| .Net اور VB پروگرامنگ .Net اور VB پروگرامنگ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
اس آرٹیکل میں یم ایم ایس ایکسس پر ایک ٰڈیٹا بیس بنائیں گے اور پھر اس کو اپنے وی بی کے پراگرام سے جوڑنا سیکھیں گے۔
سب سے پہلے ہم ایم ایس ایکسس پر ڈیٹا بیس بنانا سیکھیں گے۔ ہم جو ڈیٹا بیس بنائیں گے وہ ایم ایس ایکسس 2003 کے فارمیٹ میں بنائیں گے جس کی ایکسٹینشن MDB ہوتی ہے نہ کہ ACCDB۔ ایم ایس ایکسس اوپن کریں۔ میںایم ایس ایکسس 2007 استعمال کر رہا ہوں۔ تصویر نمبر تین میں آپ اپنی مرضی سے ٹیبل کا جو بھی چاہیںنام رکھ لیں۔ تصویر نمبر چار میں پہلے فیلڈ کو بائے ڈیفالٹ پرائمری کی لگی ہوتی ہے اسے آپ ختم کر دیں۔ پرائمری ی کا مقصد یہ ہوتا ہے تاکہ آپ اس فیلڈ میں ایک ہی چیز کو ڈپلیکیٹ نہ کر سکیں۔ ہم اس کو ختم کر دیں گے تاکہ فی الحال ہم بغیر ایرر کے کام کر سکیں لیکن ہم وی بی میں اس کو کنٹرول کریں گے اور آٹومیٹکلی آئی ڈی جنریٹ کریں گے۔ اس کے بعد جتنے چاہیںکالمنز ایڈ کر لیں۔ اور ان کی ڈیٹا ٹائپ ٹیکسٹ رکھیں بلکہ بہتر یہ ہے کہ ابھی شروعات میں سب کی ڈیٹا ٹائپ ٹیکسٹ ہی رکھیں یہ بھی ایرر سے بچنے کے لیے ہے لیکن اس کو بھہ ہم اپنے سافٹ ویر سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
__________________
ARUZ |
|
|
|
| کمائي نے aruz کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 21-07-09 | محمدخلیل | http://pak.net/net-%D8%A7%D9%88%D8%B1-vb-%D9%BE%D8%B1%D9%88%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85%D9%86%D A%AF/%DA%88%DB%8C%D9%B9%D8%A7-%D8%A8%DB%8C%D8%B3-%D9%85%D9%86%DB%8C%D8%AC%D9%85%D9%86%D9%B9-30235/ | 150 |
| 21-07-09 | رضی | Good Work | 150 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,554
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,927 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے خیال میں 2007 کی بجائے 2003 پر کروائیں تو زیادہ بہتر ہے 2007 تو ایویں ای ہے۔
پائمری کی ، فارن کی وغیرہ کا بھی دوستوں کو بتا دیں تو آسانی رہے گی اور رضوان بھائی ریلیشنز بنانے پر ذرا توجہ زیادہ دیجیئے گا کیونکہ اس میں اکثر کبھی کبھار پھڈے ھو جاتے ہیں ان پھڈوں کی وجوحات دوستوں کو ضرور بتا دیجیئے گا۔ اور بہت اچھا کام کیا میری طرف سے انعام
__________________
![]() عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟ سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,539
کمائي: 88,287
شکریہ: 5,217
5,045 مراسلہ میں 11,480 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت ہی عمدہ رضوان بھائی
پرائمری کی اس لیے استعمال ہوتی ہے کہ ایک نمبر بار بار ریپٹ نہ ہو ایک انوکھی ویلیو جس پر پرائمری کی لگائی گی ہو ہوتی ہے فارن کی کا رضوان بھائی آپ بتا دیں
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بہت بہت شکریہ بھائی پھر سے کلاش شٹارت کرنے کا
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Junior Member
اجنبی
|
پرائمری کی اس لئے استعمال ہوتی ہے۔ کہ ہر ایک ریکاڈر کی ایک الگ چیچان ہوں۔ جسکہ پاکستان میں ہماری چیچان آدی کاڈر نمبر ہیں۔ اور جب یہ کی کسی دوسرے ٹیبل میں reference کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ تو ہم اس کو فارن کی کہتے ہیں۔ اور اس ہی طرح ریلیشنز بنانے ہیں۔
|
|
|
|
| فاروق حسین کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (25-08-09) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
جیسا کہ پرائیمری کی نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے کی یہ کسی چیز کی چابی ہے۔ بالکل یہ ایک چابی ہی ہے مگر ڈیٹا بیس میں کسی ریکارڈ کی۔ اگر ہم نے کسی ریکارڈ کو دیکھنا ہو تو اگر ہمیں اس کی پرائمری کی پتا ہو تو ہم وہ پورا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔ اس اسی بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر ریکارڈ کی پرائمری کی الگ الگ ہوتی ہے اور اگر کسی دو ریکارڈ کی پرائمری کی ایک جیسی ہو جائے تو ڈیٹا بیس صحیح کام نیںکرتا اور ایرر دیتا ہے۔ آپ کو ایک مثال سے سمجھاتا ہوں۔
آپ لوگوں کو پتا ہو گا کی سکولوںکالجوں میںہرسٹوڈنٹ کا ایک آئی ڈی ہوتا ہے یہ کیوں ہوتا ہے۔ آپ سب یہی کہیں گے کہ پہچان کے لیے اگر آئی ڈی پہچان کے لیے ہوتا ہے تو نام کیوں رکھے جاتے ہیں آئی ڈی کیوں نہیں رکھے جاتے؟ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ان جگہوں پر جہاں ہم نے ایک ایک فرد یا ریکارڈ کو ڈیل کرنا ہوتا ہے ہمیںایک ایسی چیز چاہیے ہوتی ہے جس سے ہم صرف ایک ہی فرد یا ریکارڈ کی پہچان کر سکیں۔ جیسا کی اگر یم نام کے کر بلائیںتو ممکن ہے کہ ایک نام دو لوگوں کا ہو۔ لیکن اگر ہم آئی ڈی بولں تو صرف ایک ہی فرد یا ریکارڈ سامنے آتا ہے۔ ڈیٹا بیسز میںپرائیمری کی ہم اس فیلڈ کو بناتے ہیںجس نے ریپیٹ یا ڈپلیکیٹ نہیں ہونا ہوتا، جیسے آئیڈی، رول نمبر وغیرہ۔ فیلڈز جیسے نام وغیرہ کو کبھی پرایمری کی نہیں بنانا چاہیے ورنہ ریکارڈ کو سرچ کرنے میںمشکل پیش آتی ہے۔ ایک ڈیٹا بیس کی مثال لیتے ہیں۔ Name FatherName ABC XYZ ABC PQR TRE PQR اگر ہم اوپر دیے گئے ٹیبل کو دیکھیں اور ہم چاہتے ہوں کہ ہمیں ABC بندے کا ریکارڈ چاہیے تو ہمیںایک نہیں بلکہ دو بندوںکا ریکارڈ ملے گا۔ اسی طرح اگر ہمیں کہیں کہ ہمیں PQR کا ریکارڈ چاہیے تو دوبارہ ہمیںدو بندوں کا ہی ریکارڈ ملے گا جبکہ ہمیں صرف ایک ریکارڈ چاہیے۔ یہ چیز کام تب خراب کرتی ہے جب ہم ٹیبل میںسے کچھ ڈیلیٹ یا اپڈیٹ کر رہے ہوں۔ ایسی صورت میںایک ریکارڈ نہیںبلکہ دونوں یا جتنے بھی ریکارڈ ہوں سب ڈیلیٹ یا اپڈیٹ ہو جاتے ہیں۔ ID Name FatherName 1 ABC XYZ 2 ABC PQR 3 TRE PQR اب اس ٹیبل کو دیکھیں اب اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو ریکارڈ دیکھنا ہے جس کا آئی ڈی 1 ہے تو آپ کے سامنے ایک ہی ریکارڈ آئے گا۔ اب اگر آپ ڈیلیٹ یا اپڈیٹ کریںگے تو صرف وہی ریکارڈ ہو گا جس کا آئیڈی آپ نے ڈیٹا بیس کو دیا ہو گا۔ پرائمری کی کی کچھ خصوصیات ہوتی ہیں۔ جیسے پرائیمری کی ہمیشی یونیک ہوتی ہے مطلب ہر ریکارڈ کی دوسرے تمامریکارڈز سے مختلف پرائمری کی کی فیلڈ کو خالی نہیں چھوڑا جا سکتا جبکہ باقی ریکارڈ اگر خالی بھی ہوں تو کام چل جاتا ہے۔ |
|
|
|
| aruz کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (25-08-09) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
فارن کی اسی طرح جس طرحپرائیمری کی ہوتی ہے،کی طرحکی ایک چیز ہے لیکن اس میں پرایمری کی والی پابندیاں نہیںہوتیں۔ فارن کی ایسی کی کو کہتے ہیںکو جسے ہم دو یا دو سے زیادہ ٹیبلز میں لنک بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جیسے ہم ایک مثال لیتے ہیں۔
Table 1 ID Name FatherName 1 ABC XYZ 2 ABC PQR 3 TRE PQR Table 2: ID Fee 1 500 1 300 2 400 3 500 3 600 1 700 پہلے ٹیبل سے ہمیں سٹوڈنٹ کی تفصیل معلوم ہوتی ہے اور دوسرے ٹیبل سے ہمیں کسی سٹوڈنٹ کی فیس کا پتا چلتا ہے کہ اس نے کتنی فیس جمع کروائی ہے۔ اب آپ میںسے کچھ لوگ یہ ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کام ہم ایک ٹیبل سے بھی لے سکتے تھے تو دو ٹیبل بنانے کی وجہ یہ ہے تاکہ ایک ہی ڈیٹا بار بار ریپیٹ نہ ہو اور کم سے کم سپیس استعمال میں آئے۔ اس کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہیں لیکن وہ بعد میںپڑھیں گے۔ اب ان دو ٹیبلز کو ہم نے آئی ڈی سے لنک کیا جو پہلے ٹیبل میں پرایمری کی یے لیکن دوسرے ٹٰیبل میں بھی استعمال ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ ڈیٹا بیس میں پرائیمری کی ہی کو کسی دوسرے ٹیبل میں لے جایا جاتا ہے اور دوسرے ٹیبل میں وہ فارن کی جبکہ اپنے ٹیبل میں وہ پرایمری کی کہلاتی ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ جب کسی ٹیبل کی پرایمری کی کو کسی دوسرے ٹیبل میںاس سے لنک بنانے کے لیے لے جایا جائے تو اس کی کو فارن کی کہتے ہیں۔ جس طرحپرائیمری کی کی کچھ خصوصیات ہوتی ہیں اس طرحفارن کی کی بھی ہوتی ہیں مثلا یہ ریپیٹ ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کو خالی نہیںچھوڑا جا سکتا۔ خالی چھوڑنے سے ڈیٹا بیس خراب نہیںہو گا مگر وہ ریکارڈ بلا وجہ کی سپیس لیے پڑا رہے گا اور سرچ میںنہیںآئے گا۔ ڈیٹ بیس میں یاد رہے انسرٹ، ڈیلیٹ اور اپڈیٹ کرنا بڑی بات نہیںبلکہ سرچ کرنا اصل کام ہوتا ہے اور بڑے ڈیٹا بیسز میں سرچ کی کیوری بعض دفہ کئی کئی صفحوںپر مشتمل ہوتی ہے۔ |
|
|
|
| aruz کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (25-08-09) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
فارن کی اسی طرح جس طرحپرائیمری کی ہوتی ہے،کی طرحکی ایک چیز ہے لیکن اس میں پرایمری کی والی پابندیاں نہیںہوتیں۔ فارن کی ایسی کی کو کہتے ہیںکو جسے ہم دو یا دو سے زیادہ ٹیبلز میں لنک بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جیسے ہم ایک مثال لیتے ہیں۔
Table 1 ID Name FatherName 1 ABC XYZ 2 ABC PQR 3 TRE PQR Table 2: ID Fee 1 500 1 300 2 400 3 500 3 600 1 700 پہلے ٹیبل سے ہمیں سٹوڈنٹ کی تفصیل معلوم ہوتی ہے اور دوسرے ٹیبل سے ہمیں کسی سٹوڈنٹ کی فیس کا پتا چلتا ہے کہ اس نے کتنی فیس جمع کروائی ہے۔ اب آپ میںسے کچھ لوگ یہ ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کام ہم ایک ٹیبل سے بھی لے سکتے تھے تو دو ٹیبل بنانے کی وجہ یہ ہے تاکہ ایک ہی ڈیٹا بار بار ریپیٹ نہ ہو اور کم سے کم سپیس استعمال میں آئے۔ اس کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہیں لیکن وہ بعد میںپڑھیں گے۔ اب ان دو ٹیبلز کو ہم نے آئی ڈی سے لنک کیا جو پہلے ٹیبل میں پرایمری کی یے لیکن دوسرے ٹٰیبل میں بھی استعمال ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ ڈیٹا بیس میں پرائیمری کی ہی کو کسی دوسرے ٹیبل میں لے جایا جاتا ہے اور دوسرے ٹیبل میں وہ فارن کی جبکہ اپنے ٹیبل میں وہ پرایمری کی کہلاتی ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ جب کسی ٹیبل کی پرایمری کی کو کسی دوسرے ٹیبل میںاس سے لنک بنانے کے لیے لے جایا جائے تو اس کی کو فارن کی کہتے ہیں۔ جس طرحپرائیمری کی کی کچھ خصوصیات ہوتی ہیں اس طرحفارن کی کی بھی ہوتی ہیں مثلا یہ ریپیٹ ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کو خالی نہیںچھوڑا جا سکتا۔ خالی چھوڑنے سے ڈیٹا بیس خراب نہیںہو گا مگر وہ ریکارڈ بلا وجہ کی سپیس لیے پڑا رہے گا اور سرچ میںنہیںآئے گا۔ ڈیٹ بیس میں یاد رہے انسرٹ، ڈیلیٹ اور اپڈیٹ کرنا بڑی بات نہیںبلکہ سرچ کرنا اصل کام ہوتا ہے اور بڑے ڈیٹا بیسز میں سرچ کی کیوری بعض دفہ کئی کئی صفحوںپر مشتمل ہوتی ہے۔ |
|
|
|
| aruz کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (25-08-09) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
ایک بات نوٹ کر لیںکہ ایک ٹیبل میںایک سے زیادہ پرائیمری اور فارن کیز ہو سکتی ہیں۔
اور ایک ہی ٹیبل میںفارن اور پرائمری کی دونوں بھی ہو سکتی ہیں۔ ایک سامپل ڈیٹا بیس بنا کر اپ لوڈ کر رہا ہوں اس کو ضرور دیکھیں۔ |
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() |
اب ہم ریلیشن بنانا سیکھیں گے۔ اس کے لیے آپ ڈیٹا بیس اوپن کریں اور Database Tools آفس 2007 میں اور 2003 میںمیرا خیال ہے کہ ٹولز کے مینیو میںہے کو اوپن کریں۔ وہاںآپ کو ریلیشنز کا ایک بٹن نظر آئے گا اس پر کلک کریںایک ونڈو اوپن ہو گی : تصویر نمبر 1
جس جس ٹیبل کے درمیان ریلیشن بنانا ہے یا لنک بنانا ہے ان کو ایڈ کرتے چلے جائیں۔ یاد رہے کے صرف ان ہی ٹیبلز کے درمیان ریلیشن بنے گا جن میںکسی ٹیبل کی فارن کی ہو گی ورنہ نہیںبنے گا اور اگر آپ بنائیںگے تو اس کا فائدہ نہیں ہو گا۔ : تصویر نمبر 2 اب آپ کو کرنا یہ ہے کہ فارن کی کو ڈریگ کر کے اس ٹیبل میںجا کر جہاں سے یہ کی آئی ہے کے اوپر ڈریگ کر دینا ہے۔ جونہی آپ ڈریگ کر کے ڈراپ کریں گے ایک ڈایلاگ باکس اوپن ہو جائے گا : تصویر نمر 3 اس ڈائلاگ باکس میںآپ کو تین آپشن باکس نظر آ رہے ہوں گے جن کو رنگ کیا گیا ہے ان میںپہلا باکس جو سرخ رنگ کا ہے کا مطلب ہے کہ ڈیٹا بیس چیک رکھے گا کی آیا جو ریکارڈ اس ٹیبل میںجس میںفارن کی موجود ہے میںانسرٹکیا گیا ہے اس کا میجر ریکارڈ میں ٹیبل میںموجود ہے یا نہیں اگر موجود ہو گا تو انسرٹ ہو جائے گا ورنہ نہیں۔ اور جب ہم یہ پابندی لگا دیںگے تو اس صورت میںفارن کی بھی خالی نہیںچھوڑی جا سکے گی۔ دوسرا آپشن باکس جس کو سبز رنگ دیا گیا ہے کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ میجر ٹیبل میںتبدیلی کریں گے تو تمام ذیلی ٹیبلز میںجہاں جہاں اس کی فارن موجود ہے میں ڈیٹا بیس خود بخود اپڈیٹ کر دے گا۔ تیسرا آپشن باکس جس کو جامنی رنگ دیا گیا ہے کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ میجر ٹٰبل میں کسی ریکارڈ کو ڈیلیٹ کریں گے تو ڈیٹا بیس خود بخود اس کے تمام ذیلی ریکارڈ ڈیلیٹ کر دے گا۔ آخر میںآپ کو ایک جملہ لکھا نظر آرہا ہو گا Relation Type : One-To-Many اس جملے کا مطلب یہ ہے کہ وہ ٹیبل جس میںفارنکی موجود ہے میں فارن کی ریپیٹ ہو سکتی ہے۔ اس کی چند اور ٹائپز بھی ہیں جیسے One-To-One اور Many-To-Many آپ کو خود سے ٹایپز ڈیفائن نہیںکرنی پڑتی بلکہ ڈیٹا بیس یہ کام خود بخود کرتا ہے کہ ریلیشن کی ٹایپ کیا ہے۔ اس کے بعد آپ کریٹ کے بٹن پر کلک کریں گے تو ریلیشن کری ایٹ ہو جائے گا : تصویر نمبر 4 اب اس ریلیشن کو سیو کر دیںاور اپنے اس ٹیبلز میںجا کر تبدیلی دیکھیں کہ کیا ہو ہے۔ |
|
|
|
| aruz کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (25-08-09) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
Reporting
اب ہم ریپورٹ جنریٹ یا بنانا سیکھیںگے کہ یہ کیسے بنائی جاتی ہے۔ یاد رہے ریپورٹ ہم صرف ایکسس میں یا اوپن آفس کے ڈیٹا بیس سسٹم میں ہی بنا سکتے ہیں اریکل اور مائی ایس کیو ایل کے سافٹ ویرز میں یہ کام ایک پیچیدہ طریقے سے ہوتا ہے۔ ایکسس میں ریپورٹ بنانا بہت آسان کام ہے ہم نے کرنا صرف یہ ہے کہ آفس 2007 میں Create کی ٹیب اور آفس 2003 یا ایکس پی میںReport کی ٹٰب میںجانا ہے۔ پہلے میںآپ کو آفس 2007 کا طریقہ بتاتا ہوںپھر 2003 کا بتاوں گا۔ آفس 2007 ٹیب پر کلک کرنے کے بعڈ Report کے بٹن پر کلک کریں یاد رہے Report Design پر کلک نہیں کرنا ورنہ ڈیزائنر کھل جائے گا اور آپ کو اپنے ہاتھ سے سارا کام کرنا پڑے گا۔ Report پر کلک کرنے سے سارا کام ایکسس خود بخود کرے گی۔ آفس 2007 میں جس ٹیبل کی ریپوڑت بنانی ہو اس کو سلیکٹ کریں اور پھر کری ایٹ کی ٹٰب میںریپورٹ کے بٹن پر کلک کر دیں ریپورٹ تیار ہو جائے گی۔ اس کے بعد آٹو فارمیٹ کے خانے میں جو خودبخود ظاہر ہو جائے گا میں جا کر اپنی رپورٹ کا ڈٰیزائن بھی بدل سکتے ہیں۔ اس کے بعد اپنی رپورٹ کو سیو کریں اور اب آپ اپنے ڈیٹا کا پرنٹ نکال سکنے کے وابل ہو گئے ہیں۔ آفس 2003 اور ایکس پی آفس 2003 یا ایکس پی میں آپ نے Report کی ٹیب پر کلک کرنا ہے تو ایک لسٹ آجائے گی اس میں سے آپ نے Create Report Using Wizard والی آپشن پر ڈبل کلک کرنا ہے ایک ڈایلاگ باکس اوپن ہو گا۔ وہاں پر آپ ٹیبل کو سلیکٹ کریں اور نیکسٹ نیکسٹ کرتے چلے جائی۔ اسی دوران ایکسس آپ کو رپورٹ کو ڈٰیزائن تبدیل کرنے کی آپشن بھی دے گا اپنی مرضی کا ڈیزائن چوز کریں اور فنش کر دیں۔ آپ کی رپورٹ تیار ہے۔ آفس 2003 میرے پاس دستیاب نہیں ورنہ میں اس کے امیجز ضرور اپ لوڈ کرتا فی الحال میں رپورٹ کے ساتھ فائل اپ لوڈ کر رہا ہوں اس کو ضرور دیکھیے گا۔ |
|
|
|
| aruz کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (25-08-09) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() |
اب ایکسس میںدو چیزیں رہ گئی ہیں نمبر ایک فارمز اور دوسری کیوری لکھنا۔
فارم بنانا تو میںآپ کو ابھی سکھا دیتا ہوں لیکن کیوری لکھنے کے لیے آپ کو SQL (Structured Query Language) کا آنا ضروری ہے ورنہ کیوری کا کوئی فائدہ نہیں۔ وہ ہم بعد میںمطلب کل یا آج شام کو سیکھیں گے۔ آفس 2007 میں جس ٹیبل کا فارم بنانا ہو اس کو سیلیکٹ کریں اور ہھر کری ایٹ کی ٹیب میں جا کر Form کے بٹن پر کلک کر دیںفارم بن کر آپ کے سامنے آجائے گا۔ آفس 2003 میں Forms کی ٹیب پر کلک کریں ایک لسٹ آئے گی اس میں سے Create Form Using Wizard والی آپشن پر کلک کر کے ریپورٹ والا پروسیجر دہرائیں آپ کی ریپورٹ تیار ہے۔ فائل میںنے آٹیچ کر دی ہے اس کو ضرور دیکھ لیجیے گا۔ |
|
|
|
| aruz کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (25-08-09) |
![]() |
| Tags |
| aruz, database, forms, کمال, پہچان, پاک, پاکستان, ویب, ڈاٹ, لوگ, نظر, ممکن, معلوم, آج, اچھا کام, انعام, بھائی, تصویر, سافٹ, شناخت, شام, صلاحیت, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ھارڈ ڈسک سے ڈیٹا نکالنا؟ | ahadar002 | کمپیوٹر ہارڈ ویر معلومات | 12 | 14-08-11 04:56 AM |
| اپنے سے اوپر والے کے اویٹر پر اپنی رائے دیجئے | عدنان دانی | گپ شپ | 11 | 19-01-10 04:54 PM |
| USB فلیش کا ڈیٹا غائب ۔ ۔ ۔ ۔ | فرحان دانش | Ask Experts ماہرین کی رائے | 15 | 18-02-09 12:38 PM |
| ڈیٹا کو آواز سے روشنی اور روشنی سے آواز میں تبدیل کرنے کا طریقہ دریافت | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 4 | 05-11-08 02:30 AM |
| ڈیٹا بیس بیک اپ کا مسلہ | رند | Ask Experts ماہرین کی رائے | 5 | 01-05-08 06:57 PM |