| C & C++ Language C & C++ Language |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اسلام علیکم۔
امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے۔ سی ، سی پلس پلس کی کلاس 2-2 کے ساتھ آپ کا استاد حاضر ہے۔ پچھلی کلاس میں ہم نے کریکڑ ایلفابیٹ ، کی ورڈز کے بارے میں پڑھا تھا امید ہے کہ آپ سب کو یاد ہو گا آج کا لیکچر بھی تھیوری پر مبنی ہو گا۔ جس وجہ سے بوریت سے بچنے کے لئے ہم ایک چھوٹا سا پروگرام بھی بنائیں گے جو اللہ کا نام لے کرآج کی کلاس شروع کرتے ہیں۔ ڈیٹا: کمپیوٹر مختلف قسم کے مواد(ڈیٹا) پر کام سر انجام دیتا ہے۔ یہ مواد کمپیوٹر کو ان پٹ کے طور پر دیا جاتا ہے جس کو وہ پروگرام کی ہدایات کے مطابق سرانجام دے کر آوٹ پٹ کی شکل میں ہمیں واپس مہیا کر دیتا ہے۔پروگرام بنانے کے لئے ڈیٹا کو مدنظر رکھنا پروگرامنگ کا ایک بنیادی جز ہے۔ ڈیٹا کی اقسام: سی لینگوئج کے اند ڈیٹا مندرجہ ذیل صورتوں میں موجود ہے۔ 1 : حروف یا کریکٹر 2 : صیحح اعداد یا انٹیجر 3 : حقیقی یا رئیل اعداد 4 : ڈبل مستقلات یا کانسٹنٹ: حروف تہجی،نمبرز علامات مل کر مستقل بناتے ہیں۔جن سے مراد وہ مقدار ہوتی ہے جو کہ تبدیل نہیں ہو سکتی۔یہ ویری ایبل کے اندر محفوظ ہوتی ہے ویری ایبل کی مقدارتبدیل ہو سکتی ہے مگر یہ تبدیل نہیں ہو سکتے۔ مثال کے طو ر پر: 2x+3y=30 ان میں x,y ویری ایبل ہیں جن کی مقدار تبدیل ہو سکتی ہے مگر 2،3،20 مستقل ہیں۔ کانسٹنٹ کی دو اقسام ہوتی ہیں 1 : پرائمری کانسٹنٹ 2: سکینڈری کانسٹنٹ متغیرات یا ویری ایبل: ویری ایبل ایسی مقدار ہوتی ہے جو کہ پروگرام کے چلنے کے دوران تبدیل ہوسکتی ہیں یا بدلتی رہتی ہیں۔ جیسا کہ ہم نے کانسٹنٹ کی مثال میں ان کا ذکر کیا ہے۔ ُُُ Last edited by پاکستانی; 17-03-09 at 03:02 AM. وجہ: to reopen it |
|
|
|
| پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا | منتظمین (17-03-09) |
| کمائي نے پاکستانی کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 17-03-09 | منتظمین | C & C++ Language | 50 |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
پہلی کلاس میں ہم نے جو پرگرام بنایا تھا اس میں ہم نے صرف ایک تحریر کو سکریں پر ظاہر کروایا تھا آج کہ پروگرام میں ہم تحریر کو سکرین پر ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ یوزر سے ان پٹ بھی لینے کی مشق کریں اور ساتھ ساتھ ایسکی کوڈز کے بارے میں بھی جانے گے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کے کمپیوٹر صرف بائنری زبان سمجھتا ہے اس سے ایک عام سے بات کو ذہین میں آتی ہے کہ جب ہم کی بورڈ سے کوئی پریس کرتے ہیں تو وہ ایک خاص نمبر کی شکل میں کمپیوٹر کو وصول ہوتا ہے۔جس کو ہم ایسکی کوڈ کہتے ہیں۔ اس پروگرام سے ہم ویری ایبل کو بیان کرنے، اور ساتھ ساتھ اس سے ظاہر ہونے والے ایسکی کوڈ کو حاصل کرنے گے۔ پروگرام نمبر 1 کلاس 2-2:ِ include# >stdio.h< include<conio.h> void main() { char ch; printf("please type a character:"); ch=getche(); printf("the ascii code for %c is %d,ch); getche(); } اس پروگرام کا اگر باغور مشاہدہ کیا جائے تو اس مییں پہلی بات جو ہے وہ ہماری void mian سے نیچے والی لائن ہے char اس میں ہم نے ایک ویری ایبل واضح declare کیا ہے جس کا نام ch رکھا ہے سی لینگوئج میں کسی بھی ویری ایبل سے کام لینے کے لئے اس کا واضح کرنا لازمی ہے۔۔ ویری ایبل کو واضح کرنے کے بعد ہم نے پروگرام میں ch=getche کے ذریعے سے یوزر سے ان پٹ لینا ہے۔ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہو کہ getche سے مراد get character ہے جب ہم کو ئی بھی بٹن پریس کریں گے تو ہمارا پروگرام اس کو اس کمانڈ کے ذریعے فورا وصول کر لے گا۔ printf("the ascii code for %c is %d,ch); آخری لائن میں ہم نے printf کے ذریعے سے اپنی سٹیٹمنٹ اور ویری ایبل کا نتیجہ ظاہر کیا ہے اس میں %C ڈیٹا کی کریکٹر قسم اور %d حاصل ہونے والے ڈیٹا کی انٹیجر قسم کو بیان اور ظاہر کرے گا۔ جبکہ کوما کے بعد لکھا گیا ,ch اس کی لوکیشن اور حاصل کردہ ڈیٹا کے ساتھ %d,%c کو منسلک کر گا جس کے بعد ہمیں حاصل ہونے والا نتجہ ظاہر ہو جائے گا۔ مزید ہم اگلی مثال میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا | bas_tera_intazar (24-03-09), وقاص0097 (20-05-09) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
مثال نمبر ایک میں ہم نے getche کے ذریعے سے یوزر سے ایک ویلیو لی اور اسے سکرین پر پرنٹ کروا دیا تھا اب ہم اس مثال میں ایک اور کمانڈ scanf کے ذریعے سے ایک پروگرام بناتے ہیں
include# <stdio.h> include# <conio.h> void main() { int a; int b; int c; clrscr(); scanf("%d",&a); scanf("%d",&b); c=a+b; printf("%d",c); getche(); } اس پروگرام میں ہم نے تین انٹیجر قسم کے ویری ایبل متعارف کروائے ہیں جس کے لئے ہم نے تین لائنوں میں int سے ڈیٹا کے قسم واضح کرنے کے بعد اس کا نام رکھا ہے اس کو تحریر کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ہم ایک ایک لائن میں ویری ایبل کو متعارف کروا دیں جبکہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہم ایک ہی لائن میں ان کو کوما کی مدد سے علیحدہ علیحدہ کر کے متعارف کروا دیں جس کا طریقہ کچھ یوں ہو گا int a,b,c اس مثال میں دوسری کمانڈ جو ہم نے استعمال کی ہے وہ ہے کلئیر سکرین clrscr ۔اس کا کام کرسر کو پہلی لائن میں لے جانا اور سابق نتجہ کو سکرین سے صاف کرنا ہوتا ہے۔ & یہ ایڈریس سائن ہے جو کہ یوزر سے حاصل کردہ مقدار کو ویری ایبل کے ساتھ منسلک کرتا ہے جیسا کہ scanf("%d",&a); اس جگہ پر جو ویری ایبل یوزر دائر کر گا وہ a کی نام سے اس کی لوکیشن پر محفوظ کیا جائے گا۔ c=a+b; اس کمانڈ میں ہم نے c ویری ایبل کو a اور b کو جمع کرنے کا فنکشن ادا کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔ جبکہ اس سے حاصل ہونے والے نتجہ کو ظاہر کرنے کے لئے مثال نمبر ایک کی طرح کوما کے بعد ویری ایبل کا نام لکھا کر ویری ایبل کو call کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ آپ سب کو آج کی کلاس پسند آئے گی اور آپ اس کو حل کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ وقت کی کمی کی وجہ سے میں اس مثال کا حل اس وقت مہیا نہیں کر سکتا۔جو کہ آپ کو ایک دن بعد مہیا کر دیا جائے گا۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ والسلام پاکستانی |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا | bas_tera_intazar (24-03-09), وقاص0097 (20-05-09) |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
پسند کرنے کا شکریہ منتظمین بھائی۔
|
|
|
|
| پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا | bas_tera_intazar (24-03-09) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,280
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,479 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت ہی عمدہ کام جناب زبردست مراسلات
|
|
|
|
| wajee کا شکریہ ادا کیا گیا | bas_tera_intazar (24-03-09) |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بہت شکریہ وقاص امید ہے کہ ان مثالوں کو خود سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
|
|
|
|