واپس چلیں   پاکستان کی آواز > Web Masters > SEO and Marketing

SEO and Marketing SEO and Marketing

ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ سوم

short url
جواب

LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-02-11, 11:25 AM   #1
Senior Member

زارا's Avatar

تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,856
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ سوم

ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ سوم

السلام علیکم

SEO کلاس1(ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ اول)

SEO کلاس2(ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ دوم)

کسی بھی ویب سائٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے اس ویب سائٹ کا سٹرکچر بہت اہمیت کا حامل ہے. اچھے ویب سائٹ کے سٹرکچر کی وجہ سے ہی آپ کی ویب سائٹ سرچ انجن فرینڈلی ہوجاتی ہے. آئیے ہم اس کلاس میں وضاحت کرتے ہیں کہ ویب سائٹ کا سٹرکچر کس طرح کا ہونا چاہئے

1. ویب سائٹ کی HTML درست ہونی چاہئے یعنی ویب سائٹ کے ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز ٹھیک طریقے سے ڈیفائن ہونے چاہئیں. جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایچ ٹی ایم ایل case sensitiveنہیں ہے اگر کوئی ٹیگ ٹھیک طریقے سے بند نہ ہو یا ٹیگ کی ترتیب ٹھیک نہ ہو تو ایچ ٹی ایم ایل پھر بھی کام کرتی ہے لیکن سرچ انجنز کے لئے یہ confusionکا باعث بنتی ہے. بہتر یہی ہے کہ اپنی ویب سائٹ کو validate کر لیں اس کے لئے اس لنک کا وزٹ کریں
W3C Link Checker

اس لنک پرجب آپ اپنی ویب سائٹ چیک کریں گے تو وہ آپ کو بتادے گا کہ آپ نے کونسا ٹیگ ٹھیک استعمال نہیں کیا کہاں آپ نے invalid html استعمال کی ہے.

2. ایچ ٹی ایم ایل کے ویب پیج کی بیک گراونڈ عام طور پر سفید ہوتی ہے اور ٹیکسٹ کا رنگ سیاہ. گوگل ان ویب سائٹس کو خاص اہمیت دیتا ہے جن کا فونٹ کلر سیاہ ہو اور بیک گراونڈ سفید ہو.

3. img کے ٹیگ میں alt کا اٹری بیوٹ لازمی ہونا چاہئے اور اس اٹری بیوٹ کی ویلیو کوئی کی ورڈ ہونا چاہئے. اس کی اہمیت اس وجہ سے زیادہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کی تصاویرہر سرچ انجن کے images والے سیکشن میں دیکھی جاسکتی ہیں.
امیج کا ٹیگ استعمال کرنے کیلئے کوڈ کچھ یوں ہوگا

کوڈ:
کوڈ:

4. ہیڈنگ ٹیگز خصوصی اہمیت کے حامل ہیں آپ جب کوئی کتاب خریدتے ہیں تو اس کے ہر باب میں اس کا عنوان بہت نمایاں ہوتا ہے. اور دیکھنے والے کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس باب میں کیا بات ہوگی. اسی طرح ہیڈنگ ٹیگ کی سرچ انجنز کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے.کسی بھی ویب پیج میں ہیڈنگز لگانے کے لئے ہم h1,h2,h3,h4,h5,h6 ٹیگز استعمال کرتے ہیں۔

کوڈ:
کوڈ:

Title of Your Page

Sub Title

Sub Title

Sub Title

Sub Title

Sub Title

5. ویب سائٹ پر لکھا ہوا مواد نمایاں ہونا چاہئے. یعنی فونٹ کا کلر اور سائز ایسا ہو کہ آپ کی ویب سائٹ کا مواد پڑھنے والے کو پریشانی نہ ہو. فرض کریں کہ آپ سفید رنگ کی بیک گراونڈ والے ویب پیج پر آپ فونٹ کا رنگ سفید رکھتے ہیں تو گوگل اور دوسرے سرچ انجن اس طرح کی ویب سائٹ کو بلیک لسٹ کردیتے ہیں یا بین کردیتے ہیں. اسی طرح فونٹ کا رنگ اس طرح کا ہو کہ ٹیکسٹ آسانی سے پڑھا جاسکے.

6. ویب سائٹ کے تمام لنک ٹھیک کام کررہے ہو. ٹوٹے ہوئے لنکس آپ کی ویب سائٹ کی مقبولیت کا گراف نیچے گرادیتے ہیں.

7. ویب سائٹ کے سٹرکچر میں لنکس بہت اہمیت کے حامل ہیں اس لئے تمام لنکس صاف ستھرے، دیکھنے میں دلکش اور ویب پیج کے سب سے اوپر ہوں

8. ویب سائٹ سادہ ہو اور دیکھنے والے کو اچھی لگے. لیکن اپنی ویب سائٹ پر بہت زیادہ رنگ استعمال نہ کریں کہ دیکھنے والے کی آنکھیں چندھیا جائیں. یادرکھیں آپ کی ویب سائٹ پر آنے والے کو زیادہ سکرولنگ نہ کرنی پڑے اور وہ سکرولنگ کئے بغیر آپ کی ویب سائٹ آسانی سے پڑھ سکے.

9. ویب سائٹ پر فلیش کا استعمال زیادہ نہ کریں بہتر ہے کہ فلیش کی جگہ تصاویر والے بینر استعمال کر لیں.

10. ویب پیج کا سائز زیادہ بھاری نہیں ہونا چاہئے. 32 کلوبائیٹ کا ویب پیج بالکل ٹھیک ہے. آپ کا ویب پیج 8 سے دس سیکنڈ میں کھل جانا چاہئے. اگر آپ کا ویب پیج بہت بھاری ہوگا تو دیکھنے والا زیادہ انتظار نہیں کرے گا اور آپ کا ویب پیج بند کرکے کسی اور سائٹ پر چلاجائے گا.

والسلام
زارا
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
asakpke (22-02-11), ہادی (22-02-11), محمدخلیل (22-02-11)
جواب

Tags
color, images, marketing, فلیش, فرض, کلاس, کرنی, گوگل, ٹریفک, یوں, یا, ویب, ورڈ, وضاحت, اہمیت, انجن, حامل, حصہ, خصوصی, سیکشن, سرچ, سرچ انجن, طور, عنوان, صاف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)

موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہر قسم کا سوفٹ ویئر مفت حاصل کریں! lordforkland سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 47 12-10-11 09:24 AM
فائل کنورٹ سوفٹ ویئر زارا ویب سائٹس کا جائزہ 5 26-01-11 07:41 PM
SEO کلاس2(ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ دوم) زارا SEO and Marketing 3 26-01-11 04:38 PM
SEO کلاس1(ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ اول) زارا SEO and Marketing 7 14-01-11 05:53 PM
گوگل کا نیا سوفٹ ویئر عدنان دانی کمپیوٹر کی باتیں 15 17-01-10 08:39 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger