واپس چلیں   پاکستان کی آواز > English Forums > English Literature and Books




Junaid Nazir Sad Loss

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-09-10, 11:49 PM   #1
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,516
کمائي: 118,832
شکریہ: 13,541
4,915 مراسلہ میں 16,727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Junaid Nazir Sad Loss

Junaid Nazir Sad Loss

Sad loss of a talented teen Bristol boxer and a top athlete



FORMER boxing world champion Glenn Catley has led tributes to "natural athlete" and "great character" Junaid
Nazir, who died in a road accident outside his home in Fishponds

Mr Catley, who was coaching the 16-year-old at his boxing academy at Filton College, said he was devastated by
his student's death on Monday

He said: "He was a great kid, a great character and he was showing potential. He was a natural athlete. It's terribly
" sad news

Popular teenager Junaid, right, died after he was involved in a collision with a taxi opposite his home in Fishponds
Road on Monday morning as he made his way to college

Dozens of bunches of flowers and messages of sympathy have been left on the pavement near the spot where he
was knocked down

Junaid, who suffered head injuries in the crash, was a talented boxer at Filton Academy and trained at the Empire
Boxing Club in St Paul's

He was studying for a business NVQ at college and also played in central midfield for the Axa football team

Mr Catley, a former world super-middleweight champion from Frampton Cotterell and a friend of Junaid's father
said: "I was absolutely devastated when I heard the news

"As well as a good boxer, Junaid was also a talented footballer. Whatever he wanted to put his mind to in sport, he
would be good at

"He was a lovely kid, with a huge personality. He was a cheeky chappy who had a constant glint in his eye. He
was an all-round superb athlete who excelled in everything he turned his hand to, especially in sport

Jamie Sanigar, manager of the Empire boxing club, said Junaid was a "nice young lad" and "one of the boys

He said: "He was always friendly and polite and he trained hard. His cousins and friends come here as well – it's
a sad loss.

"He certainly had talent and we were interested to see how he developed this season. With him going to the
academy, boxing was going to be a large part of his life for the next few years. It was all mapped out in front of him

Junaid's tutor at Filton College, Will Downey, paid tribute to a lively student with a great sense of humour

He said: "Whilst I only knew Junaid from the end of August, he had become an integral part of
our Level 1 Business group

"He had a very positive approach to his learning and contributed a positive dynamic to our course

"Full of business ideas, he had already contributed an idea for the Global Entrepreneurship Week that
Level 1 and Level 2 vocational business students are organising for November

"He was a lively student, who had a great sense of humour and was liked by all the students. It was clear he would
achieve on our course and it is very, very sad that he has been denied the opportunity to progress in the world
where I am sure he would have made a positive contribution to society

"He will not be forgotten"

A 47-year-old driver of a Nissan taxi was arrested on suspicion of causing death by dangerous driving and released
on police bail in connection with the fatal collision.


FORMER boxing world champion Glenn Catley has led tributes to "natural athlete" and "great character" Junaid Nazir
who died in a road accident outside his home in Fishponds


TRIBUTES have been paid to a "funny" and popular teenager who died after being hit by a taxi in Fishponds
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-09-10), پاکستانی (30-09-10), مرزا عامر (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 03:51 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واقعی عظیم سانحہ ہے ۔ یہ لڑکا عامر خان (باکسر) کی طرح نام روشن کر سکتاتھا ۔ جس جگہ یہ حادثہ ہوا وہ جگہ میں نے دیکھی ہوئی ہے ۔ اس کے قریب ہی ایک مسجد بھی ہے ۔ جہاں سے تبلیغی اجتماع کی جماعتیں نکلتی ہیں ۔ اس مسجد کی گلی میں ہی مراکش اور پاکستانی ریسٹورنٹ بھی ہے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), فیصل ناصر (01-10-10), کنعان (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 07:01 PM   #3
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,516
کمائي: 118,832
شکریہ: 13,541
4,915 مراسلہ میں 16,727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم مرزا بھائی

آپ ایسٹن میں رہے ہونگے وہاں پر 3 بڑی مساجد ہیں ایک اہلسنت، ایک اہلحدیث جس کی آپ بات کر رہے ہیں اور ایک بنگالیوں کی مسجد ھے۔ فش پاؤنڈز میں گھر ٹائپ ایک چھوٹی مسجد ھے جس کی انتظامیہ کشمیر کے ایک بابا جی کی ھے اور ایک اھلحدیث والوں نے ایک چرچ خرید کر وہاں نئے سرے سے بڑی مسجد بنائی ھے ابھی 2 سال ہوئے ہیں اسے۔

گجرات سے تعلق رکھنے والا کچھ بڑے خاندانوں میں یہ ایک امیرترین، باپردہ اور بہت بڑا قریشی خاندان ھے برسٹل میں، اگر پردہ کے حساب سے بات کروں تو ان کے گھروں کے لڑکوں کو بھی بلا وجہ آپس میں ایک دوسرں کے گھر جانے کی اجازت نہیں اور اگر جائیں گے تو لڑکے صرف لڑکوں کو کام کی غرض سے مل کر واپس آ جاتے ہیں ، اور اسی قریشی خاندان کی لڑکیاں انہیں صرف با پردہ سکول/کالج/یونیورسٹی جانے اور گھر آنے تک ہی محدود ھے، گھر کی چار دیواری اس کے علاوہ کہیں بھی نہیں۔ میرے گھر میں ان کی لڑکیوں اور عورتوں کے آنے کی اجازت ھے میری اہلیہ سے ان کے تعلقات بہت گہرے ہیں۔

جنید جمشید مرحوم کے والد ہیتھرو ائرپورٹ میں بڑے عہدے پر فائز ہیں جو کہ خود برٹش بورن ہیں، اور جس وقت حادثہ پیش آیا وہ اس وقت فرانس میں جاب پرپز پر گئے ہوئے تھے۔

صبح 8 بجے کے قریب حادثہ پیش آیا جب کالج جانے کے لئے اس کی والدہ نے اس کی پھوپھی کو فون کیا کہ آج بارش ہو رہی ھے اور وہ اسے گاڑی میں کالج چھوڑ دے۔ گھر ان کا میں روڈ پر ھے اور گھر کے سامنے بس لین بھی ھے جہاں ٹریفک ممنوع ہوتی ھے اور کیمرہ لگا ہوتا ھے اگر کوئی عام گاڑی اس پر آتی ھے تو اس کی فوٹو اتر جاتی ھے جس پر جرمانہ بھی ہوتا ھے۔ پھوپھی نے اپنی کار سامنے کی طرف گلی میں کھڑی کی اور لڑکے کو فون کیا کہ اس کی کار گھر کے سامنے گلی میں کھڑی ھے، جنید اپنی پھوپھی سے باتیں کرتا ہوا سڑک کراس کر رہا تھا تو حادثہ رونما ہو گیا۔

صبح کے وقت رش ہونے کی وجہ سے روڈ کے دونوں طرف ٹریفک بلاک تھی اور رک رک کر چل رہی تھی۔ جونہی یہ بس لین پر آیا جب یہ موبائل پر اپنی پھوپھی سے بات کر رہا تھا تو ایک سکھ ڈرائیور جس نے اپنی ٹیکسی بس لین پر کی ہوئی تھی اور بہت تیز رفتار میں تھا جنید کو بری طرح ہٹ کیا جس سے جنید کا سر زمین پر لگا اور اسی وقت دماغ سے سارا خون بہہ گیا۔ اس وقت تک اس میں جان تھی اور جب ایمبولینس اسے ہسپتال لے کر گئی تو اس کی جان بچ نہیں پائی۔

والدہ کی سٹیٹمنس کہ جب جنید گھر سے نکلا تو اس کی دادی کھڑکی سے اسے دیکھ رہی تھی، بوڑھی اور نظر کی کمزوری کی وجہ سے دیکھ نہیں پائی کہ کیا ہوا ھے مگر کچھ دیر بعد سڑک پر لوگوں کی بھیڑ ہونے سے اس نے جنید کی والدہ کو آواز دی کہ باہر کچھ ہوا ھے جاؤ اور دیکھو تو جنید کی والدہ نے جواب میں کہا کہ صبح کے وقت سڑک پر رش زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کو لوگوں کی بھیڑ نظر آ رہی ہو گی، میں ابھی کام کر رہی ہوں، جنید کی والدہ نے دوبارہ زبردست آرڈر دیا کہ سب کچھ چھوڑو اور باہر جا کر دیکھو۔ جب جنید کی والدہ نے باہر جا کر دیکھا کہ یہ تو میرا جنید ھے جو خون میں لت پت تڑپ رہا ھے تو اس نے وہاں چیخیں مارنی شروع کر دیں کہ میرے بیٹے کو کوئی بچا لے اسے اٹھا کر ہسپتال لے جاؤ وغیرہ وغیرہ اپنی آنکھوں کے سامنے اس نے اپنے بیٹے کو تڑپ ٹرپ کر مرتے ہوئے دیکھا۔

پھوپھی کی سٹیٹمنس کہ میں اس کے ساتھ فون پر باتیں کر رہی تھی کہ اچانک اس کی آواز بند ہو گئی اس کے بعد میں گلی میں انتظار کرتی رہی اور پھر اس کو کالیں کرنی شروع کر دیں جس پر کوئی جواب نہیں آ رہا تھا سب مس جا رہی تھیں۔ اس نے بھی کار کے بیک مرر سے دیکھا کہ لوگوں کا بہت رش ھے مگر کوئی نوٹس نہ لیا پھر اچانک جب باہر آ کر دیکھا تو اس کا جنید جو کہ خون میں لپٹا ہوا تھا۔

ٹیکسی ڈرائیور جس نے ٹیکسی کا نیا لائسنس پاس کیا تھا اور یہ اس کی پہلی نوکری کا پہلا دن، پہلے پسنجر کے ساتھ پہلی جرنی تھی۔ رش آور میں رش کی وجہ سے اس نے بس لین پکڑی جو کہ ہر وقت خالی ہوتی ھے اور سپیڈ بھی بہت تھی جس سے جنید اس کی ٹیکسی سے ٹکرا گیا۔

جس دن یہ حادثہ پیش آیا اس دن میں اپنے بیٹے کو یونیورسٹی چھوڑنے کے لئے ساڑھے 8 بجے گھر سے نکلا یونیورسٹی کا راستہ 10 منٹ کی ڈرائیو پر ھے اور اس دن کوئی بھی روڈ ایسی نہیں تھی کہ جہاں پر اس ایکسیڈنٹ کی وجہ سے رش نہ ہو جس پر میں ساڑھے 9 بجے یونیورسٹی پہنچا۔ پھر اہلیہ کو ساتھ لے کر اندر کی روڈوں سے ایسٹن پہنچا جہاں پر پاکستانی دکانیں ہیں۔ راشن لے کر گھر واپسی فش پاؤنڈز روڈ سے کی تو اچانک پولیس نے روڈ بلاک کی ہوئی تھی اور ڈائورٹ روڈوں سے بھی گھر پہنچنے میں کچھ وقت لگا اس کے بعد میری اہلیہ جنید کی ممانی کے گھر گئی تو وہاں گھر میں ممانی کی ایک بیٹی سے پتہ چلا اور وہ فوراً گھر واپس آئی اور مجھے کہتی ھے کہ وہ جو باہر پولیس نے روڈ بلاک کی ہوئی ھے اس پر ایک بیڈ نیوز ھے کہ جنید ایکسیڈنٹ میں مر گیا ھے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون کچھ دیر تک سکتا ہو گیا پھر بھاگے انکے گھر کی طرف۔ جنید کی والد کو نیند کی گولیاں کھلا کھلا کر گھر والوں نے حشر کر دیا تھا، وہ ماں تھی اس پر اس کا کیا اثر ہونا تھا غنودگی میں بھی کنٹرول نہیں ہو رہی تھی پھر انہیں منع کیا گیا کہ اسے نیند کی گولیاں نہ کھلاؤ کہیں اسے بھی کچھ ہو نہ جائے۔

گھر کے باہر اس کے پورے کالج کے انگلش لڑکے لڑکیاں آئے ہوئے تھے جو بہت رو رہے تھے اور رات گئے تک وہیں رہے، لیٹ نائٹ جنید کا والد بھی پہنچ گیا دوسرے دن پوسٹ مارٹم اور قبر کا بندوبست اور تمام فارمیلیٹیز پوری کرنے میں گزرا تیسرے دن جب اس کی ڈیڈ باڈی ملی تو پہلے گھر میں عورتوں کا اس کا چہرہ دکھایا گیا پھر اس کے بعد ایسٹن مسجد میں لے گئے وہاں نماز جنازہ پڑھی گئی۔ انگلینڈ میں بہت سی وفات دیکھی ہیں لیکن اتنی دنیا اس سے پہلے کبھی بھی دیکھنے میں نظر نہیں آئی جتنی جنید کی وفات اور جنازے میں تھی، دور دراز کے شہروں سے بھی بہت لوگ آئے ہوئے تھے اور کالج سے اپنے طالبہ و طالبات اور میل فیمیل اساتذہ کرام کے لئے خود ہی بسوں کا انتظام کیا ہوا تھا جو کہ گھر سے مسجد اور قبرستان تک پہنچے، پھر جنید کے وہاں سپرد خاک کیا، ہلکی بارش ہو رہی تھی جس میں سب بھگ بھی رہے تھے اور یہ آخری کام سرانجام دینے کے بعد کچھ اپنے کاموں پر چلے گئے اور کچھ اپنے اپن گھر اور کچھ پھر ان کے گھر، جنید کی والدہ کی کیفیت کو یہاں بیان کرنا بہت مشکل کام ھے جنید کی والدہ کے علاوہ اتنے بڑے گھر میں جنید کا والد، دادی اور جنید کا ایک چھوٹا بھائی ھے۔ جنید کے والد، والدہ نے جنید کے لئے بھی ایک بہت بڑا گھر خریدا تھا کہ اس کی شادی ہم جلد ہی کر دیں گے، اللہ سبحان تعالی ان کو صبر عطا فرمائے آمین۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), فیصل ناصر (01-10-10), مرزا عامر (01-10-10), ابرارحسین (01-10-10), عبدالقدوس (02-10-10)
پرانا 01-10-10, 07:55 PM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

افسوس ہوتا ہے اس طرح کی جوان موت کا ۔ بہر حال اللہ کی جو مرضی ۔ کنعان بھائی میں ایسٹن میں نہیں رہا میں برسٹل سے 40 منٹ ٹرین کے سفر Trowbridge میں رہتا تھا ۔ اور کبھی کبھی اپنے دوستوں سے ملنے برسٹل آ جایا کرتا تھا ۔ وہاں پاکستانی ماحول دیکھ کر خوشی ہوتی تھی ۔ اور جو آپ نے پردے کی بات کی تو اس طرح کا ماحول تو کبھی کبھی پاکستان میں بھی نہیں ملتا جتنا اچھا اسلامی ماحول ان ممالک میں مل جاتا ہے ۔
اگر آپ کا اہلسنت کی مسجد میں جانا آنا ہو تو شاید یہی وہ مسجد ہے جس کی میں بات کر رہا تھا ۔ وہ اہلحدیث کی مسجد نہیں تھی۔ وہاں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب خوشنود بھائی بہت مشہور ہیں ۔ اور وہ بھی ٹیکسی چلاتے ہیں۔
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), کنعان (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 08:12 PM   #5
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,516
کمائي: 118,832
شکریہ: 13,541
4,915 مراسلہ میں 16,727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم بھائی

ٹراؤبریج اتنی دور آپ کس طرح پہنچ گئے تھے، کہاں سے سفر شروع کیا اور کہاں سٹے لیا اور پھر یہاں سے یورپ کیوں چلے گئے حالانکہ یورپ سے لوگ یہاں پر آتے ہیں، کیا یورپ میں بھی سٹے ہے یا انتظار کر رہے ہیں میرے ساتھ کچھ شیئر کریں اگر نہیں تو میں آپ کو کوئی راستہ بتاؤں۔

یہاں پر نام سے میں کسی کو بھی نہیں جانتا اور نہ ہی مجھے نام یاد رہتے ہیں لیکن چہروں سے ہر بندہ کو جانتا ہوں اور رہی بات ٹیکسی ڈرائوروں کی تو یہاں پر جتنے بھی منگیتر آتے ہیں وہ ٹیکسی ہی چلاتے ہیں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), مرزا عامر (01-10-10), عبدالقدوس (02-10-10)
پرانا 01-10-10, 08:17 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ٹرو برج پاکستان سے سیدھا ایک دوست کے پاس آیا تھا جہاں کمپنیز ًین لوگوں کی بہت ضرورت تھی ۔ نیشنل انشورنس بنانے کے تھوڑے عرصے میں جاب مل گئی انگلینڈ میں سٹے نہیں مل سکا تھا لہٰذا پیسہ کماکر پاکستان آگیا۔ لیکن آپ کو تو معلوم ہے کہ پاکستان کے حالات کا
فن لینڈ میں زندگی کافی پر سکون ہے اور اس طرح کے مسئلے مسائل نہیں ہیں جس طرح پاکستان میں تھے۔ ۔ لہٰذا واپس یورپ دوست کے پاس آگیا اسکا یہاں لیدر کا کام ہے۔ بہتر زندگی گذر رہی ہے۔ زبان کافی حد تک سیکھ لی ہے۔ جس سے مسائل کم ہو گئے ہیں۔سٹے کا کوئی مسئلہ نہیں۔ میں تو یہ کہوں گا کہ اگر آپ کے پاس کوئی چانس ہے تو یہاں زندگی انگلینڈ سے اچھی ہے۔ اگر فن لینڈ جیسے ملک میں کوئی چانس نہیں تو پھر پاکستان سے بھی بری ۔
ایک بات ہے کہ اللہ رب العزت نے میرا ہر جگہ ساتھ خوب دیا۔ شاید پاکستان میں ہی رہنا قسمت میں نہ تھا۔ انشا اللہ ایک دو سال میں بیوی بچے بھی آجائیں گے ۔
میری تو ایک سوچ ہے ہر ناکامی کے پیچھے اللہ کی کوئی رحمت پوشیدہ ہوتی ہے۔ بس ذرا سے صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔

Last edited by مرزا عامر; 01-10-10 at 08:24 PM.
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), فیصل ناصر (01-10-10), کنعان (01-10-10), عبدالقدوس (02-10-10)
پرانا 01-10-10, 09:01 PM   #7
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,516
کمائي: 118,832
شکریہ: 13,541
4,915 مراسلہ میں 16,727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم مرزا بھائی

مجھے چانس دینے پر جزاک اللہ خیر میرے پاس یہاں کی سیٹیزن شپ و پاسپورٹ ھے، میں اپنی فیملی ساتھ لے کر آیا تھا۔ اور 6 مہینے بعد پہلی ہیئرنگ میں انڈیفینیٹ مل گئی تھی۔ میرے لئے یہاں سے اچھا سسٹم کہیں نہیں۔ باقی اگر موقع ملا تو آپ کے پاس چکر لگا لیں گے۔

آپ کے پاس جو این۔آئی نمبر تھا وہ ابھی بھی آپ کے پاس ھے یا ختم کر دیا ہوا ھے اگر ھے تو بتانا کسی کو اس پر لیگل کروا دوں گا میں یہاں اگر کوئی آپ کا ھے تو اگر نہیں تو مجھے وہ نمبر بتا دینا کسی اور کی قسمت اس کے ساتھ جوڑ دیں گے۔ کونسے سال میں آپ نے وہ نمبر لیا تھا وہ بھی بتا دینا۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), مرزا عامر (01-10-10), عبدالقدوس (02-10-10)
پرانا 01-10-10, 10:29 PM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

این آئی میں نے 2001 میں لیا تھا اور وہ واپس جانے سے پہلے ختم کرادیا تھا اس پر مجھے کافی ٹیکس واپس ملا تھا۔ نیٹ ویسٹ میں میرا اکاونٹ بھی تھا جس میں میں نے 1 پاونڈ چھوڑا تھا۔ اب تو انٹریسٹ کے ساتھ رقم نہ جانے کہاں سے کہاں چلی گئی ہو گی
میں یہ سوچ رہا تھا کہ فن لینڈ کا پاسپورٹ ملنے کے بعد دوبارہ انگلینڈ میں قسمت آزمائی جائے لیکن ابھی وقت بہت دور ہے ۔دیکھیں کیا کرتی ہے قسمت ۔
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), فیصل ناصر (01-10-10), کنعان (01-10-10), عبدالقدوس (02-10-10)
جواب

Tags
academy, business, college, color, com, come, connection, death, flowers, football, forgotten, friend, friendly, friends, front, fun, funny, global, great, hard, head, hit, learning, lovely, world


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Lays Chips (Junaid Jamshaid) imran786leo دیگر تحقیقات 21 23-12-10 09:19 AM
Gain and Loss ابو عمار Chit Chat 0 20-06-08 03:14 PM
Weight Loss Tips and Advice Ashfaq Ahmed Chit Chat 1 24-09-07 02:28 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:56 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger