|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,126
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 966 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چشمان ربیع
انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بہتر طور پر مستفید ہونے کا طریقہ کمیونی کیشن کے جدید ذرائع ، جن میں انٹرنیٹ بھی شامل ہے ، اس کی وجہ سے پوری دنیا سمٹ کر ایک گاوں کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔انٹرنیٹ کے ذریعے ہم ایک ہی جگہ بیٹھے دنیا بھر کی معلومات حاصل کر کے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ آج کے جدید دور میں انٹرنیٹ کے ذریعے کاروبار سے لے کر تعلیم کے حصول تک سائبر اسپیس کا استعمال عام ہو گیا ہے۔بلکہ دنیا کمپیوٹر سیٹس کی مجبوری سے نکل کر لیپ ٹاپ اور اب تو موبائلز میں بھی انٹرنیٹ بہت ہی کم ریٹس اور ہر جگہ باآسانی موجود ہے۔ مگر یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عام افراد آج بھی اس سہولت سے صحیح معنوں میں مستفید ہونے سے ناواقف ہیں۔ کوئی بھی شخص یہ تو ضرور بتا سکتا ہے کہ انٹرنیٹ سے منٹوں میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ مگر منٹوں میں یہ کام کرنے کا فن ہر کوئی نہیں جانتا۔ ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ انٹرنیٹ سے بیشتر معلومات سرچ انجن کی مدد سے تلاش کی جا تی ہیں۔ کچھ سائٹس مکمل سرچ انجن کے طور پر ڈیزائن کی گئی ہیں، جب کہ بیشتر سائٹس پر سرچ انجن کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ اب کچھ ذکر کرتے ہیں چند مشہور اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجنوں کا،جن میں سر فہرست گوگل کی سائٹ ہے جہاں دنیا کی مختلف زبانوں کی سہولت بھی موجود ہے، جس کی وجہ سے گوگل پر ا نگریزی کے علاوہ ، ہسپانوی ، فرانسیسی ، پرتگیزی ، جرمن، اردو اور پنجابی میں بھی سرچنگ کا عمل کیا جاسکتا ہے۔ اس سرچ انجن کے ذریعے دنیا میں زیادہ تر استعمال ہونے والی زبانوں میں کمپیوٹر استعمال کرنے والا با آسانی اپنے سرچنگ کے عمل کو انجام دے سکتے ہیں۔ گوگل کے علاوہ چند دیگر سرچ انجن بھی استعمال کے اعتبار سے قابلِ ذکر ہیں، جیسے , MSN, Yahoo, Lycos, Altavista, surffast, اورmamma وغیرہ ۔۔۔۔ آج کی نوجوان نسل کی ہاتھوں میں کورس کی کتابوں کے علاوہ دوسرے مضامین کی کتابیں کم ہی نظر آتی ہیں۔ ایسے میں اگر انہیں کوئی تاریخ ، ادب، یا سائنس کی کسی ایجاد کی اسائنمنٹ تحریر کرنے کا کام دے دیا جائے تو طالب علم لائبریری کے چکر کاٹنا شروع کر دیتے تھے یا پرانی کتابوں کی تلاش کا عمل شروع ہو جاتا تھا ۔جو ایک دقت طلب اور مشکل مرحلہ ہوتا تھا، تاہم انٹرنیٹ کی آمد سے اس مسئلے کا حل آپ کے مائیکرو کمپیوٹر میں ہی موجود ہے۔یہی کام انٹرنیٹ کی اصطلاح میں سرچنگ کہلاتا ہے۔ اس وقت انٹرنیٹ پر کروڑوں یا شاید اربوں کے حساب سے ویب سائٹس موجود ہیں، جن میں کرہءارض پر موجود ہر شعبے، صنف، سے متعلق معلومات تفصیل سے موجود ہیں۔سوال یہ ہے کہ ان اربوں سائٹس میں سے مطلوبہ معلومات حاصل کرنا کتنا آسان ہے ؟ اکثر افراد یہی سمجھتے ہیں، کہ یہ کوئی مشکل کام نہیں، صرف سرچ انجن میں ایک لفظ لکھا اور سرچ پر کِلک کر دیا اور مطلوبہ نتائج حاصل ہو جائیں گے، تو یہ در حقیقت غلط خیال ہے۔ سرچنگ کس طرح اور کیسے موثر انداز میں کی جا سکتی ہے اس کا طریقہ آسان ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ نیٹ پر اربوں کی تعداد میں ویب سائٹس موجود ہیں، اس لےے ظاہر ہے کہ کسی خاص طریقہ کار کے بغیر ہی اپنے اصل مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے وگرنہ وقت بہت زیادہ ضائع ہوتا ہے۔ اس کے لےے آپ کو چند باتوں کا خیال رکھنا ہو گا۔ سرچنگ کے لےے مطلوبہ معلومات سے متعلق مناسب الفاظ کا چناو سب سے اہم ہے۔ کسی بھی سرچ انجن سے آپ کو وہی معلومات حاصل ہو ں گی جن کے بارے میں آپ نے ۔۔۔کی ورڈ۔۔۔تحریر کیا ہو گا۔ اس لےے مناسب ۔کی ورڈ۔ کا انتخاب سرچنگ میں سب سے اہم مرحلہ ہے۔ اسی طرح کسی بھی کامن ورڈز کو سرچ میں شامل کرنے کے لئے ۔۔ان ورٹڈ کوماز یعنی ۔۔’‘۔۔کے درمیان لکھا جاتا ہے کیوں کہ سرچ انجن میں عموماً عام الفاظ کو اہمیت نہیں دی جاتی ، جس کے باعث اکثر اوقات آپ کو مطلوبہ معلومات حاصل نہیں ہو پاتیں، مثال کے طور پر how, where, what, when, اور who وغیر ہ اس فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک لفظ پر مشتمل سرچ انجن پر نظر انداز کر دےے جاتے ہیں۔ اس کے لےے۔۔۔۔ ’+‘۔۔۔ یعنی ریاضی کے جمع کا نشان لگا دیا جاتا ہے ۔الفاظ کے درمیان جمع کا نشان لگانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ سرچ انجن لکھے گئے تمام الفاظ کے متعلق سرچنگ کا عمل انجام دے۔ مثال کے طور پر ۔۔۔where +are+you"“ وغیرہ۔ اس طرح ایسا کوئی لفظ جو آپ اپنی مطلوبہ سرچ میں سے نکالنا چاہتے ہوں تو اس کے لےے ’_‘ یعنی تفریق کا نشان لگا دیں۔ بعض الفاظ مخصوص لفظوں سے جڑے ہوتے ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں ، کہ دےے گئے لفظ کی معلومات کسی خاص کٹیگری میں نہ جائیں تو آپ ۔۔"-"۔۔۔۔ کا نشان لگا کر اسے نکال سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر "interior-decoration" اب آپ کے سامنے ڈیکوریشن سے متعلق کوئی معلومات نہیں آئے گی۔ اس عمل میں ایک خاص بات کا دھیان رکھنا لازمی ہے کہ "-" سے پہلے ایک space لازمی ہے۔ اس طرح اگر آپ کو کسی ناول یا غزل کا مصرع یا لائن یاد ہو اور باقی معلومات نہ ہو تو آپ یہ مصرع یا لائن کو اِن ورٹڈ کوما میں لکھ دیں پھر دیکھیں ، اس کے بارے میں کیا خوب تفصیلات اسکرین پر ہوں گی۔ سرچ باکس میں Capslockکا استعمال کوئی معنی نہیں رکھتا ۔ الفاظ چاہے capital میں لکھیں ہو یا small حروف میں، اسکرین پر صرف وہی معلومات آئیں گی جو لفظ لکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ دو لفظوں کے درمیان and لکھنے سے بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ، جب کہ الفاظ لکھنے کی ترتیب بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اسی ترتیب کے نتیجے میں بہترین طریقے سے ویب سرچنگ کی جاسکتی ہے ۔ اس لےے سرچ انجن میں ۔۔کی ورڈ۔ لکھتے وقت اچھی طرح سوچ لیں کہ آپ کو پہلے کس چیز کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔ اب ہم ایڈوانس سرچنگ کے بارے میں بتاتے ہیں اس کی بھی مختلف تکنیک ہیں۔ defineیہ ایک ٹرم ہے ، جس سے مراد کسی بھی لفظ کی تعریف کو فوراً حاصل کرنا ہے۔ بعض الفاظ ایسے ہوتے ہیں ، جن کے معنی معلوم تو ہوتے ہیں مگر ان معنوں کو خوبصورت الفاظ میں استعمال کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے الفاظ کو سرچ انجن کی مدد سے definitionکی صورت میں ڈھونڈا جا سکتا ہے۔اچھے الفاظ کے ساتھ اپنی بات کو تحریری انداز میں پیش کرنا بھی ایک فن ہے۔ سرچنگ کی اس سہولت سے طالب علموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے بہتر طور پر اپنی تحریریں اور نوٹس وغیرہ تیار کر سکتے ہیں۔ اس طرح سے اساتذہ اپنے شاگردوں کو بہتر مواد فراہم کر سکتے ہیں بلکہ آجکل یہ سلسلہ اتنا عام ہو گیا ہے کہ کچھ ویب سائٹس یا ویب ٹولز کے ذریعے طالبعلم ایک سے دوسرے ملک میں بیٹھے باآسانی پیپرز بھی دے دیتے ہیں اور معلومات کا تبادلہ بھی کر لیتے ہیں۔ ابھی اس کی credibilty اتنی نہیں مانی جارہی ، لیکن پرفیکٹ انداز میں کی گئی ریسرچ سے حاصل کیا گیا مواد چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح کسی لفظ کا URL سرچ کرنے کے لےے URL: لکھ کر کسی لفظ کے متعلق سائٹ تلاش کی جا سکتی ہے۔انٹرنیٹ پر موجود سائٹس کو ایک ٹائٹل دیا جاتا ہے۔ جو ونڈوز کے اوپر کی جانب لکھا ہوتا ہے۔ جو اس سائٹ کا عنوان ہوتا ہے۔ عنوان کے اعتبار سے سائٹ تلاش کرنی ہو تو سرچ انجن میں title: اس کے آگے سائٹ سے متعلق مخصوص لکھ کر سرچ کیا جا سکتا ہے۔ لکھا گیا لفظ ، جس سائٹ کے عنوان میں ہو گا وہ اسکرین پر نمودار ہو جائے گی۔ ٹائٹل سرچ کے لےے بعض سرچ انجن میں intitle: کا لفظ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ تمام سرچ انجنوں میں مختلف فیچر مہیا کےے جاتے ہیں، جن میں امیج، سرچ، ترجمہ مختلف زبانوں وغیرہ میں شامل ہوتا ہے۔ امیج سرچ نے انٹرنیٹ صارفین کے لےے بہت آسانی پیدا کر دی ہے، کیوں کہ پہلے تصاویر ڈھونڈنے کے لےے اس سے متعلق سائٹ تلاش کی جاتی تھی، پھر اس کی فوٹو گیلری ، لیکن اب امیج سرچ میں مطلوبہ ۔۔کی ورڈ۔۔ لکھ کر بے شمار تصاویر حاصل کر سکتے ہیں۔ جس سے استعمال کنندہ کو بہت سہولت مہیا ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسلیشن کی سہولت بھی کچھ سرچ انجنوں پر موجود ہے۔ جس کے ذریعے منٹوں میں کسی بھی زبان کے مواد کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کے لےے مخصوص پلگ ان ڈاون لوڈ کر کے سسٹم میں انسٹال کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس وقت بے شمار ویب سائٹس ایسی ہیں جو مختلف زبانوں میں ہیں، مذکورہ سہولت ان ویب سائٹس کو سرف کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔ ٹرانسلیشن کی سہولت گوگل اور Yahoo! Search - Web Search ان دونوں پر ٹرانسلیشن کی قابل ِ اعتماد ٹرانسلیشن سہولت موجود ہے۔ سرچ انجن کے فوائد بہت ہیں، لیکن ان سے صحیح معنوں میں تب ہی مستفید ہوا جا سکتا ہے، جب مندرجہ بالا باتوں کو مدنظر رکھا جائے، اگر ویب سرچنگ کے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھا جائے گا تو بہترین نتائج سامنے آئیں گے، اور صارف کا وقت بھی بچے گا۔ ساتھ ہی اسے اپنی مطلوبہ معلومات جامع انداز میں حاصل ہوں گی، اور یوں وہ پوری دنیا کی معلومات صرف اپنی انگلیوں کی حرکت سے حاصل کر سکے گا۔ ویسے بھی آجکل کے طلبا کے لےے لائبریری میں گھنٹوں کتابیں پڑھنا ممکن نہیں رہا ہے۔ اس لےے زیادہ تر افراد ضرورت کے لحاظ سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں۔
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے! |
|
|
|
|
|
#2 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
اس کی تھوڑی سی وضاحت کریں کہ " کے فورا بعد اسپیس دینا ہے ؟؟ اسی طرح آخری " سے پہلے بھی اسپیس ڈالنا ہے کہ نہیں ؟؟ |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| search, فوٹو, فن, کمپیوٹر, کتابوں, گوگل, ویب, ونڈوز, نظر, مکمل, ممکن, مائیکرو, آج, انٹرنیٹ, اردو, اسکرین, بہترین, تلاش, تحریری, تعلیم, تصاویر, سائنس, سرچ انجن, غزل, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘(ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ) | umalbaneen | اپکے کالم | 2 | 24-09-11 10:25 AM |
| ”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ | جاویداسد | خبریں | 2 | 18-10-10 07:22 PM |
| کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ | جاویداسد | خبریں | 2 | 04-10-10 02:20 PM |
| جہازوں کی سائیڈ وینڈ لینڈینگ | وجی | دلچسپ اور عجیب | 2 | 05-02-09 03:20 PM |
| حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 23-11-07 09:39 AM |