![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
گوگل آن لائن ایڈورٹائزنگ کا ایک جن ہے ۔ اس کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے حاصل ہوتا ہے۔ چونکہ گوگل سرچ انجن، مجموع طور پر گوگل کمپنی کے کاروبار کا ایک مرکزی جزو ہے اس لیے اسی سرچ کو بہتر سے بہتر بناتے ہوے وہ دنیا بھر کے کاروبار مالکان کو اس پر آمادہ کرتا ہے کہ وہ گوگل کے مرکزی صفحات پر ایڈورٹائزنگ کے لیے جگہ خریدیں۔ ایسا کرنے کے لیے کاروبار کے مالکان کو گوگل ایڈورڈز Google Adwords میں اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے۔ جس کے بعد وہ اپنی مرضی اور ضرورت کے حساب سے ان کی ورڈز کے لیے گوگل کے مرکزی صفحہ پر جگہ خریدتے ہیں جو کی ورڈ ان کے کاروبار سے متعلقہ ہوتے ہیں۔
مقابلہ بازی کے تناسب سے ہر کی ورڈ کےلیے گوگل کےمرکزی صفحہ پر اشتہار کا ریٹ الگ ہوتا ہے۔ کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسی کا اشتہار گوگل سرچ کے مرکزی صفحہ پر ظاہر ہو اس لیے کاروبار کے مالکان زیادہ سے زیادہ اخراجات ادا کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ اور جو سب سے زیادہ بولی لگاتا ہے اس کا اشتہار سب سے زیادہ بار مرکزی صفحے پر ظاہر ہوتا ہے۔اور جیسے ہی کوئی انٹرنیٹ صارف اسے اشتہار پر کلک کرتا ہے گوگل اپنے ایڈورٹائزر کے اکاؤنٹ سے اتنی رقم کاٹ لیتا ہے جتنی اس نے بولی لگائی ہوتی ہے۔ چونکہ دنیا بھر میں بے شمار طرز کے کاروبار اب انٹرنیٹ پر منتقل ہو چکے ہیں اس لیے گوگل کے پاس بذریعہ اشتہارات کمانے کے مواقع اسی قدر بڑھ چکے ہیں۔ ہر طرز کے کاروبار کے لیے مختلف کی ورڈ موجود ہیں جو کہ انٹرنیٹ صارفین تلاش کے دوران استعمال کرتے ہیں۔ اور ان بے شمار کی ورڈز کے وزٹر حاصل کرنے کی مانگ بھی بے پناہ بڑھ چکی ہے۔ نیچے ایک ایسی فرم کی تیار کردہ شماریات موجود ہے جو گوگل ایڈورڈز Adwords سیٹ اپ کرنے میں اور اس سے بہتر طریقے سے فائدہ اٹھانے میں کاروبار مالکان کی مدد کرتی ہے۔ یہ شماریات گوگل ایڈورڈز کے بیس مہنگے ترین کی ورڈز کی ہے۔ اور اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گوگل کمپنی کے منافع کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ / تشہیر / اشتہار بازی سے حاصل ہوتا ہے۔ اور یہ رقم 2010 کی تیسری سہ ماہی سے لے کر 2011 کی دوسری سہ ماہی تک 32.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔ اتنی بڑی رقم کا سوچ کر مجھے کسی مشہور دانشور کا وہ فقرہ یاد آ رہا ہے کہ اگر دنیا میں تمام پراڈکٹس کی مارکیٹنگ/تشہیر پر لگنے والا پیسہ روک دیا جائے تو صارفین کو پراڈکٹس اس سے آدھی قیمت پر ملیں جس موجودہ قیمت پر وہ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ![]() گوگل کے مرکزی صفحے پر اشتہار بازی کے علاوہ ، گوگل بیشتر کئی جگہوں پر اشتہارات کے لیے جگہ بھی فروخت کرتا ہے، جیسے جی میل ان باکس میں اشتہارات، یوٹیوب ویڈیوز پر اشتہارات اور عام صارفین کے بلاگز اور ویب سائٹ پر اشتہارات بذریعہ گوگل ایڈسینس Google Adsense۔ تاہم بذریعہ گوگل ایڈسینس ہونے والی آمدنی کا فقط 32 فیصد ہی گوگل تک پہنچ پاتا ہے کیوں کہ بقیہ 68 فیصد گوگل اس ویب سائٹ کے مالک کو ادا کرتا ہے جس نے بذریعہ ایڈسینس اشتہار لگائے ہوتے ہیں۔ اس پر پھر کبھی مزید بات ہو گی ان شاء اللہ۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | muhammadasfand (29-11-11), فرحان دانش (29-11-11), نورالدین (30-11-11), محمدخلیل (29-11-11), معظم (29-11-11), حیدر (29-11-11), رضی (30-11-11), زارا (29-11-11), شمشاد احمد (29-11-11), عبدالقدوس (30-11-11) |
| کمائي نے یاسر عمران مرزا کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 29-11-11 | حیدر | google k baarey main shandar mazmoon | 20 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی سی پی سی سے مراد کیا اشتہار پہ کی جانے والی ایک کلک ہے۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سی پی سی CPC
کاسٹ پر کلک وہ رقم ہے جو آپکی ویب سائٹ پر لگے گئے اشتہار پر ایک کلک ہونے کے بعد گوگل ایڈ سینس کی طرف سے بطور کمیشن آپکو دی جاتی ہے۔ کیوں کہ ایسا ہونے کے بعد آپ کے توسط سے ایک انٹرنیٹ صارف گوگل کے ان صارفین تک جاتا ہے جنہوں نے گوگل ایڈورڈز کو صارفین بھیجنے کے لیے پیسے جمع کرا رکھے ہوتے ہیں۔ کسی بھی اشتہار کی کاسٹ پر کلک اشتہار دینے والا متعین کرتا ہے۔ قیمت کے کم یا زیادہ ہونے کی بنیاد پر گوگل ان اشتہارات کے لیے اچھے ویب صفحات یا عام درجے کے ویب صفحات پر ظاہر ہونا متعین کرتا ہے۔ مزید یہاں پڑھیں۔ گوگل ایڈسینس کی بنیادی ٹرمز جانیے | Yasir Imran Mirza |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | نورالدین (30-11-11), محمد یاسرعلی (29-11-11), حیدر (29-11-11), شمشاد احمد (29-11-11), عبدالقدوس (30-11-11) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
پسند کرنے کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | نورالدین (30-11-11), شمشاد احمد (29-11-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,856
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلامُ علیکم
ہمیشہ کی طرح ایک اورمعلوماتی مضمون پیش کرنے کا شُکریہ یاسر بھائی۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بہترین معلومات ۔ میں بھی اپنی دیرینہ گوگل دشمنی ختم کر کے دوبارہ آزمانے لگا ہوں ۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
آپ کو پاک نیٹ پر واپس دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آپکے عمدہ مراسلات کی کمی کافی محسوس کی۔ امید ہے اب آپ یوں غائب نہیں ہوںگی اور ہمیں مفید مراسلات سے مستفید ہونے کا موقع دیتی رہیں گی۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,696
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,414
کمائي: 96,341
شکریہ: 52,581
11,201 مراسلہ میں 35,322 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اگر آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ انشورنس سے متعلق ہے جس پر ایسا مواد دیا گیا ہے جو مطابقت میں ہو اور آپ کی سائٹ پر کسی ایسی کمپنی کا اشتہار آ جائے جس نے اپنا ریٹ یہ رکھا ہو تو کوئی یوزر جب آپ کی سائٹ سے جائے گا تو آپ کو یقینی یہ رقم ملے گی ۔ میں نے ایک سائٹ پر تجرباتی طور پر ایڈ لگائے ہیں اور ان کا رویہ آبزرو کر رہا ہوں۔ ایک کلک پورے 1۔4 پاؤنڈ دے گیا جبکہ 80 کلک مل کر 2 اعشاریہ کچھ بناتے ہیں۔ یعنی یہ سب منحصر ہے کس کمپنی نے اپنے ایڈ کا کیا ریٹ رکھا ہے ۔
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (30-11-11), نورالدین (30-11-11), ننھا بچہ (29-11-11), حیدر (29-11-11), شمشاد احمد (30-11-11) |
|
|
#11 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
ان مہنگے ترین کی ورڈز پر مشتمل مواد پر مبنی ویب سائٹ بنانا اور پھر اسے گوگل سرچ میں اوپر کی رینکنگ دلانا یقیننا جان جوکھوں کا کام قرار دیا جا سکتا ہے۔ |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#12 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
صرف مہنگے کی ورڈز استعمال کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اشتہارات جغرافیائی لحاظ سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اب پاکستان جیسے ملک جہاں آن لائن شاپنگ 1 فیصد ہوتی ہے وہاں کے لوگوں کو یہ اشتہارات نظر نہیں آتے۔ ہاں اگر کوئی پاکستانی سائیٹس جس کی رینکنگ اور ٹریفک اچھی ہو تو اسی سائیٹ پر امریکہ، کینیڈا، برطانیہ وغیرہ میں ایسے اشتہارات دیکھے جاسکتے ہیں۔ جہاں تک مجھے یاد ہے مجھے ایک سائیٹ پر ایک کلک کے 17 ڈالرز تک ملے تھے۔
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اس مضمون کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ سب لوگ ان مہنگے کی ورڈز کو ٹرائی کرنا شروع کر دیں۔ گوگل پر high paying keywords کے نام سے سرچ کریں تو آپکو ہزاروں ایسی سائٹس مل جائیں گی جو مہنگے کی ورڈز بیان کر رہی ہوں گی۔ اس سے اندازہ لگائیں کہ کتنے ہی لوگ آپ سے پہلے یہ سب جانتے ہیں۔ ظاہر ہے خود جاننے کے بعد ہی انہوں نے یہ ورڈز اپنے اپنے بلاگ پر شائع کیے ہوے ہیں۔ اگر وہ جانتے ہیں تو انہوں نے یہ کی ورڈ ٹرائی بھی ضرور کیے ہوں گے۔
دوسری بات یہ، کہ گوگل بھی ان کو ورڈز کے عام پبلک تک پہنچ جانے کو جانتا ہو گا اور اس کا مقصد اپنی ایڈورٹائزرز یعنی Google Adwords کے گاہکوں کو بہترین وزٹر پہنچانا بھی ہے نہ کہ سپیم وزٹرز، اس لیے وہ اس طرز کے مہنگے کی ورڈز کے ساتھ یقیننا کافی حساس واقع ہوا ہے۔ اس لیے اس نے یقیننا ایسے اقدامات کیے ہوں گے جن سے کوئی ان کی ورڈز کا مس یوز نہ کر سکے۔ اگر آپ بلاگ یا ویب سائٹ بنانا ہی چاہتے ہیں تو ایسے موضوع پر ویب سائٹ بنائیں جو آپکا پسندیدہ ہو، جس پر آپ لکھ سکتے ہوں، مواد مہیا کر سکتے ہوں۔ اس پر کچھ عرصہ محنت کرنے کے بعد آپ گوگل اشتہارات Google Adsense کو استعمال کریں، یقیننا آپ مایوس نہیں ہوں گے۔ لیکن اس امر کا ضرور خیال رکھیں کہ عام دنیا میں جب آپ ایک نئی دکان کھولتے ہیں تو تقریبا پہلے سال وہ آپ کو کوئی خاص منافع نہیںدیتی بلکہ فقط آپ سے محنت ہی کرواتی ہے۔ اور آن لائن بزنس کے اصول بھی وہی ہیں۔ |
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
شکریہ یاسر عمران بھائی ۔ ہمیشہ کی طرح پرمغز تحریر پیش کی آپ نے ،
جزاک اللہ احسن الجزاء |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (30-11-11), حیدر (30-11-11) |
|
|
#15 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,414
کمائي: 96,341
شکریہ: 52,581
11,201 مراسلہ میں 35,322 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | یاسر عمران مرزا (30-11-11) |
![]() |
| Tags |
| com, ہوتا, ہے۔, فروخت, کلک, گوگل, ویب, موجودہ, منتقل, انٹرنیٹ, اتنی, استعمال, اشتہار, بنانا, بازی, تلاش, جائے, حصہ, دنیا, سرچ, طور, صفحہ, صفحات, صارف, صارفین |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ | یاسر عمران مرزا | اخلاق و آداب | 15 | 26-12-10 11:50 AM |
| ایڈوانس بکنگ جاری ہے | چیتا چالباز | گپ شپ | 7 | 24-12-10 03:29 PM |
| آر جی ایس ٹی کے نفاذ سے 95 فیصد دوائیں 20 فیصد تک مہنگی ہوجائیں گی | گلاب خان | خبریں | 0 | 26-11-10 03:24 AM |
| موبائل کمپنیوں نے کالز پر 7 سے 10 فیصد فیصد کمی پر غورشروع کر دیا | چیتا چالباز | خبریں | 7 | 21-01-09 03:29 PM |