اس انجمن کے مہا پاگل کو میری طرف سے دو تھپڑ !
بعد از جسم کھجلانے کے عرض حال یہ ہے کہ اس انجمن میں شمولیت محض پاگل پن کا نتیجہ ہے کہ ابن صفی کا دیوانہ ہوں اور اسکی پاگلوں کی انجمن کی طرز پر آپکو چند مشورے پیش خدمت ہیں۔
چونکہ یہ ایک انجمن ہے جو بے شک پاگل پن میں بنائی گئی ہے لیکن پھر بھی انجمن ہے (فلم سٹار ہوتی تو کیا بات تھی ) اس لیے اس کے عہدے بھی بیان کر دیئے جائیں۔
اس انجمن کا صدر :مہا پاگل
صدر کا سیکرٹری : باؤلا یا باؤلی
جوائنٹ سیکرٹری :خبطی
میڈیا ایڈوایزر: دیوانہ
وغیرہ
اگر تو یہ عہدے پہلے سے ہی بنائے جا چکے ہیں تو پھر میری طرف سے آپ سبکودو چک (منہ سے کاٹنا)
جسم کھجلاتے ہوئے
بھاگ کھڑا ہوتا ہوں۔واپسی پتا نہیں کب ہو۔