| .Net اور VB پروگرامنگ .Net اور VB پروگرامنگ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
اس تھریڈ میں میں آپ کو بتائوں گا کہ مینیو کیسے بناتے ہیں۔
سرخ ڈبے پر کلک کرنے سے ایک ڈائلوگ باکس کھل جائے گا جیسا کہ تصویر میںدکھایا گیا ہے۔۔ اس ڈائلوگ باکس کو Menu Editor کہتے ہیں۔ Caption یہ وہ ظاہری ٹیکسٹ ہے جو ہمیںمنیو بار پر نظر آتا ہے۔ Name یہ اس مینیو کا نام ہے یہ ہم جو مرضی رکھ سکتے ہیں۔ کیپشن اور نام ایک جیسے ہو سکتے ہیں۔ دو مینیوز کا نام ایک جیسا نہیں ہونا چاہیے۔ بہتر ہے کہ مینیو کے نام سے پہلے mnu لگایا جائے تاکہ کوڈنگ کے وقت آسانی رہے۔ کیپشن ریپیٹ ہو سکتی ہے۔۔ Shortcut یہاں سے ہم اپنے مینیو کے لیے کوئی شارٹکٹ کی سلیکٹ کرتے ہیں۔ جیسے ورڈ میںاوپن کے لیے ہم Ctrl + O دباتے ہیں۔ Left Arrow یہ سب مینیو بنانے کے کام آتا ہے۔ جیسے میںنے File مینیو کے لیے سب مینیو بنایا ہے۔ اسی طرح اگر میںمینیو کے اندر ایک اور سب مینیو بنانا چاہوںتو صرف مجھے ایک دفعہ اس بٹن کو کلک کرنا ہو گا۔ Right Arrow یہ کسی سب مینیو کو پیرنٹ بنانے کے کام آتا ہے۔ Up Arrow یہ کسی مینیو کی لوکیشن کو اوپر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ Down Arrow یہ کسی مینیو کی لوکیشن کو نیچے کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ Next اگلا مینیو بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ Insert کسی مینیو کے اندر ایک اور آیٹب ایڈ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ Delete کسی مینیو کو ڈٰیلیٹ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ Enable اگر ہم اس پر ٹک لگا دیں گے تو اس کا مطلب یہ ہے کی مینیو استعمال کے قابل ہے۔ اور اگر ہم ٹک ہٹا دیں گے تو مینیو استعمال نہیںکر سکتے۔ Visible اگر ہم اس پر ٹک لگا دیں گے تو مینیونظر آئے گا ورنہ نہیں آئے گا۔۔ Checked اگر ہم اس پر ٹک لگائیں گے تو مینیو کے ساتھ ایک ٹک لگا آجائے گا۔۔۔ آپ اس کی پریکٹس کریں اور اس کو اپنی اپلیکیشنز میںاستعمال کریں اور اگر کوئی چیز سمجھ نہیں لگی تو سوال ضرور پوچھا کریں۔۔۔۔
__________________
ARUZ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
اگر ہم اپنے مینیو میںایک سیپریٹر لگانا چاہیںتو Caption والے خانے میں - لکھ دیں۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,568
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
آپ وی-بی کوڈنگ نہیں سکھائیں گے، کیا صرف ٹول پر کام کرنا ہو گا ابھی؟ والسلام طاہر |
|
|
|
| طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا | اویسی (17-04-10) |
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
جب ہمیںبیسک ٹولز اور ان کی پراپرٹٰیز کا پتا چل جائے گا تو ہم آسانی سے کوڈنگ کی طرف جا سکتے ہیں کیونکہ کوڈنگ میں بھی ہم نے ان ٹولز کی پراپرٹیز کو ہی استعمال کرنا ہے۔ اور اگر آپ نوٹ پیڈ میںجو زیپ فائلز اپ لوڈ کی ہوئی ہیں ان کو ڈاونلوڈ کریںتو آپ زیادہ اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کیونکہ ان میںمیںنے کچھ بیسک کوڈنگ بھی بتائی ہوئی ہے۔ |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| pakistan, ورڈ, نظر, بھائی, تصویر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے | asakpke | لائینکس کارنر | 1 | 28-07-11 07:41 PM |
| لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں ایم کیو ایم کا پنجاب کنونشن | فرحان دانش | خبریں | 2 | 26-04-10 10:42 PM |
| جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم | عبدالقدوس | خبریں | 1 | 22-06-08 09:24 PM |
| جیو ٹی وی کی ویب سائٹ پر انتخابات کے بارے میں بھرپور اور جامع معلومات دستیاب | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 08:37 AM |
| لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 09:58 AM |