|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,126
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 966 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت سے افراد کو شاید یہ علم نہ ہو کہ وہ جسے ہی انٹرنیٹ پر جاتے ہیں ، ان کی نگرانی شروع ہوجاتی ہے اورویب پر ان کی تمام سرگرمیوں کا ریکارڈ محفوظ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اس ڈیٹا کی مدد سے ہر شخص کی الگ الگ فائل تیار کی جاتی ہے اور پھر یہ فائل اور اس کی جزیات دن میں کئی کئی بار فروخت کی جاتی ہیں۔ یہ کوئی چھوٹا موٹا دھندہ نہیں ہے بلکہ اربوں ڈالر کا کاروبار ہے۔
![]() کیا آپ کو معلوم ہے کہ جب آپ اپنے کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ یا سمارٹ موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ پر جاتے ہیں اور مختلف ویب سائٹس پر کچھ تلاش کرتے ہیں یا یوٹیوب کھنگا لتے ہیں ، ویڈیوز دیکھتے ہیں، انہیں ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں یا محض وقت گذاری کے لیے ویب پر تاک جھانک کرتے ہیں تو کوئی آپ کودیکھ رہا ہوتا ہے۔ جی ہاں ۔ یہ بالکل درست ہے۔ ایک خفیہ آنکھ مسلسل آپ پر نظر رکھے ہوئے ہوتی ہے۔ وہ صرف یہی نہیں دیکھتی کہ آپ کن کن ویب سائٹس پر گئے ہیں اور کہاں کہاں کلک کیا ہے، بلکہ وہ اس کا ویب ایڈریس بھی اپنی یاداشت میں محفوظ بھی کر رہی ہوتی ہے۔ خفیہ آنکھ ان معلومات کو صرف آپ کی ہارڈ ڈسک تک ہی محدود نہیں رکھتی بلکہ اسے ا نٹرنیٹ صارفین کا ریکارڈ رکھنے والے مرکز کو منتقل کردیتی ہے۔ آپ کی نگرانی کرنے والی خفیہ آنکھ آخر ہے کہاں؟ کیا آپ کے آس پاس ہے، یا آپ کے کمرے میں کہیں چھپی ہوئی ہے یا کسی خفیہ آلے کی صورت میں آپ کے کمپیوٹر کے اندر نصب ہے جو بڑی رازداری کے ساتھ آپ کے ماؤس کی ہر کلک کا ریکارڈ محفوظ کر رہی ہے؟ جی نہیں۔ یہ خفیہ آنکھ اس انٹرنیٹ سرچ انجن کے اندر موجود ہے جس کے ذریعے آپ اپنی پسند کی ویب سائٹس پر جاتے ہیں۔ اور جیسے ہی آپ انٹرنیٹ پر پہنچتے ہیں، آپ کی نگرانی پر معمور پوشیدہ آنکھ متحرک ہوجاتی ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل ہے۔ تقریباً 65 فی صد افراد انٹرنیٹ پر گوگل کی مدد حاصل کرتے ہیں۔ اس دوڑ میں یاہو17 فی صد کے ساتھ دوسرے ، جب کہ مائیکروسافٹ تقریباً 11 فی صد صارفین کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔ تمام سرچ انجن ایک مخصوص پروگرام کے ذریعے انٹرنیٹ پر جانے والے ہر فرد کی تمام سرگرمیاں ریکارڈ کرتے ہیں اور ان کی مدد سے اپنے صارف کا ایک خاکہ تیار کرتے ہیں۔ یہ خاکہ مذکورہ شخص کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔ مثلاً اس کی جنس کیا ہے؟ عمر تقریباً کتنی ہے؟ اس کارجحان دنیا کے کس خطے کی جانب زیادہ ہے؟ اس کے شوق اور دلچسپیاں کیا ہیں؟ وغیرہ۔ جب کوئی بھی شخص اپنے کمپیوٹر کے ذریعے پہلی بار کسی ویب سائٹ پر جاتا ہے تو اسی لمحے سرچ انجن آپ کے کمپیوٹر کی میموری میں ایک مخصوص نمبر منتقل کردیتا ہے۔ جو آپ کا شناختی نمبر کہلاتا ہے۔ اور پھر انٹرنیٹ پر آپ جہاں جہاں بھی جاتے ہیں، اس کی تفصیل آپ کے شناختی نمبر کے تحت ریکارڈ ہوتی چلی جاتی ہے۔ آپ کو ان سرگرمیوں کا ریکارڈ اپنے کمپیوٹر کی cookies میں مل سکتاہے۔ جب آپ کے بارے میں کافی معلومات اکھٹی ہوجاتی ہیں تو آپ کی شخصیت کا خاکہ بنانے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ سرچ انجن اس کے لیے ایک مخصوص پروگرام کی مدد حاصل کرتا ہے۔ یہ پروگرام ان سروے رپورٹوں کی بنیاد پر کام کرتا ہے جو مختلف ادارے گاہے بگاہے کراتے رہتے ہیں۔ تاہم یہ خاکہ حتمی نہیں ہوتا، آپ کی دلچسپیوں اور پسند میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس میں بھی مسلسل تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ۔ ممکن ہے کہ آپ کو یہ خیال آ رہا ہو کہ سرچ انجن آپ کی معلومات خفیہ اداروں کے لیے اکھٹی کرتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے اور اس بارے میں آپ کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ خفیہ ایجنسیوں کے پاس ڈیٹا اکٹھا کرنے کے اپنے مؤثر نظام موجود ہیں۔ سرچ انجن آپ کی معلومات عموماً اپنے لیے اکھٹی کرتا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ سوچیں کہ بھلا آپ ان کے کس کام کے؟ تو اس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ گوگل ہو یا یاہو یا پھر کوئی اور سرچ انجن،ان کی سائٹ پر ٹھونگیں مارنے والا ، یعنی کلک کرنے والا ہر شخص سونے کا انڈا دینے والا ایک پرندہ ہے اور ان کمپنیوں کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ انٹرنیٹ کےصارف ہیں۔ انٹرنیٹ اس وقت اربوں ڈالر کا کاروبار ہے۔ ہر چھوٹا بڑا تجارتی ادارہ اپنی مصنوعات کی فروخت میں اضافے کے لیے انٹرنیٹ کی مدد لے رہا ہے۔ سرچ انجن ،شخصی خاکے کو سامنے رکھتے ہوئے آپ کو ان چیزوں کے اشتہار دکھاتا ہے جن میں آپ کی دلچسپی لیتے ہیں۔ بات صرف آپ کو انٹرنیٹ سائٹس پر اشتہار دکھانے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اکثر ملکوں میں جب کوئی شخص جیسے ہی کسی خاص سائٹ پر کلک کرتا ہے تو اس کا ای میل ایڈریس اسی لمحے متعلقہ کمپنیوں کو بیچ دیا ہے اور پھر کچھ ہی دیر بعد کمپنیوں کی جانب سے اس کے ای میل پر براہ راست اشتہار آنے شروع ہوجاتے ہیں۔ آج کے جدید دور میں انٹرنیٹ پرسب سے زیادہ فروخت ہونے والی چیز انسان ہے۔ اس کا ہر شوق، ہر خواہش، ہر دلچسپی، حتی کہ اس کی جنس، اس کی عمر، کسی خاص علاقے یا گروپ سے تعلق، غرض اس کی شخصیت کا ہر پہلو دن میں کئی کئی بار فروخت کبا جااتا ہے۔ وہ بھلے سے کچھ لے یا نہ لے، مگرسرچ انجن اس کی قیمت لے رہا ہے۔ انٹرنیٹ پر آپ کا پیچھا کرنے والی خفیہ آنکھ کسی اور کی نہیں بلکہ آپ کا سودا کرنے والے ساہوکار کی ہے۔ |
|
|
|
| 15 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا | فخر بٹ (14-08-11), ھارون اعظم (27-07-11), نیلم خان (01-08-11), منتظمین (29-07-11), محمد یاسرعلی (28-07-11), مرزا عامر (27-07-11), wajee (27-07-11), احمد نذیر (29-07-11), احمد بلال (01-08-11), حیدر (02-08-11), راجہ اکرام (27-07-11), رضی (30-07-11), سحر بٹ (31-07-11), شمشاد احمد (28-07-11), عبداللہ آدم (27-07-11) |
| کمائي نے زبیرافتحار کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 01-08-11 | نیلم خان | نیا سیاپا![]() |
100 |
|
|
#2 | |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
باقی انکل منتظمین یا طاھر صاحب سے درخواست ہے زرا وضاحت فرمادیں
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
اور جہاں تک میرا خیال ہے، انرنیٹ سے منسلک ہونے سے پہلے دن میں متعدد بار آئی پی ایڈریس تبدیل ہوتا ہے، گویا ہر بار میں ایک نئی شخصیت کی حیثیت سے انٹرنیٹ پر موجود ہوتا ہوں، اور یہی حال تقریبا سب کا ہے کیوں کے سٹیٹک آئی عام طور پر کاروباری اداروں میں ہی استعمال ہوتی ہے، عام صارف کو اسکی ضرورت نہیں ہوتی
__________________
سارےسنم مسمارکر، بس اک خداسےپیاکر
رکھ کرنبی کو سامنے، آرائش کردار کر |
|
|
|
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
یہ میں بھی سن چکا ہوں کہ پی تی سی ایل اور ایسے ہی دوسرے ڈی ایس ایل جو ہم استعمال کرتے ہیں ان میں ہر دفعہ ان لائن ہونے پر آئی پی ایڈریس مختلف ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہرین بتائیں کہ کیا یہ بات درست ہے یا نہیں؟؟
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد : "وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة، أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة" |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
آئی پیز کا تلاب ہوتا ہے کنکٹ ہونے والا ہر کمپیوٹر اس میں ڈبکی لگاتا ہے اور اس کو نئی آئی پی مل جاتی ہے :P
http://www.mikrotik.com/testdocs/ros/2.9/ip/ippool.php |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 | ||
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
اقتباس:
|
||
|
|
|
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,361
کمائي: 171,667
شکریہ: 9,810
7,526 مراسلہ میں 22,598 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مندرجہ بالا آرٹیکل کافی حد تک درست ہے۔ گوگل کوکی ایک لمبے عرصے کے لیے اپ کے کمپیوٹر پر انسٹال ہوتی ہے اور آئی پی کی تبدیلی پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ اور یہ بات بھی درست ہے کہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ انسان ہی فروخت ہوتے ہیں، بلکہ زیادہ مناسب یہ ہے کہ انسانوں کی خصلتیں فروخت ہوتی ہیں۔ وہ کیا کھاتا ہے کیا پسند کرتا اور کن مشاغل میں وقت گزارتا ہے۔
سرورق کے لیے تجویز کرتا ہوں
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#9 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,530
کمائي: 298,240
شکریہ: 36,136
13,831 مراسلہ میں 40,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
is it Dajjal ?
|
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,696
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اور یہ کوکیز کمپیوٹر سے کس طرح سے حذف کی جا سکتی ہیں............ تاکہ بندہ ہر کج عرصے بعد دل نوں تے تسلی دے سکے نا..........
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,591
کمائي: 315,435
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,668 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انٹر نیٹ پر انسان کی خصلتیں اور پسند و نا پسند اس لیے زیادہ بکتی ہے کہ یہاں انسان کو صرف بزنس پوائنٹ آف ویو سے دیکھا جاتا ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (02-08-11) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,915
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ضروری نہیں وہ سرچ انجن ہو جو آپکی خواہشات کو بیچ رہا ہے۔دوسری سائٹیس بھی ایسا کرتی ہیں خود کے لئے یا کسی اور کے لئے۔ اصل چیز کوکیز ہیں۔ شاپنگ سائیٹس اسے لازمی استعمال کرتئ ہیں۔ای بے وغیرہ۔ اگر آپ اپنی کوکیز کلیئر کر دیں تب دوبارہ ان کی سائیٹ پہ جائیں آپکو نئی کوکی اسائن ہو جاتی ہے۔کوکیز ایک لحاظ سے کسٹمر کو سیکورٹی پہ مہیا کر دہی ہوتی ہیں۔
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,213
شکریہ: 25,590
10,454 مراسلہ میں 38,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبیر بھائ سب سے پہلے آپ کو خوش آمدید
دوسرے نمبر پر آپ کو 100 مراسلات پورے کرنے کی مبارکباد تیسرے نمبر پر آپ کی تحقیق کو سلام
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے |
|
|
|
| نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (02-08-11) |
![]() |
| Tags |
| فروخت, کلک, کمپیوٹر, گوگل, ٹاپ, پسند, یاہو, لیپ, نظر, موبائل, منتقل, معلوم, ای میل ایڈریس, انٹرنیٹ, انسان, تلاش, جواب, سودا, سرچ, سرچ انجن, شخص, علم, علاقے, صارفین, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بھیڑوں کی رکھوالی پر بھیڑیا مامور | کنعان | خبریں | 2 | 16-05-11 01:56 PM |
| ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ھی۔۔۔ صحیح یا غلط | پاکستانی لڑکی | گپ شپ | 95 | 09-03-11 01:14 PM |
| فوج کو دعوت ،عمران خان بھی الطا ف حسین کے پیچھے پیچھے | جاویداسد | خبریں | 38 | 30-08-10 12:13 AM |
| عوام بھی الطا ف حسین کے پیچھے پیچھے | فرحان دانش | خبریں | 5 | 24-08-10 11:39 PM |
| ایسا بھی ہوتا ہے کھیل کھیل میں | مسافر | دلچسپ اور عجیب | 7 | 03-10-09 10:26 PM |