گیا ہے اور اس نے صرف ایس ای او پر اپنا فوکس رکھا۔ اس کا نتیجہ یہ کہ اسے چائنہ اولمپکس کی لندن کمپین میں کام مل گیا جس میں اسے ایک کمپنی کے لیے کی ورڈ "ٹکٹس فار چائنہ اولمپکس" کو آپٹمائز کرنا تھا۔

وہ کمپنی ٹکٹس سیل کرتی تھی۔ اس نے یہاں بیٹھ کر پاکستان میں 20 لوگوں کی ٹیم بنا کر کام کرنا شروع کیا اور اولمپکس سے پہلے ہی اس سائٹ کو ٹاپ پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔ اس دوران اس کی کمائی پر کوئی بھی اندازہ لگانا ہوا میں تیر چلانا ہے۔ گزشتہ سال وہ ویزہ کی مدت نا بڑھنے کی وجہ سے واپس چلا گیا لیکن اس کی پی آر ابھی بھی اسے پاؤنڈز میں کام دلوا رہی ہے۔ اس کے بدلے اس کا کزن کلائنٹ کے پاس جاتا ہے اور سکائپ پر میٹنگ کروا دیتا ہے اور وہ وہاں بیٹھ کر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ساری تمہید کا مقصد صرف یہ باور کروانا ہے کہ اگر کمائی کرنی ہے تو ہنر سیکھنا پڑے گا۔ ڈیٹا انٹری کوئی جاب نہیں ہوتی۔ اور بہت سے ایسے کام ہیں جن کے لیے آپ کو کوئی خاص تکنیکی ہونا ضروری نہیں‌بلکہ محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آف ٹاپک مراسلہ ہے تو حذف کیا جا سکتا ہے
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc

Last edited by معظم; 03-12-11 at 05:58 PM.
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-12-11), یاسر عمران مرزا (03-12-11), نورالدین (08-12-11), محمد یاسرعلی (05-12-11), آصف رضا (07-12-11), حیدر (03-12-11), راجہ اکرام (05-12-11), عبدالقدوس (05-12-11)
پرانا 03-12-11, 09:05 PM   #10
Senior Member
مقبول
 
محمد عویدص's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 111
کمائي: 1,757
شکریہ: 141
50 مراسلہ میں 82 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کے آخری پیرے میں واقعی ساری زندگی کے تجربات اور نتائح ملتے ہیں۔ بہت بہت شکریہ ایسی مفید پوسٹ شییر کرنے۔ ۔۔ لیکن جاتے جاتے ایک حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا مفہوم گوش گزار کرنے کی بھی سعادت حاصل کرونگا۔ نبی کریم رؤف و رحیم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارکہ " رزق کے دس حصے ہیں، نو فقط تجارت میں ہیں" :
جزاک اللہ عزوجل
__________________
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے || میرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے
حرم کی زمین اور قدم رکھ کر چلنا
|| ارے سر کا موقع ہے او جانے والے
محمد عویدص آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عویدص کا شکریہ ادا کیا
آصف رضا (07-12-11), عبداللہ آدم (04-12-11)
پرانا 04-12-11, 11:50 PM   #11
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 12
کمائي: 127
شکریہ: 2
11 مراسلہ میں 27 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلو ما ت دینےکا بھت شکر یھ۔
ayasir83 آف لائن ہے   Reply With Quote
ayasir83 کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (06-12-11)
پرانا 05-12-11, 01:42 AM   #12
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,530
کمائي: 298,224
شکریہ: 36,136
13,829 مراسلہ میں 40,304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے زیادہ تو نہیں‌پتہ ان چیزوں کے بارے میں لیکن اس سائٹ کی شکل ہی فراڈ والی لگتی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (06-12-11)
پرانا 05-12-11, 02:36 AM   #13
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,514
کمائي: 118,821
شکریہ: 13,538
4,915 مراسلہ میں 16,726 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن حسن مراسلہ دیکھیں

1: http://www.xtraorbit360.comوالوں کا دعویٰ ہے کہ انکا ہیڈ آفس سویڈن میں ہے اور انہوں نے وہاں کا فون نمبر بھی دیا ہوا ہے۔ جو یہ ہے۔ 0046720032293 ۔ میں نے اس پر درجنوں سے زائد مرتبہ کال کرنے کی کوشش کی۔ لیکن کوئی کنیکٹوٹی ظاہر نہیں ہوتی۔ یہ حیران کُن ہے۔ فورم کے انٹرنیشنل ممبرز خاص کر مرزا عامر صاحب سے درخواست ہے کہ وہ اس نمبر پر کال کرنے کی کوشش کریں۔ اسی آفس کا جو ای میل ایڈریس دیا گیا ہے اس پر ای میل کرو تو کوئی جواب موصول نہیں ہوتا۔
السلام علیکم

فون نمبر کے حوالہ سے 0046 کنٹری کوڈ

7200 Sweden Mobile Comviq کا موبائل کوڈ ھے۔ یعنی یہ نمبر موبائل فون کا ھے۔ جو کام نہیں کر رہا میں نے بھی ابھی کال کر کے چیک کیا ھے۔ اس میں ایسا ہوتا ھے کہ پاکستان سے کوئی یہاں کی سم منگواتا ھے تو وہ سم پاکستان میں بغیر کریڈٹ ڈالے 6 مہینے تک کام کرے گی اور رنگ بھی لگے گی۔ اگر اس سم میں کریڈٹ پڑا ہو گا تو وہ سم اس وقت تک کام کرے گی جب تک پیسے ختم نہیں‌ ہو جاتے پھر اس کے بعد 6 مہینے بعد بند ہو جائے گی۔ یہ سم کال کے حوالہ سے بہت مہنگی پڑتی ھے کیونکہ اس میں سننے کے بھی پیسے چارج ہوتے ہیں۔
فائنل یہ نمبر ڈیڈ ھے۔

اس کی ویب لوکیشن میں نے معلوم کرنے کی کوشش کی ھے جو ہائیڈ آ رہی ھے، بہت کاریگر بندے ہیں جو اس پر کام کر رہے ہیں۔

مرزا بھائی کی معلومات کا بھی انتظار فرما لیں۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-12-11), معظم (06-12-11), حیدر (06-12-11), راجہ اکرام (07-12-11), عبدالقدوس (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 06:47 AM   #14
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,412
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,425 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب لوگوں کو سمجھایا جاتا ہے کہ بھئی ایسی کمپنیز دو نمبر ہوتی ہے تو لوگ اپنا فلسفہ یا تاویلیں پیش کرنی شروع کردیتے ہیں۔اور اُن کی زیادہ تر کوشش آپ کو جھوٹا ثابت کرنے کی ہوتی ہے ۔
اسلئے میں نے ایک اصول بنا رکھا ہے۔
میں کہہ دیتا ہوں۔ زبردست یار لگاو 20 ہزار کچھ نا سہی تو تجربہ تو ضرور ہی حاصل کرلو گے نا

اس اصول کی وجہ سے اکثر لوگ مجھے خودغرض اور ریزورڈ‌ٹائپ بھی سمجھتے ہیں
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-12-11), معظم (06-12-11), حیدر (06-12-11), عبداللہ آدم (06-12-11)
پرانا 06-12-11, 03:24 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,915
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے کیو بھائی ساتھ میں ایک لائن یہ بھی ایڈ کر دیا کریں
" آپ تجربہ کر کے دیکھ لو لیکن میرے تجربے کے مطابق یہ کام ٹھیک نہیں"
ورنہ مشورہ لینے والے کا آپ سے اعتماد اٹھ سکتا ہے۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
معظم (06-12-11), حیدر (06-12-11)
جواب

Tags
com, faisalabad, international, pakistan, php, فورم, کوشش, ویب, موقع, ای میل ایڈریس, انٹرنیٹ, انسان, اجنبی, تلاش, جواب, خوش, دوست, درخواست, سال, عامر, عجیب, عرصہ, غائب, صفحہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ذوالفقار مرزا کا حملہ لیکن آخری مکا رحمن ملک کا نہ ہو؟ فیصل ناصر سیاست 8 03-09-11 09:56 PM
واشنگٹن کے ناخداﺅ! یہ کیا کر رہے ہو؟ saad-oad اپکے کالم 0 03-07-11 06:40 PM
شادی کس کی مرضی سے ہو؟ خرم شہزاد خرم گپ شپ 73 02-02-11 06:16 PM
’گجرات کا سچ‘، فائدہ کس کو؟ چاچا کمال اسلام اور مغربی دنیا 0 27-10-07 05:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger