واپس چلیں   پاکستان کی آواز > Web Masters > SEO and Marketing



SEO and Marketing SEO and Marketing


SEO کلاس2(ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ دوم)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-01-11, 10:19 AM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,856
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default SEO کلاس2(ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ دوم)

SEO کلاس2(ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ دوم)

السلام علیکم

فریمز کا استعمال کم کریں:

اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجن فرینڈلی بنانے کیلئے جہاں آپ دیگر باتوں کا دھیان رکھیں وہیں اِس بات کا بھی خیال رکھیں کہ اپنی ویب سائٹ میں فریمز کا استعمال نہ کریں کیونکہ سرچ انجن سپائڈر فریمزمیں موجودکانٹینٹس کو ریڈ نہیں کر سکتے لہذٰا وہ ایسے ویپ پیجز کو نظرانداز کر دیتا ہے جہاں فریمز ہوں۔ یہ ٹریفک میں کمی کا باعث ہو سکتا ہے۔

ویب پیج ڈویلپمنٹ میں جاواکا استعمال:
ویب ڈویلپمنٹ میں جہاں میٹاٹیگزاورویب پیجزکے نام اہم چیزیں ہیں وہیں اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ جاوایا فلیش اوردیگر لینگویج میں ویب پیج کوڈیزائن کر کے اسکی خوبصورتی میں تو اضافہ ہوتا ہے مگرسرچ انجن کو اسکوپڑھنے میں دْشواری آتی ہے جسکی وجہ سے سرچ انجن کی طرف سے ٹریفک ملناکم ہو جاتا ہے۔ گوگل جیسے سرچ انجن کیلئے تو اب یہ کوئی مشکل کام نہیں رہا لیکن پھر بھی احتیاط بہتر ہے۔

سرچ انجنز میں سائٹ کی سبمشن:

انٹرنیٹ ورلڈ میں اس وقت کئی سرچ انججزموجود ہیں لیکن پوری دینا میں سب سے مشہور اور استعمال ہونیوالے گوگل، لائیواوریاہوہی ہیں۔لہذٰا ایسے سرچ انجن کے ہوتے ہوئے کسی غیر مقبول سرچ انجن میں شمولیت سراسربیوقوفی ہی ہو گی۔اِن تینو سرچ انجن میں اپنی سائٹ سبمٹ کروانے کیلئے مندرجہ ذیل لنکس کو استعمال کیا جا تا ہے۔
Google:
Add your URL to Google

Yahoo:
http://www.submit.search.yahoo.com/free/request

Live MSN:
MSN India - Hotmail, News, Cricket, Bollywood, Video, Messenger, Download IE8 & More...

عموماًنئے ویب ماسٹرزسائٹ سبمٹ کروانے کے بعدانتظار کرتے ہیں کہ سرچنگ رزلٹ میں انکی ویب سائٹ دکھائی دے لیکن یاد رکھیں کہ آپکی سائٹ کو لسٹ میں آنے کیلئے ایک سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔کچھ لوگ دو دن تک اپنی سائٹ کولسٹ میں نہ دیکھ کرپریشان ہو جاتے ہیں اورباربارسرچ انجن میں سبمٹ کرواتے ہیں جسکا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ سرچ انجن والے انکی سائٹ بلیک لسٹ کر دیتے ہیں۔

DMOZآپن ڈائریکٹری میں سبمشن:
یہ ایک پراجیکٹ ہے جہاں آپ اپنی سائٹ سبمٹ کرواتے ہیں۔سبمشن کے بعداس سائٹ کے ایڈیٹرز آپکی سائٹ کاوزٹ کرتے ہیں ا ورایک دو روز میں آپکی سائٹ ڈائریکٹری میں شامل ہو جاتی ہے۔ ڈی موزمیں آپکو سائٹ سب مٹ کروانے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں شمولیت کے بعد آپکی سائٹ خودبخودبڑے سرچ انجنز کی نظرمیں آجاتی ہے کیونکہ سرچ انجن ڈی موز میں شامل ہونیوالی ویب سائٹس کو چیک کرنے کیلئے اپنے سپائڈرز بھیجتے رہتے ہیں۔

یاہوآنسر سے ٹریفک کا حصول:

یاہوآنسر ایک ویب سائٹ کمیونٹی ہے جہاں لوگ کمپیوٹر، صحت، کاروباراوربیشمار موضوعات پرسوال کرتے ہیں جنکا جواب اس کمیونٹی میں موجودممبرزجواُس جواب کو جانتے ہیں وہ دیتے ہیں۔آپ اپنی سائٹ کے موضوع کے مطابق سوال تلاش کریں اور جواب پوسٹ کر دیں۔ یاہو آنسر آپکو اجازت دیتا ہے کہ آپ جواب کیساتھ ساتھ ریفرینس کے طور پر کسی ویب سائٹ کا لنک بھی دے سکتے ہیں۔لہذٰا اگر آپکو لگتا ہے کہ آپ کی سائٹ/بلاگ میں اُس سوال کا جواب موجود ہے تو آپ اُسکا لنک ضرور دیں۔

دوسری ویب سائٹس پر کمنٹس:

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ اکثر بلکہ تمام ویب سائٹس وزٹرکو اس بات کی اجازت دیتی ہیں کہ وہ سائٹ میں موجود آرٹیکلزیاموادپراظہارِ خیال کریں۔ ایسے میں عموماً چار آپشنزپر مشتمل باکس میں آپ نے
انفارمیشن ڈالنی ہوتی ہے یعنی نام، ای میل، سائٹ لنک اورکمنٹ، ایسے میں آپ سائٹ والی جگہ پر اپنی سائٹ ضرور لکھیں لیکن اس بات کا دھیان رہے کہ موضوع سے ہٹ کر وہاں کمنٹ مت کریں۔ بلکہ موضوع پررہتے ہوئے کوئی بات، تجربہ یا ٹپ وغیرہ شیئرکر دیں تاکہ لوگ آپکی طرف متوجہ ہو سکیں۔

باقی انشااللہ تعالی نیکسٹ میں بتاوں گی۔
شکریہ
زارا
__________________

Last edited by زارا; 17-01-11 at 10:48 AM.
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
asakpke (22-02-11), محمد یاسرعلی (06-02-11), اسد لطیف (17-01-11), طارق راحیل (30-01-11)
پرانا 26-01-11, 02:49 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,591
کمائي: 315,435
شکریہ: 25,215
16,404 مراسلہ میں 41,668 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے زارا بہن
اچھی معلومات ہیں اور یقینا اس میدان کے مبدئین کے لئے رہنمائی فراہم کر رہی ہوں گی
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-01-11, 03:00 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,004
کمائي: 49,224
شکریہ: 7,302
5,976 مراسلہ میں 15,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یاہوآنسر سے ٹریفک کا حصول:

یہ سب سے اچھا ہے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-01-11, 04:38 PM   #4
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,856
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

حوصلہ افزائی کا شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہوتا, فلیش, کلاس, گوگل, ٹریفک, پوسٹ, ویب, وقت, لوگ, نام, مطابق, انجن, اجازت, استعمال, تلاش, جواب, حصہ, دیکھ, دیکھا, دینا, دے, سرچ, سرچ انجن, طور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ سوم زارا SEO and Marketing 0 22-02-11 11:25 AM
SEO کلاس1(ویب سائٹ ٹریفک ٹپس حصہ اول) زارا SEO and Marketing 7 14-01-11 05:53 PM
کچھ ٹپس ام غزل گھریلو ٹوٹکے 2 13-01-11 07:10 PM
بیوٹی ٹپس ام غزل گھریلو ٹوٹکے 1 13-01-11 07:09 PM
کچھ ٹپس عبدالقدوس آئیں کمپیوٹر سیکھیں 2 11-08-07 06:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger